نتائج تلاش

  1. فاخر

    مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو حکومت مخالف مارچ کا اعلان

    یاد رکھیں! گزشتہ دنوں ’’یوتھیوں‘‘ کے اس عظیم الشان لیڈر کو بھی یہی سننا پڑتا تھا ، جب وہ حکومت کیخلاف طاہر القادری صاحب کے ساتھ پورے ملک میں احتجاج کررہے تھے۔ اقتدار میں جو ہوتا ہے وہ اسی زبان کا استعمال کرتا ہے۔ کل یہ زبان لیگ والے بولا کرتے تھے اب خان صاحب بول رہے ہیں ۔لیگیوں کا کیا انجام...
  2. فاخر

    مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو حکومت مخالف مارچ کا اعلان

    اور آپ کیا ہیں ؟ قادیانی ،یہودی ، عیسائی ،منافق ،ہنود ،زرتشتی ؟؟؟؟؟؟ کسی چیز کی وضاحت تو کریں ۔
  3. فاخر

    کتنی حسرت تھی کل سجدۂ عشق کی --آج رکھ ہی دیا نقش پا پر جبیں !

    کتنی حسرت تھی کل سجدۂ عشق کی --آج رکھ ہی دیا نقش پا پر جبیں !
  4. فاخر

    تعارف تعرفم

    شکریہ ! ’’کہیں سے تو نہیں‘‘۔البتہ ریختہ ڈاٹ کام پر یہ کتاب میر امن | ریختہ دستیاب ہے ،کبھی پڑھا تو نہیں اب لگتا ہے کہ اس کو پڑھنا ہی پڑے گا۔ ویسے کلب حسن ، کلب علی یا پھر کلبِ صادق جیسے نام کے دور میں’’خواجہ سگ پرست‘‘ مجھے نہیں جچا ۔ آپ کی مرضی اپنے لیے جو انتخاب کرلیں ۔
  5. فاخر

    تعارف تعرفم

    ’’خوش آمدید‘‘ لیکن مجھے آپ کے نئے نام یا پھر خودساختہ نام پر حیرانی ہے ۔ اب بھلا کوئی اس زمانے میں سگ پرست بھی ہے کیا؟ پیر پرست ،قبر پرست ،زر پرست ،دین پرست ، خدا پرست ،نبیﷺ پرست وغیرہم نام تو سنا تھا ؛لیکن ’’یہ سگ پرست‘‘ کیا بلاہے ؟
  6. فاخر

    آج ایک نام دیکھ کر حیران ہوں ، اور وہ نام میں نے اسی فورم پر دیکھا۔ نام ہے :’’خواجہ سگ پرست‘‘ ۔...

    آج ایک نام دیکھ کر حیران ہوں ، اور وہ نام میں نے اسی فورم پر دیکھا۔ نام ہے :’’خواجہ سگ پرست‘‘ ۔ کیا آپ کو یہ نام عجب نہیں لگتا؟
  7. فاخر

    وزیراعظم نے مہنگائی کا ذکر کرنے پر اپنی ہی پارٹی کے رکن کو ڈانٹ دیا

    ویسے چلیں کوئی بات نہیں ہے ۔ عمران خان نیازی ؔ صاحب نے اقوام متحدہ کے جنرل اجلاس میں’’ گل فشانی گفتار‘‘ کے ذریعہ اپنے مخالفین کے دل میں ’’نرم جگہ‘‘ بنالی ہے ؛ اس لیے پرانے ’’یوتھئے‘‘ کے ’’گرانی کے ذکر‘‘سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ خان صاحب جانتے ہیں کہ :’ابھی کچھ بھی کرلو ، قوم ’’لذتِ گفتار‘‘ سے خوش...
  8. فاخر

    چہرہ یار سے اے دل سنگ خو ---مانگ کر روشنی کر چراغاں یہاں

    چہرہ یار سے اے دل سنگ خو ---مانگ کر روشنی کر چراغاں یہاں
  9. فاخر

    میں وحشت سے گھبرا کے اے میرے ہمدم ---بنظر کرم آسماں دیکھتا ہوں ۔

    میں وحشت سے گھبرا کے اے میرے ہمدم ---بنظر کرم آسماں دیکھتا ہوں ۔
  10. فاخر

    بحر کی نا سمجھی

    احباب کے مشورہ کے بھی مفید ہیں ، اس کو بھی ملحوظ رکھیں ۔تاہم ،میری ادنیٰ سے رائے تھی کہ :’ اگر آپ عروض کے سمجھنے اور اسے اپنے کلام میں پرکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور ابھی تک اس کی سمجھ نہیں آسکی ہے ،تو علامہ سیماب ؔ اکبر آبادی کی کتاب ’’رازِ عروض‘‘ اور اخلاق دہلوی کی کتاب ’’فن شاعری‘‘ کا بالکل...
  11. فاخر

