نتائج تلاش

  1. رانا

    عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، ملازمتیں دیں تو معیشت بیٹھ جائے گی: وزیر سائنس

    یہ بات تو بالکل درست ہے کہ نوکریاں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے حکومت ماحول بنا سکتی ہے (ابھی یہ بحث نہیں کہ حکومت اس میں کامیاب ہوئی یا نہیں)۔ اس میں اعتراض والی بات ہی کوئی نہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں اگر خان صاحب نے سرکاری نوکریوں کو ذہن میں رکھ بیان دیا تھا تو واقعی غلط تھا۔ اور اگر ان کے ذہن میں ملک...
  2. رانا

    ’اسٹیبلشمنٹ کے بنائے سیاسی ماحول سے جان چھڑانے کا وقت آگیا‘

    ضرورت سے زائد تو قوم کی غلطی تھی لیکن جو ضروری کام تھے اور یہ کرسکتے تھے وہ تو انہی کی غلطی ہے۔ ضروری اقدامات نہ لے سکنے کے پیچھے یہی وجہ ہے کہ جلد اقتدار میں آنے کے لالچ میں کرپٹ لوگوں کے کندھوں پر سوار ہونے میں بھی باک محسوس نہیں کیا اور اب انہی لوٹوں کے سامنے اونچی آواز میں بول نہیں سکتے۔
  3. رانا

    ’اسٹیبلشمنٹ کے بنائے سیاسی ماحول سے جان چھڑانے کا وقت آگیا‘

    میرا گمان ہے کہ عمران خان واقعی کچھ کرنا چاہتا تھا اور ہے بھی۔ لیکن دو وجوہات کی وجہ سے سب رومانس ختم ہوگیا۔ ایک وجہ تو سامنے کی ہے کہ گذشتہ حکومتوں کے نالائقیاں بہرحال اسے بھگتنی پڑرہی ہیں اور انتہائی ابتر صورتحال ہے۔ لیکن اس سے بھی بڑی وجہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی بے صبری ہے جو انہیں لے...
  4. رانا

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

    بالکل غلط۔ میں تو ان صاحبان کے پھڈے سے پہلے ہی نکل گیا تھا۔۔۔ اوہ سوری۔۔۔ ویسے رضیہ سے آپ کی مراد کیا تھی؟:p
  5. رانا

    کتابوں کا اتوار بازار

    ایسی دکانوں سے ہمیں تو ڈائجسٹ ہی ملا کرتے تھے۔ سائنس ڈائجسٹ و میگزین، اردو ڈائجسٹ اور جاسوسی وغیرہ۔ اردو ڈائجسٹ کئی سال تک ہر ماہ نیا خریدا کرتے تھے لیکن کچھ سال بعد مضامین میں معیار کی کمی محسوس ہونے لگی تو چھوڑ دیا۔
  6. رانا

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

    ایک تو انجنیرنگ میں ویسے ہی لڑکیاں کم ہوتی ہیں پھر تعلیمی ریکارڈ بھی انجنیرنگ کی فیلڈ میں جانی والی سب لڑکیوں کا اچھا نہیں نکلتا بہ نسبت دیگر شعبوں کے۔ پھر اسکے بعد جو اچھی پرفارمنس دیں تو ان میں سے بھی سب جاب کی طرف جانا پسند نہیں کرتیں۔ تو اسکے بعد لڑکیوں کی اتنی قلیل تعداد بچتی ہے کہ ان کے...
  7. رانا

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

    یہ خیال مجھے پہلے ہی آیا تھا کیونکہ ہماری تو کراچی یونیورسٹی کے ساتھ ہی این ای ڈی یونیورسٹی میں روز دیکھا کرتے تھے۔ اس بات کا اندازہ ہمیں یونیورسٹی کی پوائنٹ سروس سے بھی بخوبی ہوتا تھا۔ کہ ہماری کراچی یونیورسٹی کے پوائنٹس میں پیچھے تک لڑکیاں بھری ہوتی تھی اور صرف پچھلی دو صفیں ہم بے چارے لڑکوں...
  8. رانا

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

    مضحکہ خیز کا لفظ تو خیر مجھے عجیب لگتا ہی ہے لیکن اس ریٹنگ کے ساتھ جو آئکون ہے وہ ریٹنگ سے بھی زیادہ مضحکہ خیز لگتا ہے اس لئے استعمال نہیں کرتا ورنہ یہ مراسلہ اس قابل تھا۔:) بھائی مراسلہ دیکھیں کہ لڑکیوں کی انجنیرنگ کی تعلیم پر خاکسار نے کہیں بھی کچھ اعتراض نہیں کیا ہے۔ اعتراض صرف مخلوط تعلیم...
  9. رانا

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

    منتظمین کو جزوی متفق کا بٹن بھی دینا چاہئے بھلے بعد میں بندہ سوچتا رہے کہ پتہ نہیں کس بات سے متفق تھا اور کس سے غیر متفق۔:) فی الوقت تو ہم کوئی آپشن نہ ہونے کے سبب پسندیدہ کے بٹن سے یہ کام لے لیتے ہیں۔:)
  10. رانا

