نتائج تلاش

  1. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح - اور کوئی غم نہیں

    السلام علیکم صاحبان و اساتذہ۔ ایک غزل پیشِ عرض ہے۔ کرونا کی وبا کی وجہ سے سفر کرنے سے قاصر ہوں، اور ایک مدت ہو گئی اپنے پیاروں سے ملے ہوئے، اپنے شہر (کراچی) گئے ہوئے۔ انہی جذبات کے اظہار کی کوشش کی ہے۔ برائے مہربانی اصلاح فرمائیں۔ (علم ہے کہ استاد الف عین صاحب اسکرین دیکھنے سے قاصر ہیں، مگر ان...
  2. زبیر صدیقی

    محترم الف عین صاحب کی خیریت مطلوب ہے

    بہت نوازش۔ اللّہ آپ کی تمام دعائیں قبول فرمائے۔ ہم سب دعاگو ہیں۔
  3. زبیر صدیقی

    محترم الف عین صاحب کی خیریت مطلوب ہے

    السلام علیکم۔ یہ مضمون اس صفحے کا نہیں مگر مجھے علم نہیں کہ استاد محترم کی طبعیت کیسے دریافت کی جائے۔ برائے مہربانی مطلع فرمائیے۔ محمد خلیل الرحمٰن سید عاطف علی محمّد احسن سمیع :راحل:
  4. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : عاشقی بھی دیکھ لی

    السلام علیکم۔ احسن بھائی۔ رائے کا شکریہ۔ یقیناً چھوٹی بحر مشکل پیدا کرتی ہے بھائی - ہم سے کب کوئی کام ہو سکا ہے کہ ہم بحر “چنیں” :) اب بحر کی آمد کسی مصرعے کے ساتھ ہو گئی، مہمان کی طرح۔ اب تو نبھانا پڑتا ہے۔ کوشش حتیٰ الا مکان ہے کہ نبھ جائے ورنہ عشق ناتمام میں ایک اور اضافہ ہو جائے گا۔ :)...
  5. زبیر صدیقی

    برائے اصلاح : میری ہوئی ہیں اس لئے ہی کرچیاں بہت

    سبحان اللّہ۔ بہت عمدگی سے سمجھایا محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
  6. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : عاشقی بھی دیکھ لی

    السلام علیکم۔ اساتذہ کرام۔ سید عاطف علی محمّد احسن سمیع :راحل: محمد خلیل الرحمٰن مطلع کا ایک اور مصرعہ اولیٰ سوجھا ہے برائے مہربانی اسے بھی دیکھ لیں۔ خود فریبی دیکھ لی عاشقی بھی دیکھ لی آپ کی رائے کا انتظار ہے۔ دوئم محترم الف عین صاحب کی طبعیت اب کیسی ہے۔ والسلام
  7. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : عاشقی بھی دیکھ لی

    السلام علیکم صاحبان۔ ایک تازہ غزل ہے برائے اصلاح۔ برائے مہربانی اپنی رائے سے نوازیں الف عین سید عاطف علی محمّد احسن سمیع :راحل: گو ادھوری دیکھ لی عاشقی بھی دیکھ لی عمر بھر کا انتظار! بے نیازی دیکھ لی دردِ دل کی انتہا ہو رہی تھی، دیکھ لی کیا جدا ہو جائیں اب؟ آشنائی دیکھ لی دل ترستے رہ گئے...
  8. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : علم کا بوجھ ہے اضافی اب

    جی بہت بہتر۔ شکریہ آپ کی رائے کا۔ میں شاید زیادہ ہی سلیس بنانے میں لگ گیا۔ پرانی زمین پر استاد صاحب پہلے ہی رائے دے چکے ہیں تو تصیح کے ساتھ پوری غزل درج ذیل ہے۔ علم کا بوجھ ہے اِضافی اب سب کو چالاکیاں ہیں کافی اب دانِش و آگہی وبال ہوئے لوگ اِن سے ہیں اِنحرافی اب فلسفہ، منطق و ادب، تاریخ...
  9. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : علم کا بوجھ ہے اضافی اب

    جناب استاد محترم - نہایت شکریہ آپ کی توجہ اور رہنمائی کا۔ سب سے پہلے، دوسرے شعر کی تصیح یوں کی ہے کہ دانِش و آگہی وبال ہوئے لوگ اِن سے ہیں اِنحرافی اب مگر میں معذرت چاہتا ہوں کہ آج صبح نئی ردیف کا اندازہ ہو، جو کہ مجھے زیادہ رواں لگ رہی ہے۔ آپ کو ایک بار اور تکلیف دینی پڑے گی۔ براے مہربانی ایک...
  10. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : علم کا بوجھ ہے اضافی اب

