یہی تو سارا مسئلہ ہے کہ نہ کچھ کہتی ہیں نہ کرتی ہیں۔ چلیں یہ تو خوب ہوا کہ نہیں بولیں گی، لیکن دوسری بات سے شدید اختلاف ہے۔ اگر ہم کچھ کرنے والے ہوتے تو آپ سے کہتے!؟ :unsure:
حکم تو ہم کرتے رہے ہیں لیکن یہاں کینٹین کے ٹھیکے دار الٹا ہماری آلکسی پر پنجے صاف کرنے لگ جاتے ہیں! :) یکشنبہ کی خاص بابت اس وجہ سے کہ اس دن چائے پلانے والے معمول کے مطابق صبح اٹھتے نہیں! :)
مگر پھر چوک ہو جاتی ہے مجھ سے!
میں اس کے پاس جا کر بیٹھ جاتا ہوں
پھر اس کا ہاتھ ہونٹوں سے لگاتا ہوں
اسے نغمے سناتا ہوں
میں اس کو خوب رو رو کر مناتا ہوں
مگر پھر چوک ہو جاتی ہے مجھ سے!
کہ مغلوب الغضب اک آدمی ہوں میں
اور احساسات سے بھی اجنبی ہوں میں
سراپا خود سری ہوں میں
اور اپنے حال سے آگاہ بھی...