نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    ماورائی فیڈر: میری پسندیدہ اردو سائٹوں کی فیڈ

    :( تو حضور اس سلسلے میں کچھ رہنمائی کیجیے، ہماری تکنیکی ہمتیں تو تھیم کو اردوانے تک جا کر دم توڑ جاتی ہیں۔ آگے کا کچھ علم نہیں۔
  2. ابوشامل

    موبائل جامر کا توڑ کیسے کیا جائے

    ابھی گزشتہ ہفتے ہمارے دفتر کی قریبی مسجد میں بھی جامر نصب کر دیا گیا ہے۔ مسجد میں دوران نماز اسے "آن" کر دیا جاتا ہے تاکہ اگر کسی کا بھولے سے موبائل آن بھی رہ گیا ہے تو دوران نماز اس کے بجنے سے کسی کی نماز خراب نہ ہو۔ نماز کے اوقات کے بعد اسے بند کر دیا جاتا ہے تاکہ اگر قریبی گھر اور دکانوں میں...
  3. ابوشامل

    پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے ۔ فاتح الدین بشیر

    کیا کہنے حضور کیا کہنے ۔۔۔۔۔ ! مشاعرہ ہوتا تو مکرر مکرر کی صدائیں گونجتیں۔ سارے ہی شعر بہت بھائے لیکن مندرجہ ذیل پر بلا اختیار سبحان اللہ نکل پڑا: دریافت کیجیے گردشِ صد کہکشاں مگر بس اک مقامِ حضرتِ انساں نہ پوچھیے
  4. ابوشامل

    ماورائی فیڈر: میری پسندیدہ اردو سائٹوں کی فیڈ

    بہت شکریہ سعود بھائی۔ اردو بلاگنگ کے لیے آپ کی خدمات ترویج اردو میں اہم قدم ثابت ہوں گی۔ اللہ آپ کو مزید ہمت دے
  5. ابوشامل

    ایک امریکی اردو بولتے ہوئے

    زبردست ادا ظہور۔۔! ویسے اردو وکیپیڈیا پر بھی ہمارا ایک رکن ہے جو اردو سیکھنے کے لیے آتا ہے، اس کا نام یریک (Jirik) ہے اور وہ چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ میں رہتا ہے۔ البتہ اس کی اردو آپ کے دوست میتھیو سے اچھی ہے :) یریک کبھی کبھار مضامین میں بہت اچھے اضافے کرتا ہے، اس کی دلچسپی کے موضوعات...
  6. ابوشامل

    حقیقی 'اپ' : غباروں کے ذریعے 15 ہزار فٹ بلندی تک پرواز

    گزشتہ سال مشہور اینی میشن اسٹوڈیو پکسار کی نئی فلم "اپ" ریلیز ہوئی جس کا مرکزی کردار ایک بوڑھے شخص کا ہوتا ہے جو اپنی بیوی کی آخری خواہش کی تکمیل کے لیے ہیلیم کے غباروں کی مدد سے ایک طویل سفر کرتا ہوا "پیراڈائز فال" پہنچتا ہے۔ امریکہ میں ایک نوجوان نے غالبا اسی فلم سے متاثر ہو کر ویسا ہی قدم...
  7. ابوشامل

    یہ فونٹ بنا یا نہیں

    میرے علم میں ہوتا تو ضرور بتاتا برادر۔
  8. ابوشامل

    یہ فونٹ بنا یا نہیں

    اشتیاق بھائی تھوڑی تیاری پکڑیے، میں آپ کو ایک دو روز میں ایک پلندہ پکڑانے والا ہوں، اس لیے ادھر ادھر کے منصوبوں میں ہاتھ نہ ڈالیے :)
  9. ابوشامل

    ماورائی فیڈر: میری پسندیدہ اردو سائٹوں کی فیڈ

    سعود بھائی، آپ کی ماورائی فیڈز بہت زبردست ہے۔ اگر اس میں تبصروں کی سہولت بھی شامل ہو گئی تو گویا سونے پر سہاگہ ہوگا۔
  10. ابوشامل

    ایک امریکی اردو بولتے ہوئے

    ہین سن صاحب کا انٹرویو وائس آف امریکہ کی سائٹ پر پڑھا ضرور تھا لیکن ملاحظہ آج کیا۔ سخنور صاحب! پیش کرنے کا شکریہ۔ اردو کو بغیر انگریزی الفاظ کے بولنے کے حوالے سے انہوں ایک بڑی زبردست بات کہی ہے جسے ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔
  11. ابوشامل

    عنایت علی خان بول میری مچھلی کتنا پانی

    بہت ہی زبردست نظم۔ غازی بہت شکریہ ابھی گزشتہ دنوں عنایت علی خان صاحب بین الاقوامی کتب نمائش میں شرکت کے لیے کراچی آئے تھے، وہیں ان سے ملاقات ہوئی۔ میں کیونکہ اہل خانہ کے ساتھ گیا تھا، اس لیے ہمارے ننھے صاحبزادے (حسن) نجانے کس بات پر غصے میں آ گئے اور رونے لگ گئے۔ عنایت علی صاحب نے انہیں خاموش...
  12. ابوشامل

    معجزات پیر صاحب

    معجزہ سن کر مجھ پر رقت طاری ہو گئی ہے، کچھ کہنے کے قابل نہیں رہا۔ http://www.youtube.com/watch?v=N_NctT-Ba9U
  13. ابوشامل

    فونٹ القلم فواد فونٹس

    واقعی نبیل بھائی! سوچ رہا ہوں اس بہتی گنگا میں بھی ہاتھ دھو لوں۔ سو شہسواران ٹائپوگرافی! ذرا خاطر جمع رکھیے کہ کچھ ہم بھی میدان میں پھینکنے والے ہیں۔
  14. ابوشامل

    فونٹ القلم فواد فونٹس

    بھائی اشتیاق آپ کیا فرمائش پر عربی فونٹس کو اردوانے کا کام کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ہمیں پہلے کیوں نہیں معلوم تھا :(
  15. ابوشامل

    محفل چائے خانہ

    محفل کے اس چائے خانے کی گونج گزشتہ روز کراچی میں اردو بلاگرز کی ملاقات تک سنی گئی۔ اللہ اسے آباد رکھے
  16. ابوشامل

    ظفری بھائی: مذہب و نظریات اور حالاتِ حاضرہ فورمز کے موڈریٹر

    اوہ میرے خدا! محفل کی سب سے بھاری اور خطرناک ترین ذمہ داری ظفری بھائی کے کندھوں پر :eek: ۔ اس پر تو مبارکباد دیتے ہوئے بھی عجیب لگ رہا ہے۔ بہرحال دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ اس ذمہ داری کو بہ احسن و خوبی انجام دینے کی توفیق و ہمت دے۔ آمین
  17. ابوشامل

    سرکاری خرچے پر بینظیر کی یادگار

    بہت زبردست کالم لکھا ہے جاوید چودھری نے۔ پیش کرنے کا شکریہ فرحان
  18. ابوشامل

    برج العرب

    تصاویر بہت اچھی ہیں، انہیں نہ بدلیں بلکہ دھاگے کا نام برج العرب کر دیں اور برج خلیفہ والی تصاویر الگ دھاگے میں پیش کریں ۔
  19. ابوشامل

    برج العرب

    فخر صاحب! برج خلیفہ دراصل برج دبئی کا نام ہے (ذرا لنک پر دیکھیں)۔ برج العرب دبئی کا ایک مشہور ہوٹل ہے اور یہ تصاویر اسی ہوٹل کی ہیں۔
Top