بعدازرسائیء دلخوش کن تا فراہم کردہ ربط بالا، وہاں پر دستیاب کلپ مذکور کی جانب زیریں مثل جونک چسپاں Skip ad in 10 sec کو جب مابدولت نے ساعت دس منٹ گذرنے کے بعد درجہ غایت ثابت قدمی کے ساتھ اپنی جائے مقررہ پر ہنوز قائم و دائم اپنا منہہ چڑاتے ہوئے پایا تو مابدولت محض اپنا سا منہہ لے کر رہ گئے ،...
زبردست شاہ صاحب ، روئیداد ملاقات دوئم کی اس تحریری تصویر کشی کے لئے کلمات توصیفی کی مناسب ادائیگی سے مابدولت اپنے تئیں تہی دست پاتے ہیں ، تاہم دریا کو کوزے میں بند کرنے کے مصداق اتنا ضرور کہیں گے کہ منظر کشی کا فن آپ میں اپنے بام عروج پر پہنچا ہے ۔بہت خوب ۔:):)
عزت افزائی کے لئے مابدولت شکریہ ادا کرتے ہیں برادرم عدنان ۔
مرزا اسداللہ خان غالب کا ایک شعر جو مابدولت کو بہت پسند ہے ، احباب اردو محفل کی خدمت میں پیش کرتا ہوں ۔
. . . . بناکر فقیروں کا ہم بھیس غالب
. . . . . .تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں
مراسلہُ ہذا کو ملاحظہ کرکے کسی قرارواقعی درجہ بندی سے سرفراز کرنے ہی والے تھے کہ مابدولت کی نگہُ متجسس سرگوشی کے خانے پر ثبت تنبیہہ پر مرتکز ہوئی اور مابدولت دل مسوس کر اپنے تئیں بدقت تمام ، تاہم ایک غائبانہ درجہ بندی کرنے سے خود کو باز رکھنے میں ناکام ہوئے اور مراسلہ چونکہ شاہ صاحب کے ذہن خندہ...
مابدولت منصب سہہ ہزاری کے حصول پراعزاز پر برادرم م- حمزہ کو قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
:great: :best: . . :zabardast1: . :good: . :a6: . بہت بہت :congrats: ہو ۔ :):)