مَیں نے مانا کہ لا مکاں ہے تُو
ہر نفس سے مگر عیاں ہے تُو
کون سی ہو گئی خطا مجھ سے
کس لیے مجھ سے بدگماں ہے تُو
میرے دشمن ہیں یہ جہاں والے
اک فقط مجھ پہ مہرباں ہے تُو
مَین ہوں اگر دل تو تُو میری دھڑکن
مَین اگر جسم ہوں تو جاں ہے تُو
موت کے اس طویل رستے پر
منزلِ زیست کا نشان...