نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    اقبال حُسن اور عشق

    بہت اچھی شئیرنگ خلیل الرحمٰن بھائی ! :) ۔۔۔ جلوہء طور میں ضُو دینے کو آجائے ہے جیسے یدِ بیضائے کلیم ۔۔۔ بالا سطور بحر میں نہیں، شاید کچھ حرف رہ گئے ہُوں کُچھ یُوں کردینے سے درست ہوتا ہے (مثال) : جلوۂ طوُر میں یُوں آجائے ! جیسے ضُو دینے کو آئے یدِ بیضائے کلِیم :) :)
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نظر میں پِھرتے ہیں تیرے دیار کے منظر اُسی نَواح میں، ہم صُبح شام کرتے ہیں ناصؔر کاظمی
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تعظیم کر، اے جانِ معانی! کہ تِرے پاس ہم لائے ہیں سَوغات، ذرا اور طرح کی افتخار عارف
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِیوار پہ لِکھّی ہُوئی تحرِیر ہے کُچھ اَور دیتی ہے خبر خلقِ خُدا اور طرح کی افتخار عارف
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دُنیا کو نہیں تاب مِرے درد کی یارب ! دے مجھ کو اسالیبِ فُغاں اور طرح کے ناصؔر کاظمی
  6. طارق شاہ

    ناصر کاظمی ::::::قِصّے ہیں خموشی میں نہاں اور طرح کے :::::: Nasir Kazmi

    غزل قِصّے ہیں خموشی میں نِہاں اور طرح کے ہوتے ہیں غَمِ دِل کے بَیاں اور طرح کے تھی اور ہی کُچھ بات، کہ تھا غم بھی گوارا حالات ہیں اب درپئے جاں اور طرح کے اے را ہروِ راہِ وفا ! دیکھ کے چلنا اِس راہ میں ہیں سنگِ گراں اور طرح کے کھٹکا ہے جُدائی کا ، نہ ملنے کی تمنّا دِل کو ہیں مِرے وہم و گُماں...
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تھی اور ہی کُچھ بات ،کہ تھا غم بھی گوارا حالات ہیں اب درپئے جاں اور طرح کے ناصؔر کاظمی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آنسو نِکل نہ پائے نہ کُچھ منہ سے کہہ سکے ! وہ کیا گیا ، کہ شاؔذ کلیجہ نِکل گیا شاؔذ تمکنت
  9. طارق شاہ

    شاذ تمکنت شاؔذ تمکنت :::::: زادِ سفر کو چھوڑ کے تنہا نِکل گیا :::::: Shaz Tamkanat

    غزل زادِ سفر کو چھوڑ کے تنہا نِکل گیا مَین کیا وطن سے نِکلا کہ کانٹا نِکل گیا بہتر یہی تھا اپنی ہی چَوکھٹ پہ رَوکتے اب کیا پُکارتے ہو، کہ جو نِکلا نِکل گیا ہم چل پڑے کہ منزلِ جاناں قرِیب ہے سستائے ایک لمحہ کو، رستہ نِکل گیا کُچھ لوگ تھے جو دشت کو آباد کرگئے اِک ہم ہیں، جن کے ہاتھ سے صحرا...
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تِیرَگی جال ہے، اور بھالا ہے نُور اِک شکارِی ہے دِن، اِک شکاری ہے رات جگ سمندر ہے، جِس میں کنارے سے دُور! مچھلیوں کی طرح ابنِ آدم کی ذات جگ سمندر ہے، ساحِل پہ ہیں ماہی گیر جال تھامے کوئی، کوئی بھالا لئے میری باری کب آئے گی کیا جانئے دِن کے بھالے سے مجھ کو کریں گے شِکار رات کے جال میں یا کریں...
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مُمکن ہے اِلتجا میں ہماری اثر نہ ہو ! ایسا نہیں کہ اُس کو ہماری خبر نہ ہو شفیق خلشؔ
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    فیضؔ دِلوں کے بھاگ میں ہے ، گھر بھرنا بھی لُٹ جانا بھی تم اِ س حُسن کے لُطف و کَرَم پر کتنے دِن اِتراؤ گے فیض احمد فیضؔ
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جو مزے ہیں مرگ میں ، سو ہم سے پُوچھا چاہیے کون جانے آہ ! کیا لذّت ہے مرجانے کے بیچ خواجہ مِیر درؔد دہلوی
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سیرِ باغ و بوستاں، تو ہے میسّر ہر گھڑی آئیے، گاہے فقیروں کے بھی ویرانے کے بیچ خواجہ مِیر درؔد دہلوی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    راہیں نکالتا ہے یہی سوز و ساز کی ! پہلوُ میں دِل نہ ہو ،تو کوئی حوصلہ نہ ہو عبدلحلیم شرؔر
  16. طارق شاہ

    عبدلحلیم شرؔر :::::: کیا سہل سمجھے ہو کہِیں دھبّا چھٹا نہ ہو :::::: Abdul Halim Sharar

    غزل عبدالحلیم شرؔر کیا سہل سمجھے ہو کہِیں دھبّا چھٹا نہ ہو ظالم یہ میرا خُون ہے رنگِ حِنا نہ ہو یا رب! مجھے ہے داغِ تمنّا بہت عزِیز پہلوُ سے دِل جُدا ہو ،مگر یہ جُدا نہ ہو راہیں نکالتا ہے یہی سوز و ساز کی ! پہلوُ میں دِل نہ ہو ،تو کوئی حوصلہ نہ ہو تم اور وفا کرو، یہ نہ مانُوں گا میں کبھی...
  17. طارق شاہ

    عبدالعزیز فطرتؔ ::::::اپنی ناکام تمنّاؤں کا ماتم نہ کرو :::::: Abdul Aziz Fitrat

    غزل اپنی ناکام تمنّاؤں کا ماتم نہ کرو تھم گیا دَور ِمئے ناب تو کُچھ غم نہ کرو اور بھی کتنے طرِیقے ہیں بیانِ غم کے مُسکراتی ہُوئی آنکھوں کو تو پُر نم نہ کرو ہاں یہ شمشِیر حوادِث ہو تو کُچھ بات بھی ہے گردنیں طوقِ غُلامی کے لیے خَم نہ کرو تم تو ہو رِند تمھیں محفل ِجم سے کیا کام بزم ِجم ہو گئی...
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جو سائے دُور چراغوں کے گِرد لرزاں ہیں نہ جانے محفِلِ غم ہے کہ بزمِ جام و سبُو جو رنگ ہر دَر و دِیوار پر پریشاں ہیں یہاں سے کُچھ نہیں کُھلتا یہ پُھول ہیں کہ لہُو فیض احمد فیضؔ
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سُپردگی کا نشہ ٹُوٹنے نہیں پاتا انَا سما ئی ہُوئی ہے وفا کی بانہوں میں پروین شاکر
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خوشبُو بھی اُس کی طرز ِپزیرائی پرگئی دِھیرے سے میرے ہاتھ کو چُھوکر گُزرگئی پروین شاکر
Top