ابھی میرے ایک کزن کی شادی چونتیس سال کی عمر میں ہوئی ہے اس کو تو لڑکی والوں نے رشتہ دے دیا تھا اور کوئی ادھیڑ عمر نہیں کہا تھا مطلب نوجوان نہیں تو جوان تو ہیں تو ابھی میری عمر ان سے ایک سال کم ہے اور میں ان سے زیادہ جوان ہوں
مجھے تو سونے میں بہت مزا آتا ہے وہ تو صبح صبح امی چیخ چیخ کر اٹھاتی ہیں تو بہت برا لگتا ہے اس وقت ان کی آواز اتنی منحوس لگتی ہے کہ بس ویسے تو ان کی آواز اتنی منحوس نہیں ہے لیکن بس صبح کے وقت زیادہ لگتی ہے
آپ نے تو ابھی تک خود ہی شادی نہیں کی ہے نا اس میں میرا کیا قصور۔ آپ نے یہاں کتنے بھائی اکٹھے کررکھے ہیں کہیں یہ بھائی لوگ والے بھائی تو نہیں ہیں اور صاحباں کون ہے مجھے نہیں معلوم اس کی کوئی اور معلومات دیں
اللہ پاک کا شکر ہے مجھے تو کوئی سیاپا نہیں ہے سیدھی سیدھی سی زندگی ہے صبح آفس جاؤ کام کرو شام کو گھر آجاؤ کھانا کھاؤ چھوٹے بچوں سے کھیلو اور سوجاؤ صبح پھر آفس جاؤ
ابھی تو صرف ۳۳ سال کا ہوا ہوں اور آپ کی آپا بوڑھا کہہ رہی ہیں بوڑھے تو ساٹھ سال کی عمر کے بعد ہوتے ہیں نا جیسے یہ ہیں شاید اسی لیے ان کو باقی لوگ بھی بوڑھا لگ رہے ہیں
کیا اتنی جلدی بوڑھا ہوگیا ہوں ابھی تو میری شادی بھی نہیں ہوئی ویسے آئنے میں تو کوئی بوڑھا نظر نہیں آتا ہوں اگر لڑکی والوں کو بھی بوڑھا لگا تو وہ تو رشتہ سے ہی انکار نہ کردیں کہیں
جی جی رؤف بھائی یہی تو ہوتے ہیں اصل میں استاد اب ان اداروں کے باہر جو استاد ہوتے ہیں وہ کیا سکھاتے ہیں میرا ان سے کوئی واسطہ نہیں پڑا۔ واسطہ ط سے لکھتے ہیں یا ت سے؟
ایک تو آپ باتیں عجیب سی کرتی ہیں گھما پھرا کر کچھ سمجھ میں آٹی ہیں کچھ اوپر سے گزر جاتی ہیں میری نانی اماں بھی ایسی باتیں کرتی ہیں ابو کہتے ہیں کہ سب عمر کا تقاضا ہے