”ماں !میں تھک گیا ہوں“
خاورچودھری
اُردو اَدب خصوصاً نثری ادب میں داستان گوئی ،رپورتاژنگاری ،سفرنامہ نگاری کے ساتھ ساتھ آپ بیتیاں لکھنے کاچلن بھی عام ہے۔اگرچہ اس صنف کی طرف آنے والوں کی تعداد کم ہے مگرپھر بھی اُردو اَدب کو اس حوالے سے”غریب “ نہیں کہا جا سکتا۔قدرت اللہ شہاب کی”شہاب نامہ“...