    السلام علیکم صاحبان : ایک تازہ غزل(مسلسل) ہے، اور ہمیشہ کی طرح رہنمائی درکار ہے۔ ایک وضاحت عرض ہے کہ، میں کوشش کرتا ہوں کہ غیر اردو الفاظ سے گریز کیا جائے۔ ذیر درج غزل میں ایک لفظ "ڈگری" آ رہا ہے جس کا متبادل سند استعمال ہو سکتا تھا، مگر اس سے بات صحیح بیان نہیں ہو رہی تھی۔ اس لیے ڈگری ہی...
  11. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : مطمئن اس پہ کیوں فلک بھی رہے

    جی۔ بہت بہتر۔ بھٹک والا شعر نکال دیتا ہوں۔ اب غزل کی شکل یوں بنتی ہے۔ مطمئن اس پہ کیوں فلک بھی رہے بندگی بھی ہو اور شک بھی رہے فاصلے طے نہ ہوں گے عشق میں یوں اُٹھ رہے ہوں قدم، جھجھک بھی رہے آئینہ کہہ رہا ہے روز یہی عکس میں کچھ تیری جھلک بھی رہے صرف جینا ہی کب ہمیں تھا، مگر صرف جیتے ہی آج...
  12. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : مطمئن اس پہ کیوں فلک بھی رہے

    السلام علیکم۔ آپ کی ہدایت کے مطابق آخری شعر کے دو متبادل ذیل میں درج کر رہا ہوں۔ اپنی رائے سے نوازیے۔ کارزارِ عمل میں ہم ہر بار راہ پہ آئے پھر بھٹک بھی رہے اتنا گڈ مڈ ہوا یقین و گماں آس کو آسرے کھٹک بھی رہے اور دوئم (صرف اپنے سمجھنے کے لیے) اگر پرانے آخری شعر کا مصرعہ اولٰی ایسے بیان کر دیں...
  13. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : مطمئن اس پہ کیوں فلک بھی رہے

    استاد محترم - آپ کا بہت بہت شکریہ - حوصلہ افزائی ہے۔ میں دوبارہ حاضر ہوتا ہوں والسلام
  14. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : مطمئن اس پہ کیوں فلک بھی رہے

    السلام علیکم : ایک نئی غزل کے ساتھ حاضر ہوں۔ اپنے اساتذہ سے درخواست ہے کہ اس پر رہنمائی فرمائیں۔ الف عین سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن محمّد احسن سمیع :راحل: مطمئن اس پہ کیوں فلک بھی رہے بندگی بھی ہو اور شک بھی رہے فاصلے طے نہ ہوں گے عشق میں یوں اُٹھ رہے ہوں قدم، جھجھک بھی رہے آئینہ کہہ...
  15. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح - ہوئے مصروفِ کار، آخرکار

    تمام آراء کا تہہِ دل سے شکریہ۔ میں خود کا خوش نصیب شمار کرتا ہوں۔ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ بھیج رہا ہوں۔ اب ہے بس روزگار، آخرِ کار مان لی دل نے ہار، آخرِ کار دورِ فرصت اِک آرزو ہی رہی ہوئے مصروفِ کار، آخرِ کار کب تھے میرے؟ ترے بھی اب نہ رہے میرے لیل و نَہار، آخرِ کار ذہن میں تم ہی تھے،...
  16. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح - ہوئے مصروفِ کار، آخرکار

    السلام علیکم صاحبان۔ غیر حاضری کی معذرت۔ اولاً چین میں یہ ویبسائٹ کافی دیر سے لوڈ ہوتی ہے اور پچھلے دنوں بہت ہی سست تھی۔ دوئم یہ کہ دفتری مصروفیات بڑھ گئیں ہیں جس نے ارتکازِ آمد پہ پہرے بٹھا دیے ہیں۔ بلکہ تازہ درج ذیل غزل بھی اسی الجھن کو بیان کر رہی ہے۔ خیر اِنَّ مع العسر یسراً کے حساب سے حل...
  17. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : برسوں

    ذرہ نوازی ہے آپ کی۔
  18. زبیر صدیقی

    شعر اور تکرارِ لفظ

    میں اردو محفل میں نووارد ہوں مگر میں نے یہاں بہت جیّد لوگ دیکھے اور ان کے علم و مہارت کا معترف ہوں۔ کیا وصی شاہ اس قابل ہیں کہ اس محفل میں ان کا ذکر بطور شاعر کیا جائے۔ کوئی امتزاج ہی نہیں۔
  19. زبیر صدیقی

    شعر اور تکرارِ لفظ

    گہے آتش گہے شبنم گہے خنجر گہے مرہم گہے واضح گہے مبہم گہے پیدا گہے پنہاں بمِ شوخی رمِ آہونمِ شب نم خمِ ساحل گہے مومن گہے کافر گہے زورق گہے طوفاں
Top