واہ محترم برادرم محمد خلیل الرحمٰن ، دلپذیر تحریر جس کی کماحقہ مدح سراحی کے لیے مابدولت اپنے تئیں ادائیگیء الفاظ سے تہی دست پاتے ہیں ۔
چشم کشا اور پراز معنیءفراغ بمعیت اندازبیان لاجواب ۔:):)
مابدولت نےآپ کا مراسلہ ملاحظہ کرتے ہی فراہم شدہ روابط پر بنفس نفیس قدم رنجہ فرمانے میں ساعت قلیل بھی ضایع کرنا درخوراعتناء نا سمجھا اور تصاویری متن کے اوسی آر شدہ نتائج کو بہ چشم خود ملاحظہ کیا اور درجہ غائت متاثر بھی ہوئے ۔ تاہم ، بطور آزمائش جب ایک اسکین شدہ اردو صفحہ اپلوڈ کیا تو ایک تو یہ...
عزیزی فلسفی ، مابدولت نے آپ کا فراہم کردہ ٹیسریکٹ اوسی آر سافٹوئیر انسٹال کیا مگر اس کا ڈیسک ٹاپ پر کوئی لاؤنچنگ آئکون ہی ندارد ہے ۔اب سافٹوئیر کیونکر لاؤنچ کیا جائے ؟ راہنمائی کی درخواست ہے ۔نوازش ۔
( واضح ہوکہ مابدولت ونڈوز 8۔1 استعمال کررہے ہیں )۔:):)
حسن اتفاق مابدولت کی نگۂ متجسس کو مراسلۂ بالا ببابت تبدل اسم شناخت سے متصادم کرگئی اور مابدولت پر یہ عقدۂ روح فرسا وا ہوا کہ جس ' فقیر شکیب احمد ' کو مابدولت دہن فراغ اور چشم دریدہ سے بارمتعدد تصویر حیرت و استعجاب بنے بس دیکھا کیے ، وہ ان کے گمان موہوم کے عین موافق موصوف شناسا یعنی برادرم شکیب...
یعنی کہ
دیر سے آنے پر مابدولت کو بہت افسوس ہے عزیز فلسفی مگر کچھ وجوہات تھیں جو مبارک بادینے سے قاصر تھا اور ان کے لیے مابدولت معذرت قبول کرنے کی درخواست کرتے ہیں !:):)
ورودتاخیری کا مابدولت کو بھی قلق شدید ہے عزیزی فلسفی ۔تاہم وجوہ چند در چند اس اظہار تبریک کی راہ میں قدغن ناگزیر ثابت ہوئیں ، جن کے لیے مابدولت خواستگار مقبولیت معذرت ہیں۔:):)
مابدولت برادرم@فلسفی کو اولیں منصب ہزاری کی پرخلوص و دعاؤں بھری مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہدیۂ شاباش پیش کرنے پر درجہ غایت فخرومنزلت محسوس کرتے ہیں۔:):)
:great: :a6: :zabardast1: :good: بہت بہت :congrats: ہو۔
عزیزی فلسفی کے بالا اضافۂ ظریفانہ کو ملاحظہ کرکے مابدولت اپنے تئیں ایک درودیوار شکن قہقہہ بلند کرنے سے ، باوجود سعیء بسیار ، نا روک سکے اور قہقہۂ مذکورہ کی شدت ارتعاش سے حسب سابق کوئی اور تو نہیں تاہم مابدولت خود ہی لرزہ براندام ہوکر رہ گئے !:):)
مابدولت برادرم عبدالرحمن مانی کو اردو محفل میں :welcome: کہتے ہوئے یہ باور کرانا ازبس ضروری گردانتے ہیں کہ خاطرجمع رکھیں کہ بلا عذر ناگزیر ان کو اس محفل ہزار رنگ سے دھتکارے جانے کا خیال عبث ہے !:):)