کمال کی محفلین ہیں آپ۔ عرصہ بعد ایسا رکن آیا ہے جس نے محفل کے ہر گوشے سے اتنے اراکین کو انگیج کر رکھا ہو۔
آپ کے انٹرویو کا دھاگہ کیوں نہیں کھلا اب تک؟ کافی کچھ جاننا ہے۔
دو تین افراد کی ٹیم تو ٹھیک ہے لیکن سیمی فائنلز وغیرہ پیچیدہ محسوس ہوتا ہے۔ جو زیادہ جیتے بھلے اسے بادشاہ قرار دے دیں۔ دراصل اس کھیل میں دلچسپی کی اصل وجہ اس کا علمی کوئز ہونا ہے۔ ہار جیت تو ثانوی ہے۔
ویکی پیڈیا کی شرط ویسے تو ٹھیک ہے۔ لیکن اس پر صفحہ تو آپ کو Joe the Plumber کا بھی مل جائے گا۔ لہذا شخصیات کی فہرست ویکی پیڈیا کا بھی سب سیٹ ہونا چاہیے۔ یہیں ماڈریٹرز کی صوابدید کام آتی ہے۔
آپ سب اور آپ کی تعریفوں کا بہت شکریہ۔ :)
علی وقار کی وضاحت نے بہت مدد کی ورنہ ابتدائی بہت سے سوالات براعظم پر خرچ ہوگئے اور پھر گالف کے کھیل کو حالیہ سالوں میں اولمپک کے کھیلوں میں شامل کرنے پر میں اسے نظر انداز کرتا رہا۔