نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    رقصِ طرب کِدھر گیا ، نغمہ طراز کیا ہُوئے غمزہ و ناز کیا ہُوئے، عشوہ و فن کو کیا ہُوا جِس کی نَوائے دِلستاں زخمۂ سازِ شوق تھی کوئی بتاؤ اُس بُتِ غنچہ دہن کو کیا ہُوا چشمکِ دَم بَدَم نہیں، مشکِ خِرام و رم نہیں میرے غزال کیا ہُوئے، میرے ختن کو کیا ہُوا مجاؔزلکھنوی
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تُم اپنی شمعِ تمنّا کو رَو رَہے ہو فراؔز اِن آندھیوں میں تو پیارے چراغ سب کے گئے احمد فراؔز
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ذِکر اُس غیرتِ مریم کا جب آتا ہے فراؔز گھنٹیاں بجتی ہیں لفظوں کے کلیساؤں میں احمد فراؔز
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل میں آ بیٹھی غزل سی وہ غزال یہ تصوّر کی گھڑی اچھّی لگی احمد فراؔز
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تھی مگر اب خوشی نہیں غم کا وہ ڈھال لے گیا میری ہنسی لبوں سے، وہ ماہِ شوال لے گیا وہ جو نہیں، غزل نہیں کشف و کمال لے گیا دِل تھا خلِش جوسِینے میں ! شاہِ جَمال لے گیا شفیق خلؔش
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    قصِیدہ اِک بہارِ ناز کا تھا سو مِثلِ برگِ گُل تشبِیب آئی زُلیخائے سُخن نے مُدتّوں بعد قبا کے بند کھولے، گُنگُنائی بہت دِن ہوگئے تھے شعر لِکھے نہ آمد تھی، نہ فصلِ لب کُشائی تِرا احمد فراؔز اب بھی تِرا ہے کُجائی ، اے نِگارِ من! کُجائی احمد فراؔز
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    غَمِ ہجرِ حبِیب ایک طرف صدمۂ عُمرِ رائیگاں بھی ہے ناصؔر کاظمی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خوشی تو کیا کہ غمِ تازہ کا شگُوں بھی نہیں فضائے دِل میں کسی یاد کا فسُوں بھی نہیں وہ روز آتے ہیں ، مِلتے ہیں، حال پُوچھتے ہیں! یہ اور بات کہ، دِل کو قرار یُوں بھی نہیں ناصؔر کاظمی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جانبِ دِل اِک غُبارِ بے کسی ناگہاں شورِ جَرَس بن کر اُٹھا کیا مِٹائے گا کوئی اپنا نِشاں یہ پھریرا بارہاگِر کر اُٹھا ناصؔر کاظمی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہم سے کہیں کہ، زہر ہے بِسیار گوئی بھی یہ بات ناگوارِ طبیعت اگر نہ ہو شفیق خلشؔ
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سارے اِس دَور کی مُنہ بولتی تصوِیریں ہیں کوئی دیکھے مِرے دِیوان کے کِرداروں کو ناصؔر کاظمی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِک قیامت، کہ تُلی بیٹھی ہے پامالی پر ! یہ گُزرلےتو، بیانِ قد وقامت کریں ہم اِفتخارعارف
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دادِ متاعِ عجز کہ تقدِیر میں نہ تھی اِلزام خود سری تھا کہ اُڑ کر لگا ہمیں افتخارعارف
  14. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::اِسم تبدیلی سے کیا ہوتا ہے::::::Shafiq Khalish

    غزل. اِسم تبدیلی سے کیا ہوتا ہے عیب کب اِس سے چھپا ہوتا ہے اچھے اوصاف ہوں سب پر ظاہر جُھوٹ بھی سب پہ کُھلا ہوتا ہے بات بے بات ہو تقرار جہاں جہل پہ جہل ڈٹا ہو تا ہے باز گشت اپنی سماعت پہ گراں دہنِ جاہل کا رَٹا ہوتا ہے وہ بھی کیا شخص ہے محِفل میں، خلؔش ! مَیں ہی قابل ، پہ ڈٹا ہوتا ہے...
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہے عبث فکرِ تلافی تجھے، اے جانِ وفا ! دُھن ہے اب اور ہی کُچھ تیرے طلبگاروں کو ناصؔر کاظمی
  16. طارق شاہ

    ناصر کاظمی :::::: کیوں نہ سرسبز ہو ہماری غزل ::::: Nasir Kazmi

    غزل کیوں نہ سرسبز ہو ہماری غزل خُونِ دِل سے لِکھی ہے ساری غزل جتنی پیاری ہے تیری یاد مجھے! لب پہ آتی ہے ویسی پیاری غزل سالہا سال رنج کھینچے ہیں مَیں نے شیشے میں جب اُتاری غزل جب بھی غُربت میں دِل اُداس ہُوا مَیں تِرے ساتھ ہُوں، پُکاری غزل دَمِ تخلیق پچھلی راتوں کو یُوں بھی ہوتی ہے مجھ پہ...
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تہِ ہر لفظ ، شہر ہے آباد! مرجعِ خلق ہے ہماری غزل ناصؔر کاظمی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    گویاؔ کبھی ہے یاس، کبھی انتظارِ یار کیا کیا ہیں رنج زندگئ مُستعار میں گوؔیا فقیر محمد
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نہ بچ سکیں گے کبھی زِیست کے عذاب سے ہم طلسم ِوہم سے ، اُمِّید کے سراب سے ہم حفیظؔ احمد فیصل آباد ، پاکستان
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پِھر کسی طرح مجھے اِذنِ محبّت نہ مِلا مَیں بس اِک بار ہی رُسوا سرِ بازار ہُوا حفیظؔ احمد فیصل آباد ، پاکستان
Top