نتائج تلاش

  1. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    ابھی تک تو کوئی موبائل ایپ نہیں ہے اور مستقبل میں کوئی امکان بھی نہیں۔ اصل میں اس اردو محفل کے منتظمین کو آئی ٹی شائی ٹی کے بارے میں کچھ اتنا پتہ نہیں ہے نا۔ نئی چیزوں کے بارے میں بڑا سمجھانا پڑتا ہے انہیں۔ ہم سی شارپ کی بات کرتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ شارپ دیکھنے کی بات ہورہی ہے۔روبی کی بات...
  2. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    آئی ٹی میں انفراسٹرکچر تو بہت اہم ہوتا ہے۔ خاکسار کی پچھلی کمپنی کا بنیادی کام ہی انفراسٹرکچر کا تھا۔ لیکن ساتھ ساتھ شئیرپوائنٹ کے پروجیکٹس بھی مل جاتے تو لے لئے جاتے۔ آپ کس کمپنی میں ہوتے ہیں اور کب سے اس شعبے میں ہیں۔
  3. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    یہ لنک ہے تعارف کے زمرے کا۔ یہاں اپنے نام سے نئی لڑی بنا کر تعارف کراسکتے ہیں۔ :)
  4. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    بہت عمدہ جناب (آپ کا اصل نام پتہ نہیں کیا ہے:)) آپ نے تو مراسلے میں دھاگے کو بند کردیا ہے۔:) ایسا لگا جیسے ہمارے ہی اسکول کا زمانہ آپ بیان کررہے ہیں۔:)
  5. رانا

    ہماری پانچ دن کی بادشاہت:: محمد خلیل الرحمٰن

    واہ واوہ خلیل بھائی۔ آپ نے تو واقعی اسکول کیا یاد دلایا اسکول کے زمانے میں ہی پہنچا دیا۔ تصاویر کے ساتھ تو اسٹوری کو چار چاند لگ گئے۔ اوپر سے آپ کا انداز تحریر بے ساختہ اور دلچسپ۔(y) یہ آپ نے کمال کیا کہ اپنی تصاویر ابھی تک سنبھال کر رکھی ہوئی ہیں۔ ہمیں کبھی کبھی اسکول کا زمانہ یاد آتا ہے تو...
  6. رانا

    تاسف محفلین عائشہ صدیقہ کو صدمہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے۔ آمین۔
  7. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    ویسے آپ کی اس لاجواب ہنی مون داستان کو پڑھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ کی زندگی میں اور بھی کافی دلچسپ گوشے رہے ہوں گے آئی ٹی سے متعلق۔ وقتاً فوقتاً یہاں شئیر کرتے رہئے گا۔:)
  8. رانا

