نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    تمہید، انتباہ ، ترغیب ، استدعا

    بہت فکر انگیز تحریر ہے ظفری بھائی۔ واقعی ان لوگوں کے سمجھنے کے لیے جو معمولی سی عقل بھی رکھتے ہیں۔ باقی جو پالیسی اپنائی جا رہی ہے، اسے اپنانے کے لیے ایک ڈیڑھ سال قبل کہا گیا تھا کہ موڈریشن کی پالیسی کو سخت کیا جائے لیکن آپ جیسی کوئی اہل ہستی اس اہم ترین فریضے کو نبھانے کے لیے دستیاب نہ تھی۔...
  2. ابوشامل

    کراچی عزاداروں کی بس دہشت گردی کا شکار

    میرے خیال میں اگر آپ 20 لاکھ روپے پر اطمینان حاصل کرتے ہیں تو پھر حسینیت کے نام پر کفن باندھ کر نکلنے کا ڈرامہ بھی بند ہونا چاہیے۔ میرا سوال صرف اتنا ہے کہ کیا حسینیت کے نام پر کفن باندھنے کی قیمت صرف 20 لاکھ روپے فی کس ہے؟
  3. ابوشامل

    کراچی عزاداروں کی بس دہشت گردی کا شکار

    کچھ لوگ یہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم کفن پہن کر شریک ہوئے، موت سے نہیں ڈرتے۔ پھر جب حکومت نے ہر جاں بحق ہونے والے شخص کے لیے پانچ لاکھ روپے تو 20 لاکھ کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟ ایں چہ معنی دارد؟ کفن پہن کر نکلنے والے تو 5 لاکھ روپے کو بھی لات مار دیتے ہیں۔ اس بیان کی وجہ سے مجھے شیعہ علماء پر بہت...
  4. ابوشامل

    لینکس میں ویڈیو، آڈیو اور ڈرائیورز کی سپورٹ

    بہت خوب ۔۔۔۔۔ خوشی ہوئی۔ زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کو اتنی بری طرح سمجھانے کے باوجود کامیاب کروا دیا :) ۔ ویسے آپ نے کیا ابھی اردو کی بورڈ انسٹال نہیں کیا؟ سسٹم>پریفرینسز>کی بورڈ میں جائیں اور کی بورڈ لے آؤٹ میں پاکستان کے ذیل میں اپنی مرضی کا لے آؤٹ منتخب کر لیں۔
  5. ابوشامل

    کراچی عزاداروں کی بس دہشت گردی کا شکار

    واقعے پر جتنا افسوس ہوا، شیعہ رہنماؤں کے بیانات سن کر اس سے زیادہ ہو رہا ہے۔ مرا کون؟ سب عام لوگ۔ دہشت کردوں کے گولیوں اور بموں کے سامنا کون کر رہا ہے؟ عام لوگ۔ اور ان کی لاشوں کے اوپر اپنی سیاست اور مذہبی دکان چمکائی جا رہی ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ ہمارے عام لوگوں کو بھی عقل دے۔
  6. ابوشامل

    جلدی

    چلیے ایک واقعہ یہ بھی سن لیجیے: جیکب آباد کے ویگن اڈے پر کوئٹہ جانے والی آخری ویگن کھڑی تھی، مسافروں سے بالکل خالی۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ تب تک گاڑی نہیں چلائے گا جب تک بھر نہیں جائے گی۔ سوچا کہ سبی والی گاڑی میں چڑھ جاتا ہوں، وہیں سے کوئٹہ والی ویگن پکڑ لوں گا۔ ڈرائیور بولا "خدا قسم، یہ...
  7. ابوشامل

    لینکس میں ویڈیو، آڈیو اور ڈرائیورز کی سپورٹ

    فی الوقت تو نہ میرے پاس وی وائرلیس فون ہے نہ ہی اس حوالے سے کوئی اور ٹیوٹوریل۔ کچھ انتظار کیجیے اگر کچھ ملا تو آپ کی نذر کردوں گا۔
  8. ابوشامل

    کراچی۔ ۔کراچی

    چلو فہیم تمہارے پاس وقت ہے باجو کے آنے تک اپنے بال کچھ اور بڑے کر لو تاکہ ڈیشنگ تصویریں کھنچوا سکو :)
  9. ابوشامل

    کچھ میری ڈیزائننگ

    بہت اعلیٰ اشتیاق ۔۔۔ !!!
  10. ابوشامل

    اجتماعی انٹرویو پہلا سوال

    اس کا علاج کراچی کی مختلف مساجد میں موبائل سگنل جام کرنے والے آلات لگا کر کیا جا رہا ہے۔ نماز کے اوقات میں نصف گھنٹے کے لیے جامر کو آن کر دیا جاتا ہے، پھر موبائل سگنل مسجد کے احاطے میں کام نہیں کرتے۔
  11. ابوشامل

    لینکس میں ویڈیو، آڈیو اور ڈرائیورز کی سپورٹ

    میری ناقص معلومات کے مطابق ووبی اوبنٹو کو ونڈوز کے اندر انسٹال کرنے کا ایک سافٹ ویئر ہے جو اوبنٹو کے گزشتہ تین چار ورژن سے اس میں شامل ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ بغیر پارٹیشن بنانے اور دیگر مسائل میں پڑنے کے اوبنٹو کو ونڈوز کے اندر ایک سافٹ ویئر کے طور پر انسٹال کر سکتے ہیں۔ نو آموز صارفین کے...
  12. ابوشامل

