نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہیں زخم بہت اور بھی دِل پر مِرے آگے کوئی نہ کہے اُس کو ستمگر مِرے آگے احمد فراؔز
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مَیں ہی مُلزم ہُوں، مَیں ہی مُنصف ہُوں کوئی صُورت نہیں رہائی کی بشیؔر بدر
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر سانس میں اِنسان سوئے موت رواں ہے فریاد، کہ دیکھی نہیں جاتی یہ تباہی جوؔش ملیح آبادی
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خورشید کی آہٹ سے ، ہراساں ہے خرابات اللہ کرے، رات کی ٹُوٹے نہ جماہی جوؔش ملیح آبادی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نکہتِ گُل کو خوش آواز بنانے والے خارِ لب بستہ کے مُنہ میں بھی زباں دیتا جا جوؔش کے سنگِ درِ کُفر کو، اے مست خِرام دولَتِ سجدۂ صاحب نَظَراں دیتا جا جوؔش ملیح آبادی
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مانو مِری کاظمی! تم ہو بھلے آدمی پِھر وہی آوارگی کُچھ تو حیا چاہیے ناصؔر کاظمی
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل پذیری کے ہر انداز کی ہے تجھ سے نمُود رُخ بھی رنگِیں ہے تِرا ، قد بھی ہے دِلجُو تیرا شکلِ زیبا ہی تِری شُہرۂ دُنیائے جمال کشورِ حُسن میں چرچا ہے بہر سُو تیرا حسرؔت موہانی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خواہش کی باصرار یہ پُرسِش ہے، تو کیوں ہے ہم سے ، کہ بہرحال ہیں راضی برضا ہم حسرؔت موہانی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مَیں نے سوچا تھا ، کہ دُشوار ہے منزِل اپنی ! اِک حَسِیں بازوئے سیمیں کا سہارا بھی تو ہو دشتِ ظُلمات سے آخر کو گُزرنا ہے مجھے کوئی رخشندہ و تابندہ سِتارہ بھی تو ہو مجاؔز لکھنوی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مِٹ کے، بربادِ جہاں ہوکے، سبھی کُچھ کھو کے بات کیا ہے، کہ زیاں کا کوئی احساس نہیں کار فرما ہے کوئی تازہ جنُونِ تعمِیر دلِ مُضطر ابھی آماجگہِ یاس نہیں مجاؔز لکھنوی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مداوائے دِلِ دِیوانہ کرتے یہ کرتے ہم، تو کُچھ اچّھا نہ کرتے شکیبائی کا دم رکھتے ، تو حسرؔت ! اُنھیں ، یوں شوق سے دیکھا نہ کرتے مولانا حسرؔت موہانی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تیری بے صبری ہے حسرؔت! خام کاری کی دلِیل گریۂ عُشّاق میں ہوتی ہیں تاثیریں کہِیں مولانا حسرؔت موہانی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شوق کو دادِ حیا مِلتی نہیں وہ نِگاہِ آشنا مِلتی نہیں مولانا حسرؔت موہانی
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اذِیّت، مُصیبت، ملامت، بَلائیں تِرے عشق میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا مولانا حسرؔت موہانی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مُبتلا حرص میں ایسی رہی تھیں کب آنکھیں دِل کی چاہت میں ثمر ڈُھونڈتی ہیں اب آنکھیں شفیق خلشؔ
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل چُرایا ہے، وہ اب آنکھ مِلائیں کیونکر ! سامنے ہوتی ہے مُشکل سے گُنہگار کی آنکھ داغؔ دہلوی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا کریں حرص محبّت میں بھی در آتی ہے ورنہ، کافی تھی کبھی ایک نِگہ بھی تیری احمد فراؔز
  18. طارق شاہ

    مخدُوم مُحی الدِّین :::::یہ کون آتا ہے تنہائیوں میں جام لیِے :::::: Makhdoom Mohiuddin

    غزل یہ کون آتا ہے تنہائیوں میں جام لیِے جلو میں چاندنی راتوں کا اہتمام لیِے چٹک رہی ہے کسی یاد کی کلی دِل میں نظر میں رقصِ بہاراں کی صُبح و شام لیِے ہجومِ بادۂ و گُل میں ہجُومِ یاراں میں کسی نِگاہ نے جُھک کر مِرے سلام لیِے مہک مہک کے جگاتی رہی نسیمِ سَحر لبوں پہ یارِ مسیحا نفس کا نام لیِے...
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    عَجِیب عالَمِ افسُردگی ہے رُوبہ فروغ نہ اب نظر کو تقاضا ، نہ دِل تمناّئی ساحؔر لدھیانوی
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ نظر تھی پہلے بھی مُضطرب یہ کسک تو، دِل میں کبھو کی ہے فیض احمد فیضؔ
Top