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

    جناب آپ نے عملی زندگی میں مسائل کا ذکر کیا تھا۔ یہ کسی فرد کا نفسیاتی مسئلہ تو ہوسکتا ہے کہ کسی کا غیر عورت کےبارے میں اچھی رائے نہ رکھنا۔ یہ عملی زندگی کا مسئلہ کیسے ہوگیا؟ یہ مسئلہ ایک اسلام پر ایمان لانے والے کے ساتھ ممکن ہی نہیں کہ اسلام نے عورتوں کے اتنے حقوق بیان کئے ہیں اور عورت کو عزت...
  11. رانا

    آپ کے پسندیدہ شاعر

    پروین شاکر اور ارشاد عرشی ملک پسندیدہ شاعرہ رہی ہیں۔ پروین شاکر کی شاعری کون واقف نہ ہوگا۔ یہاں عرشی ملک کی ایک غزل اور ایک نظم شئیر کررہا ہوں۔ دونوں کافی لمبی ہیں اس لئے دونوں کے صرف ابتدائی چند اشعار پیش ہیں: ذرا پہلے بتادینا ارشاد عرشیؔ ملک اچانک روٹھ جانے سے ذرا پہلے بتا دینا ہمیں سُولی...
  12. رانا

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

    یہ آپ نے ایسے ہی ایک بات کردی ہے۔ وضاحت کریں کہ عملی زندگی میں بندے کو کیا مسائل پیش آئیں گے؟
  13. رانا

    انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ وطالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

    کراچی یونیورسٹی میں خاکسار نے بھی پڑھا ہے اور یہ بھی دیکھا ہے کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے لیکن یہ کیسے پتہ لگے گا کہ کس کی کیا نیت ہے؟ مخلوط تعلیم پر بہرحال پابندی ہونی چاہئے۔ پابندی کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں جبکہ پابندی نہ ہونے سے یہ سب کو تسلیم ہے کہ کچھ گھرانے نقصان اٹھاتے ہیں۔ اس لئے یہ کوئی...
  14. رانا

    چائے میں الائچی کی مہک

    ابھی بھی بہت کچھ ہے کہنے کے لئے بس جذبہ ہونا چاہئے کہنے کا۔ کچھ اشارے ہم دے دیتے ہیں باقی آپ کی لیاقت پر منحصر ہے: الائچی توڑ کر ڈالیں تو دانے طاق ہونے چاہئیں یا جفت؟ اگر سات دانے ہوں تو برکت پڑنے کا کتنا امکان ہے؟ اگر ایک الائچی کافی ہے تو اس ایک کا سائز کیا ہونا چاہئے کہ الائچی کے سائز میں...
  15. رانا

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کچھ مداوا اس ٹوٹی ہوئی کہانی کا ڈاونچی کوڈ سے ہوگیا جو دو تین دن پہلے شروع کی تھی۔ دلچسپ اور سسپنس سے بھرپور ناول۔
  16. رانا

    چائے میں الائچی کی مہک

    ہمارے دفتر میں تو ایک عرصہ گڑ والی شکر استعمال ہوتی رہی۔ اب بھی گھر میں چائے بنانی ہو یا دہی میں ڈالنی ہو تو شکر ہی ترجیح ہوتی ہے۔
  17. رانا

    اسلامی نظریاتی کونسل کی بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا قراردینے کی سفارش

    جرم قرار دینے کی بجائے اگر دوسری اور تیسری طلاق میں قانونی طور پر کچھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دے دیا جائے تو شائد زیادہ بہتر ہو۔ یعنی پہلی طلاق کے بعد رجوع کی جو کم از کم مدت شریعت میں بتائی گئی ہو۔ اس مدت کے بعد تو ویسے ہی طلاق واقع ہو جائے گی تو دوسری طلاق کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ بہرحال یہ صرف...
  18. رانا

    چائے میں الائچی کی مہک

    اتنے طریقے اور تجربات یہاں جمع ہوگئے ہیں کہ دوست کو پندرہ دن تو سر اٹھانے کی فرصت نہ ملے گی۔ دوست سے درخواست ہے کہ پندرہ دن بعد نتائج ریلیز کردیں کہ کس تجربے نے کتنا رزلٹ دیا۔:)
  19. رانا

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    یار آپ تو میرے کافی مزاج شناس ہوگئے ہیں۔:) سچ میں مجھے یہی خیال آیا تھا کہ انجام تو کہانی کا پتہ لگنا مشکل ہے کیوں نہ خود مکمل کرڈالیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جہاں سے کہانی ٹوٹی ہے اور جس طرح کا سسپنس پیدا کرکے ٹوٹی ہے وہاں سے مجھے لگتا نہیں کہ بھوتوں وغیرہ کو شامل کئے بغیر کہانی سے انصاف کرسکوں...
  20. رانا

    عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی

    بڑے لیول پر حکومت پلی بارگین کرتی ہے اور چھوٹے لیول پر قانون کے رکھوالے ایف آئی آر کاٹنے سے پہلے۔ دونوں جگہ نیت ایک اور نیک ہے کہ ریاست کا وقت اور وسائل بچانا۔:)
Top