نتائج تلاش

  1. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    پیش خیمہ ہے شناور یہ کسی طوفان کا سب پرندے اڑ گئے ہیں اور شجر خاموش ہیں عمران شناور بہت خوب!
  2. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    تری سوچوں سے میری شام پھر محظوظ ہوتی ہے کوئی اندر سے ہنستا ہے کہ تو پھر ہار جائے گا اسے گر روکنا چاہو تو بے پروائیاں برتو کہ جتنی بار روکو گے وہ اتنی بار جائے گا کیا کہنے سلمان حمید!
  3. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    ترازو کے جو اِک پلڑے میں عصیاں ہوں ہزاروں تو دوجے میں ندامت کا اِک آنسو ہی بڑا ہے بہت خوب ابن رضا صاحب!
  4. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    تمہیں سے ملتے ہیں یُوں ٹُوٹ کر وگرنہ ہم خُود اپنے آپ سے ایسے ملا نہیں کرتے بُتوں کی ہوگی یہ خُوبی کہ چُپ کئے بیٹھیں ہمارے علم میں ایسا خُدا نہیں کرتے چاہتیں اور بھی ہیں لیکن اب صرف تیرا جنون طاری ہے موت کے منتظر رہے ہر پل زندگی اِس طرح گُزاری ہے واہ واہ عظیم صاحب!
  5. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    اب ایسا ظلم تو اے حضرتِ صیّاد مت کیجے قفس سے عشق ہے ہم کو ہمیں آزاد مت کیجے خیالِ مرگ باعث بن گیا ہے دل کی راحت کا دکھا کر خواب جینے کا اسے نا شاد مت کیجے بہت خوب زبان و بیان ہے ! مانی عباسی
  6. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    حصارِ عِشق و مستی میں مقید کر کے جاں اپنی نظارہ اپنی آہوں کا تُو عرشِ مُنتہا میں کر بہت خوب عابی مکھنوی
  7. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    کوئی عشق کی بازی جیت کر بھی روتا ہے اور کوئی ہارا ہو پھر بھی شادماں جائے لوگ وہ کب ملول ہوتے ہیں جن کے سجدے قبول ہوتے ہیں بہت اچھے شاہد شاہنواز!
  8. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    جب حشرکا دن ہو، تریؐ قربت ہو میسر ہم خاک نشینوں کی بس اتنی سی دعا ہے مصلوب کرو، سنگِ ملامت مجھے مارو لوگو! مجھے اِس عہد کا منصور بنا دو مدھم ہوئی آنکھوں میں تو پھر دل میں جلا لی پر بجھنے نہیں دی کبھی قندیلِ تمنا بہت اعلی، محمد بلال اعظم!
  9. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    کہنے لگا بہ صد فخر‘ تجھ سے ہزار ہیں اِدھر میں نے کہا بجا مگر مجھ سوں کا ہی شمار کیوں؟ فصلِ خزاں ہے عنقریب جان لے گر یہ عندلیب میری طرح سے پھر منیبؔ ہو نہ وہ سوگوار کیوں؟ بہت خوب فاتح بھائی!
  10. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    محترم احمد صاحب، تعریف کا بے حد شکریہ!
  11. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    کاغذ پہ حرف فرضی حقیقی اتار کر چل دیں گے ہم بھی اپنی سی مدت گزار کر مٹی سے میری یا تو ستارہ بنا دے ایک یا رہروانِ شوق کی رہ کا غبار کر بہت خوب نمرہ صاحبہ!
  12. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    صائمہ شاہ کا یہ شعر مجھے بہت بھایا: کیسی مٹی میں اس نے ڈھالا تھا نہ رہی آگ نہ ہوا مجھ میں
  13. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    محترمہ نور سعدیہ کا یہ شعر بہت پسند آیا: میں مشت خاک جس کو کہکشاں صدائیں دیتی ہیں زمیں کے باب سے نکل سکوں تو کوئی کام ہو۔
  14. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    خرم شہزاد صاحب، میں تیری قید میں رہنے کا خود ہی قائل ہوں وگرنہ بھاگ نکلنے کے سارے رستے ہیں بہت خوب۔
  15. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    محمد احمد صاحب۔ آپ کے یہ اشعار مجھے بہت پسند آئے۔ سُلگ رہا ہوں کئی دن سے اپنے کمرے میں دریچہ کھولوں تو دنیا دھواں دھواں ہو جائے بدل کے نام سُنا رکھی ہے اُسے ہر بات یہ ایک بات بتا دوں تو رازداں ہو جائے اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ!
  16. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014

    السلام وعلیکم، اس مشاعرے میں شرکت کا اعزاز پا کر بہت خوش ہوں۔ اپنا ٹوٹا پھوٹا کلام پیشِ خدمت کر رہا ہوں۔ غزل دل کی دنیا کا سکندر ہو جاؤں گا تیاگ کر سب میں قلندر ہو جاؤں گا قطرہ قطرہ پیتا جاؤں گا زندگی اور پھر اک دن سمندر ہو جاؤں گا میں ہی اس جانب ہوں، میں ہوں اُس سمت بھی میں ہی...
  17. کاشف سعید

    دل کی دنیا کا سکندر ہو جاؤں گا--برائے اصلاح

    شوکت پرویز صاحب، جس توجہ سے آپ نے رہنمائی کی ہے، خصوصا" جو متبادل اشکال تجویز کی ہیں، اُس کے لیے ممنون ہوں۔
  18. کاشف سعید

    دل کی دنیا کا سکندر ہو جاؤں گا--برائے اصلاح

    عابی مکھنوی، پسندیدگی کا شکریہ!
  19. کاشف سعید

    دل کی دنیا کا سکندر ہو جاؤں گا--برائے اصلاح

    خلیل صاحب۔ بہت شکریہ۔ کیا آپ اس کی کچھ وضاحت کریں گے کہ جدید مسدس سالم کیوں مناسب نہیں۔ میں سوچ رہا تھا کہ اگر زیادہ تر اشعار اس میں فٹ ہو جائیں تو اسی میں رہنے دوں۔
  20. کاشف سعید

    دل کی دنیا کا سکندر ہو جاؤں گا--برائے اصلاح

    جدید مسدس سالم بحر ہے۔
Top