میری رائے میں اس کھیل کا اصول ہے کہ جواب جس حد تک ہو "ہاں" یا "نہیں" میں دیا جائے۔ باقی الفاظ کا سہارا اسی وقت لیا جاتا ہے جب یہ دو الفاظ ہی جواب کو غلط کر رہے ہیں۔
میری رائے میں ہر حکمران ایک سیاست دان ہوتا ہے۔ لہذا جواب دو ٹوک ہاں ہونا چاہیے تھا۔ اگر کچھ شامل کرنا تھا تو یہ کہا جا سکتا تھا کہ "سیاست بھی ہے" (اگرچہ اس کی بھی ضرورت نہیں تھی)۔ لیکن" کہہ سکتے ہیں" کی تشریح بہت وسیع اور مبہم ہوتی ہے۔
نہیں۔ اس سے تاثر یہ ملا کہ سیاست بالوسطہ ہے۔ حکمران کے علاوہ سیاست میں کسی اور کردار پر ان کا جواب درست ہو سکتا تھا۔ لیکن حکمرانی کے بعد ایسی گنجائش نہیں۔
حکمران ہونا دیگر وجہ شہرت پر حاوی ہے۔ جیسے ٹرمپ اور عمران خان کی اب بنیادی وجہ شہرت حکمرانی ہے۔ دنیا ان کو اسی حوالے سے جانتی ہیں۔ ان کے دیگر کوائف مقامی اور ثانوی ہیں۔
بھلا ہوا کہ آپ نے کرسٹوفر نولان کا پوچھا۔ ورنہ میرا خیال تھا کہ وکٹوریا دور کے کسی سائیڈ اداکار کا پوچھتے کہ پینل کے آگے اس کا شناختی کارڈ بھی رکھ دیتے تو بھی بوجھ نہ پاتے۔