نتائج تلاش

  1. مہدی نقوی حجاز

    میرا کام !! ( 3Ds Max , AutoCAD , Corel Draw , Adobe Photoshop & Vray) کا ستعمال کیا گیا !

    جناب ان مقاصد کے لیے اسکیچ اپ کا استعمال نہ کرنے کی کوئی خاص وجہ؟
  2. مہدی نقوی حجاز

    میرا کام !! ( 3Ds Max , AutoCAD , Corel Draw , Adobe Photoshop & Vray) کا ستعمال کیا گیا !

    ہم بھی دو برس تک اسی کام سے ملحق رہے ہیں جناب، اب بھی ہیں، لیکن اب ترجیحات اور ہیں۔ :) بہت اچھا کام ہے۔ تھری ڈی والز پر کام کی کچھ جھلک نظر آئی تو مسرت ہوئی، اچھا نبھایا گیا ہے! :)
  3. مہدی نقوی حجاز

    غزل: اور اک بار ہو گئے زندہ (مہدی نقوی حجازؔ)

    بہت شکریہ جناب، بس ہم نے پہلے ہی سنگِ تمام رکھ دیا! :)
  4. مہدی نقوی حجاز

    تم جو بنے سراب مری زندگی کا ہو

    رونق گئی فراق میں بچھڑا تو شام تھی تم تو گیا شباب مری زندگی کا ہو اس شعر کے علاوہ تمام شعروں کی ردیف میں "کا" بیان کے اعتبار سے غلط ہے۔ "کے" ہونا چاہیے۔ اور اس شعر میں بچھڑا کی جگہ بچھڑے ٹھیک ہے۔ اور اس کے بعد تعقید لفظی کی بات آتی ہے۔
  5. مہدی نقوی حجاز

    مشاعرہ : میٹرو وَن ٹی وی، انڈس یونیورسٹی کراچی

    سرکار آپ جو بھی لکھنا چاہیں، حق، حق ہی لکھواتا ہے! :) مزاح برطرف، ہم بھانپ گئے تھے۔ بہت شکریہ جناب!
  6. مہدی نقوی حجاز

    مشاعرہ : میٹرو وَن ٹی وی، انڈس یونیورسٹی کراچی

    جی بالکل ٹھیک فرماتے ہیں آپ لیکن ہم چوڑے شاعر تو ہو سکتے ہیں چوڑی کے کیسے!؟ :) :) :)
  7. مہدی نقوی حجاز

    نظم: رقابت (نذرِ مہدیِ موعود)

    رقابت (نذرِ مہدیِ موعود) اے خدا اتنی زلیخائی بھی اچھی تو نہیں اے خدا حرص و تمنا کی بھی حد ہوتی ہے تو مرے یوسفِ گمگشتہ کا دامن تو چھوڑ کم سے کم اس کا پراہن تو یہاں تک پہنچے کم سے کم اس سے مری آنکھیں تو روشن ہوں گی تُو تو یوسف کو فقط اپنا سمجھ بیٹھا ہے اتنا تو پاسِ محبت مرا رکھ لے یا رب انگلیاں...
  8. مہدی نقوی حجاز

    مشاعرہ : میٹرو وَن ٹی وی، انڈس یونیورسٹی کراچی

    احقر نے ایک مشاعرہ پڑھا تھا جو کچھ دن قبل آن ائیر ہوا۔ اس مشاعرے کی صدارت جناب فضاء اعظمی صاحب نے کی۔ میزبان: شگفتہ یاسمین بالترتیب شعرا کی فہرست بابر خان آزادؔ۔ عامر ثانیؔ۔ علی زبیرؔ۔ نیلؔ احمد۔ عباس ممتازؔ۔ نویدؔ غزالی۔ عمارؔ اقبال۔ شبیر نازشؔ۔ ضیاؔ شاہد۔ یاسمین یاسؔ۔ حجازؔ مہدی۔ نعیم سمیرؔ۔...
  9. مہدی نقوی حجاز

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

    یاد آتے ہیں معجزے اپنے اور اُس کے بدن کا جادو بھی جونؔ
  10. مہدی نقوی حجاز

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

    یوں ہو کہ اور ہی کوئی حوّا مِلے مجھے ہو یوں کہ اور ہی کوئی آدم مِلے تمہیں جونؔ
  11. مہدی نقوی حجاز

    کوئی مجھ کو یوں ملا ہے جیسے بنجارے کو گھر!!

    کوئی مجھ کو یوں ملا ہے جیسے بنجارے کو گھر!!
  12. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل کے تمام محفلینز کے نام ۔۔۔ :)

    پیشانی کہاں ڈھلکی ہے جناب، اب تو بقول یوسفی وہ وقت بھی قریب ہے کہ بالوں کی اور پیشانی کی حدِ فاصل کی تشخیص نہ ہو پائے! :) یہ کشادہ جبیں اور دل!!! :) معذرت مقبول ہوئی! :)
  13. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل کے تمام محفلینز کے نام ۔۔۔ :)

    ایک اور غیرمتفق دیتے دیتے رک گیا ہوں بس! میں زیادہ کچھ نہیں کہتا، میری رکنیت کی تاریخ، اور مراسلوں کی تعداد۔ اپنی رکنیت کی تاریخ اور مراسلے دیکھیے، اور "میٹھمیٹکل ریشو" لیجیے۔ پھر خود اپنے مراسلے پر غیر متفق کا نشان لگائیے!! :unsure:
  14. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل کے تمام محفلینز کے نام ۔۔۔ :)

    ہماری تو بہت عزت ہے! بزرگوں کا واللہ اعلم!! :eyerolling:
  15. مہدی نقوی حجاز

    اردو محفل کے تمام محفلینز کے نام ۔۔۔ :)

    ایسے موقعوں پر فارسی میں ایک محاورہ استعمال ہوتا ہے "دیگہ زدی بہ جادہ خاکی" یعنی : اب تم کچی سڑک پر آ گئے ہو۔ بامحاورہ: پٹری سے اترجانا! :) اتنی عزت تو ہم اپنے بزرگوں کو دینے کے قائل نہیں! :)
Top