    کراچی۔ ۔کراچی

    ارے واہ ۔۔۔۔ یہ تو بڑی اچھی خبر ہے کہ محفل کی باجو کراچی آ رہی ہیں۔ میری معلومات کے مطابق تو محب علوی بھی مارچ ہی میں کراچی تشریف لا رہے ہیں۔ اگر عین انہی دنوں میں باجو کی بھی آمد ہو جائے تو ایک شاندار محفل پارٹی ہو سکتی ہے۔ ہم سب بلاگرز تو "ہر لمحہ تیار کامران" رہتے ہیں ملاقاتوں کے لیے، اس...
  13. ابوشامل

    ناشناس ۔ پشتو، فارسی اور اردو کا لاجواب گائیک

    ایسا ٹیلنٹ تلاش کرنا تو کوئی شعیب منصور سے سیکھے۔ میرے خیال میں ناشناس افغان جنگ کے ایام میں لاکھوں مہاجرین کی طرح پاکستان آ گئے تھے، "گلزار ہست و بود" بھی اسی زمانے میں گائی گئی ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ اگر شعیب منصور ان سے یہ شاہکار کلام نہ گواتے تو شاید وہ یوں ہی پاکستان سے لوٹ جاتے۔
  14. ابوشامل

    ناشناس ۔ پشتو، فارسی اور اردو کا لاجواب گائیک

    دو سال قبل اقبال اکادمی کی سی ڈیز کا سیٹ ملا تھا، اس میں کلام اقبال پر مختلف گلوکاروں کی طبع آزمائیاں موجود ہیں لیکن یقین جانیے جیسا ناشناس نے "گلزار ہست بود نہ بیگانہ وار دیکھ" گایا ہے ویسا کسی نے نہیں گایا۔ میں خاص طور پر اس شعر پر اس کی گلوکاری کی صلاحیت کو مان گیا "مانا کہ تیری دید کے قابل...
  15. ابوشامل

    ناشناس ۔ پشتو، فارسی اور اردو کا لاجواب گائیک

    اچھا ۔۔۔ مجھے ایک واقعہ کا پتہ چلا ہے، درست ہے یا نہیں اس بارے میں نہیں جانتا۔ کہا جاتا ہے کہ ناشناس کے والد بڑے سخت مزاج تھے، اور وہ ناشناس کے گلوکاری کی جانب رحجان سے سخت نالاں تھے۔ جب انہوں نے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا تو والد سے بچنے کے لیے اصل نام کی جگہ ناشناس استعمال کیا۔ بہت مشہور...
  16. ابوشامل

    آپ کی پسندیدہ 5 فلمیں

    بہت شکریہ سعادت، پانچ کی شرط اس لیے رکھی تھی تاکہ زیادہ لوگ اس میں شرکت کر پائیں۔ اب جیسا کہ اندازہ ہو رہا ہے کہ لوگوں کی دلچسپی اس میں زیادہ نہیں ہے اس لیے جتنی بھی فلمیں شیئر کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ آپ کی فہرست کی تو تمام فلمیں بہت شاندار لگ رہی ہیں، دیکھنا پڑیں گی۔
  17. ابوشامل

    لینکس میں ویڈیو، آڈیو اور ڈرائیورز کی سپورٹ

    یہ لیجیے جی فی الوقت تو یہ دو انتہائی تفصیلی اوبنٹو گائیڈز ملاحظہ کیجیے: اوبنٹو کارمک اوبنٹو یوزر گائیڈ
  18. ابوشامل

    لینکس میں ویڈیو، آڈیو اور ڈرائیورز کی سپورٹ

    یہ تین ٹیوٹوریلز دیکھ لیں، ویسے تو اول الذکر سے ہی کام بن جانا چاہیے لیکن اگر ہوائی والے سیٹ پر مسئلہ پھر بھی آئے تو میرے خیال میں سب سے آخری والا ٹیوٹوریل کافی ہے۔ پھر بھی مسئلہ ہو تو بتائیے گا۔ ویسے آپ کے انتظار کے لمحات کچھ زیادہ طویل نہیں ہو جائیں گے :) وی وائرلیس کو لینکس پر چلانے کا طریقہ...
  19. ابوشامل

    آپ کی پسندیدہ 5 فلمیں

    اس فہرست میں سے صرف ایپوکالپٹو دیکھی ہے، بہت زبردست فلم ہے، فہرست 5 تک محدود تھی اس لیے شامل نہ ہو سکی۔ باقی فلمیں بھی اچھی لگ رہی ہیں، ضرور دیکھوں گا۔
  20. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    بہت اچھا ہوا کہ آفریدی نے اس میچ میں یہ حرکت کر ڈالی۔ اس سے ثابت ہو جائے گا کہ وہ پاکستان کا اگلا کپتان نہیں ہے۔ پی سی بی پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے اختتام پر نیا کپتان بنایا جائے گا اور کئی ماہرین شاہد آفریدی کو موزوں ترین امیدوار قرار دے رہے تھے۔ اس طرح کی حرکت کر کے آفریدی نے...
Top