    بحر کی نا سمجھی

    ارے بھائی آپ اسے دل پر نہ لیں۔ ہمارے عاطف صاحب کا یہی ہنسوڑمزاج اوران كے مزاح کا یہی انداز ہے۔
  12. فاخر

    عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    جناب ! میں کسی کا حمایتی تو نہیں ؛لیکن خان صاحب سے غیر متوقع امور کے صدور نے ہمارا کلیجہ ٹھنڈا کردیا اور کم از ہمارے شبہ کا ازالہ ہوگیا ۔ لیکن صرف گفتار سے کسی قوم کا پیٹ نہیں بھرا کرتا ؛بلکہ اس کے لیے ’’کردار‘‘ بھی ضروری ہے۔ کیا اس کے لیے ’’یوتھیوں‘‘ کے ساتھ پوری حزب اختلاف تیار ہے ۔؟؟
  13. فاخر

    عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    ويسے میں نے بین الاقوامی امور پر تبصرہ سے خود کو روک رکھا تھا ؛لیکن عمران خان نیازی قبلہ کے اقوام متحدہ میں بیان نے اس قدر متأثر کیا کہ :’ سچ پوچھو تو لاکھ اختلاف کے باوجود بھی میں ’’خان صاحب‘‘ کا مرید ہوگیا۔ وہ الگ بات ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے ؛لیکن انہوں نے اپنی تقریر...
  14. فاخر

    اصلاح : اسی کو عیاں اور نہاں دیکھتا ہوں

    اس غزل کے ایک شعر میں ترمیم کی گئی ہے ۔ میں وحشت سے گھبرا کے اے میرے ہمدم بہ نظر ِکرم،آ سماں دیکھتا ہوں
  15. فاخر

    اصلاح : اسی کو عیاں اور نہاں دیکھتا ہوں

    معروف صوفی شاہ نیاز بریلوی کی غزل کی زمین میں ایک ناکام سی کوشش ۔ مطلع کا پہلا شعر شاہ نیاز بریلوی کا ہے۔ غزل افتخاررحمانی فاخرؔ ’ جدھر دیکھتا ہوں، جہاں دیکھتا ہوں ‘ اسی کو عیاں اور نہاں دیکھتا ہوں ‘ جسے کہتے ہیں اہلِ ظاہر تجلی ّ اسے میں بصورت بتاں دیکھتا ہوں کبھی تھا جو دل شادو فرحا ں...
  16. فاخر

    کرو ختم رشتے خوشی سے مگر تم ----سدا میری غزلوں میں زندہ رہوگے

    کرو ختم رشتے خوشی سے مگر تم ----سدا میری غزلوں میں زندہ رہوگے
  17. فاخر

    اساتذہ کی خدمت میں:’ خدا ہے ترا اور ہم بھی ترے ہیں‘

    غزل افتخاررحمانی فاخرؔ لیجئے ! جناب عظیم صاحب ! غزل کا ’’وضو‘‘ (مطلع ) ہوگیا ، اب’’نماز‘‘ ادا کرلی جائے۔ محبت میں ہم تو فسانہ بنے ہیں سزا میں مرےاورمرکے جئے ہیں مری جانِ جاناں، تصدق میں تیرے محبت کے نغمے تراشے گئے ہیں! نہ گھبرا زمانے کے طعنوں سے ہرگز خدا ہے ترا اور ہم بھی ترے ہیں! تری...
  18. فاخر

    اساتذہ کی خدمت میں:’ خدا ہے ترا اور ہم بھی ترے ہیں‘

    اب پرانی والی آئی ڈی کا مسئلہ حل نہ ہو ا ہے تو کیا کروں اسی آئی ڈی سے کام چلا رہا ہوں ۔ یہ تو درست ہے کہ بغیر مطلع کے غزل نہیں ہوتی ہے ۔ دیکھتا ہوں، جب غزل ہوگئی ہے تو مطلع کا طلوع بھی ہوگا۔
  19. فاخر

    اساتذہ کی خدمت میں:’ خدا ہے ترا اور ہم بھی ترے ہیں‘

    غزل افتخاررحمانی فاخرؔ مری جانِ جاناں، تصدق میں تیرے محبت کے نغمے تراشے گئے ہیں! نہ گھبرا زمانے کے طعنوں سے ہرگز خدا ہے ترا اور ہم بھی ترے ہیں! تری قربتوں کا، جہاں لمس پایا وہاں اب بھی ہم بیخودی میں کھڑے ہیں پتہ ہے تجھے عاشقی میں ہوا کیا؟ مرے زخم سارے ابھی بھی ہرے ہیں مجھے جب بھی...
Top