    آئی ٹی کے ساتھ ہمارا ہنی مون

    لاجواب اور بہت ہی عمدہ خلیل بھائی۔:) آپ نے تو واقعی ہنی مون اسٹائل میں دلچسپ آپ بیتی لکھ ڈالی۔ بہت مزہ ایا پڑھ کر۔ پوری اسٹوری ہی لاجواب تھی لیکن وہ جملہ کمال کا تھا کہ دوست نے کہا ہمیں اتنے تردد کی ضرورت نہ تھی۔:p
  9. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    یہ تو بہترین ہوگیا کہ اس دھاگے کی وجہ سے اپ ممبر بن گئے۔ توجہ فرمائیں جو اس دھاگے کو ایویں ہی سمجھ رہے تھے۔:) خوش آمدید اویس کچھ اپنے بارے میں مزید بتائیں۔ اور بہتر ہوگا کہ تعارف کے زمرے میں تعارف بھی کرادییں۔
  10. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    لطائف کی اجازت اس لئے دی کہ جیسے دھاگے کے سب سے پہلے مراسلے میں ذکر کیا تھا کہ یہاں ایسی ہی ہلکی پھلکی گپ شپ ہوگی جیسے کچھ آئی ٹی کے دوست مل بیٹھیں تو ہوتی ہے جس میں اپنی فیلڈ سے متعلق لطائف بھی چل جاتے ہیں۔
  11. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    لطائف جو صرف آئی ٹی سے متعلق ہوں۔ مثلاً یہ لطیفہ کہ کمپیوٹر اسٹارٹ کرتے ہی بعض اوقات کوئی ایرر آ جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ایرر BIOS کی بلیک اسکرین پر ڈسپلے ہوا کہ Keyboard not detected. Press any key to continue :)
  12. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    بالکل کئے جاسکتے ہیں کیونکہ یہ آئی ٹی والوں کی گپ شپ پارٹی ہے تو لطائف بھی تو پھر اسی سے متعلق ہوں گے نا۔ البتہ توازن برقرار رہنا چاہئے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ صرف پروگرامنگ جوکس کہ لڑی بن کر رہ جائے۔:)
  13. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    اب اتنا بھی دل پہ لینے کی ضرورت نہیں ہے کہ صرف چپ کرکے پڑھوں گی۔۔ مذاق میں کہا تھا۔:) اوپر میرا سب سے پہلا مراسلہ دیکھیں اس میں یونیورسٹی کی یادیں شیئر کرنے کا بھی ذکر ہے اور اس ذکر کے بغیر آئی ٹی کی گپ شپ خشک بن کر رہ جائے گی۔:) ابھی تو میں نے اپنی ان کلاس فیلو فرینڈز کا بھی ذکر کرنا ہے جو ایسے...
  14. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    اتنا خوش ہونے کی ضرورت نہیں تابش بھائی کا لمبا سا مراسلہ دیکھیں گڈی کو وہ ٹھیک ٹھاک دھکا لگا گئے ہیں۔ آپ نے تو الٹا پروفیشنل ٹریک پر چلتی ہوئی گڈی کو یونیورسٹی کے ٹریک کی طرف موڑ دیا ہے۔ اب چار پانچ دن بعد تابش بھائی کی نظر اگر پڑ گئی تو انہوں نے حیران ہو جانا ہے کہ ہیں!!!! یہ کیا؟؟ میں نے اتنا...
  15. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    آپ کی طرح کی ہماری کراچی یونیورسٹی میں ہماری ایک میم ارم شاہد ہوتی تھیں۔ ہمیں پروگرامنگ کا بیسک کورس پڑھاتی تھیں اور آپریٹنگ سسٹم بھی پڑھایا۔ پوری یونیورسٹی ان سے نالاں تھی کہ انہیں پڑھانا نہیں آتا لیکن ہم ان گنے چنے اسٹوڈنٹس میں تھے جو انہیں پسند کرتے تھے کہ بےچاری میں بددیانتی نہیں تھی جتنا...
  16. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    ہاں لیکن پائتھون کی طرف بھی دل مائل نہیں ہوتا کہ اے ایس پی ڈاٹ نیٹ بہترین چیز ہے۔:) محمداحمد بھائی کئی سال پہلے پائتھون سیکھ رہے تھے۔ اب اتنے سالوں بعد تو پائتھون کے چوٹی کے پروگرامرز میں شمار ہوتا ہوگا تبھی آئی ٹی کے دھاگوں کو لفٹ نہیں کراتے کہ بڑے بڑے ماہرین ان چکروں میں کہاں پڑتے ہیں۔:)
  17. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    بالکل ڈیسکٹاپ کے لئے تو ڈاٹ نیٹ بہترین حل ہے۔ اور ویسے بھی اب مائکروسافٹ نے ہم جیسے انفرادی پروگرامرز کے لئے ویژول اسٹوڈیو کا کمیونٹی ایڈیشن فری کردیا ہوا ہے تو ایسی پاور فُل چیز کے ہوتے ہوئے تو ہم کسی دوسری طرف دیکھنے کے بھی روادار نہیں۔ خاص طور پر جاوا کی طرف جو اوریکل کی چھتری کے نیچے جانے کے...
  18. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    جزاک اللہ تابش بھائی۔ آپ نے تو ہر نکتے پر کچھ نہ کچھ اظہار خیال کردیا ہے۔ اس سے یہ فائدہ ہوگیا کہ اب آپ کے مراسلے کا اقتباس لے لے کر دھاگے کو کئی دنوں تک چلایا جاسکتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں آپ نے دھاگے کے لئے کئی دنوں کا راشن مہیا کردیا ہے۔ اب تھوڑا تھوڑا کرکے اس پر بات ہوتی رہے گی انشاءاللہ۔ البتہ...
  19. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    ہاہاہا۔:) یہ جانور آئی ٹی کی نارمل سطح پر نہیں پائے جاتے بلکہ انہیں دیکھنے کے لئے ذرا گہرائی میں غوطہ لگانا پڑتا ہے اور وہی لگاتا ہے جس کے لئے سطح آب پر کشش باقی نہ رہے۔:)
  20. رانا

    اسرائیل قادیانیوں پر مہربان کیوں؟

    قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بات نہ کہو جس کا تمہیں علم نہیں۔ کیا آپ کو واقعی علم ہے کہ احمدیوں کے لئے یہ پابندی نہیں؟ اس علم کا ثبوت پیش کیجئے۔ اسرئیلی شہر!! کچھ کسر نفسی سے کام لے لیا آپ نے۔ شہر نہیں شہروں کہیں کہ اسرائیل کے کئی شہروں میں اللہ کے فضل سے احمدی موجود...
Top