آج تو آؤٹ آف فارم بلے بازوں نے پاکستانی بالنگ کی دھجیاں بکھیری ہیں۔ پونٹنگ اور کلارک کی ناقابل شکست سنچریاں آسٹریلیا کے خطرناک عزائم کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوں گی۔
جل تو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو ۔۔۔۔
مغل بھائی اگلے اتوار کو (17 جنوری) کو ملاقات کر رہے ہیں نا؟ ملاقات کے پروگرام کی تصدیق شعیب صفدر کے فون کے ذریعے ہو جائے گی۔
تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل ہوبارٹ، تسمانیہ کے بیلیریو اوول میں شروع ہوگا۔ پاکستان کے لیے عزت بچانے کا آخری موقع ہے اور اس کے لیے انہوں نے ٹیم میں 4 تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں چار کیچ چھوڑ کر میچ کا پانسہ آسٹریلیا کے حق میں پلٹانے والے وکٹ کیپر کامران اکمل کو باہر کر دیا گیا ہے اور ان کی...
مسئلہ اصل میں نفیس ویب نسخ کا پرانا ورژن 1.0 تھا، اس میں درمیانی "ی" کی شکل بگڑنے کا مسئلہ درپیش آ رہا تھا جبکہ نیا ورژن 1.2 نصب کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ بہت شکریہ عارف اور فہیم!
جی ہاں!
ویسے ابتداء میں مجھے ایک دو بار eject کرنا پڑا تھا اس کے بعد میرا کمپیوٹر خراب ہو گیا۔ جب ٹھیک ہو کر آیا تو دوبارہ ونڈوز اور لینکس انسٹال کیا، اس کے بعد یہ نجانے کیسے براہ راست ہو گیا۔ بس میں ڈائلر کو روٹ کے ذریعے چلاتا ہوں اور کنیکٹ!
ابھی میں نے دیکھا کہ اے آر وائی نیوز کی ویب سائٹ پر جو نفیس تحریری فونٹ استعمال کرتی ہے کا بھی یہی حشر ہے :( یعنی کہ بات صرف نفیس ویب نسخ تک محدود نہیں۔
بھائی عمار، کچھ مشہور فلمیں ہتھیا لو، جو زیادہ دیکھی جاتی ہوں ان کے سب ٹائٹلز کی مانگ بھی زیادہ ہوگی۔ مشورے کے لیے یہاں بہت سارے لوگ موجود ہیں۔ اور ہاں! تمہارے کام کے تو ہم شروع سے مداح ہیں۔ جیتے رہو
اوبنٹو لینکس میں نفیس ویب نسخ ویسے تو درست دکھتا ہے لیکن اس میں درمیانی "ی" کی شکل ٹوٹ جاتی ہے۔ اردو ویب سیارہ اور جنگ اردو سرچ ایبل دو ایسی مشہور ویب سائٹس ہیں جو نفیس ویب نسخ استعمال کرتی ہیں لیکن اوبنٹو میں فائر فاکس 3.5.3 کے ساتھ ان کی شکل کچھ یوں ہے۔ اس مسئلے کا کوئی حل؟؟؟ یا صرف انتظار ہی...