نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    میرے تو سارے جوش کو ٹھنڈا کردیا کھلاڑیوں نے، شاید جنگ نے یہ سرخی جمائی ہے "فتح یقینی تھی، پاکستان نے شکست کا انتخاب کیا"
  2. ابوشامل

    جماعت اسلامی کے منور حسن کا بولٹن مارکیٹ میں شرمناک استقبال

    یہ کبھی نہیں سیکھیں گے بھائی، ان سے روز کا واسطہ ہے۔ جب مصطفیٰ کمال کے سب کو گالیاں دینے کا دفاع کر سکتے ہیں تو یہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ ان کی آنکھوں پر عقیدت کی نہیں بلکہ مفادات کی پٹی چڑھی ہوئی ہے جو ان کے اِس "سیاسی" جماعت سے وابستہ ہیں۔ اللہ ہدایت دے۔
  3. ابوشامل

    جماعت اسلامی کے منور حسن کا بولٹن مارکیٹ میں شرمناک استقبال

    صحیح کہا ظفری بھائی، بھلا اس امر سے کس کافر کو انکار ہے کہ جماعت سے سیاسی حیثیت میں بہت ساری غلطیاں ہوئی ہیں، اور وہ بھی ایسی جنہوں نے اس ملک کی تاریخ پر بہت منفی اثرات مرتب کیے لیکن سیاسی غلطیاں کس جماعت نے نہیں کیں؟ لیکن جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس نے ان غلطیوں کو تسلیم کیا، ورنہ کس جماعت...
  4. ابوشامل

    جماعت اسلامی کے منور حسن کا بولٹن مارکیٹ میں شرمناک استقبال

    فاروق صاحب! گو کہ مجھے جماعت کی موجودہ پالیسیوں کے باعث اس کی حمایت کرنے کا کوئی شوق نہیں لیکن کیونکہ آپ نے بات تاریخی حوالوں سے کی ہے تو مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ کی باتیں صرف اور صرف مفروضوں اور سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہیں۔ جائیے جا کر تاریخ کا مطالعہ کیجیے، آپ کو معلوم ہو...
  5. ابوشامل

    جماعت اسلامی کے منور حسن کا بولٹن مارکیٹ میں شرمناک استقبال

    بھائی فرحان! یہ کون سے اخبار کی خبر ہے؟ میں نے تو دو ٹکے کے اخبار "امن" میں پڑھی تھی جس میں "قائد کی پیش گوئیاں" تک شایع ہوتی ہیں :laughing: --- قابل اعتبار اخبار پڑھا کریں یا پھر کم از کم جنگ یا ایکسپریس ہی پڑھ لیا کریں۔ جنگ تو یہ کہہ رہا ہے کسی اور ڈھنگ کے اخبار میں بھی میں نے یہ خبر نہیں دیکھی۔
  6. ابوشامل

    بھائیوں‌اور بہنوں میرے بلاگ کو ووٹ دو

    بالکل درست فرمایا عباد ۔۔۔۔ شاید ووٹ دینے کے اسی انداز نے ہمیں یہ دن دکھائے ہیں کہ ہم ہمدردی و قرابت داری کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں، میرٹ کی بنیاد پر نہیں۔
  7. ابوشامل

    بھائیوں‌اور بہنوں میرے بلاگ کو ووٹ دو

    اچھا :) کر دیا جی اپنی مرضی کے مطابق ۔ ویسے ضروری نہیں کہ سب لوگ آپ کو پانچ ستارے دیں تو آپ جیت بھی جائیں۔ ذرا ان کی ویب سائٹ پر طریقہ کار بھی ملاحظہ کر لیں۔
  8. ابوشامل

    بھائیوں‌اور بہنوں میرے بلاگ کو ووٹ دو

    بھائی زبردستی ہے کہ پانچ اسٹار پر کلک کریں؟؟؟
  9. ابوشامل

    نو افریقی باکسروں نے اسلام قبول کر لیا

    یہ بہت اچھی خبر ہے۔ اللہ ان کھلاڑیوں کو استقامت دے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو بھی سمجھنے کی توفیق دے۔
  10. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    بھائی دیکھیں، اگر آرام سے میچ جیت جائیں بلکہ اننگ سے جیت جائیں تو کیا مزا آئے گا؟ ذرا سنسنی پھیلنے دیں :) ویسے اگر اس طرح کیچ نہ چھوڑے جاتے تو یقینا پاکستان اننگ سے میچ جاتا
  11. ابوشامل

    برج خلیفہ ---برج دبئی کا افتتاح

    دبئی میرے خیال میں دنیا میں پھیلے اسی بحران کے تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمارت کا افتتاح جس شاندار انداز میں کیا گیا، اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے۔ خلیفہ بن زید النہیان حاکم ابوظہبی بھی ہیں اور متحدہ عرب امارات کے صدر بھی، ان کے نام سے اس برج کو موسوم کرنا دراصل کڑے وقت میں ان کی جانب سے...
  12. ابوشامل

    آف لائن ڈکشنری۔۔ انگلش سے اردو سپورٹ کے ساتھ۔۔۔

    میں تکنیکی علم تو نہیں رکھتا لیکن پہلے جملے سے جو سمجھا ہوں اس کا جواب یہ ہے کہ لنگوز ڈکشنری پر میں نے فارسی سے انگریزی لغت بھی نصب کی ہے جو بخوبی کام کرتی ہے۔
  13. ابوشامل

    آف لائن ڈکشنری۔۔ انگلش سے اردو سپورٹ کے ساتھ۔۔۔

    اردو سے انگریزی لغت پر کام کرنا چاہیے اور اگر کوئی کام نامکمل ہے تو یہاں اردو محفل پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ میں نے مندرجہ بالا لنگوز ڈکشنری ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کی ہے، بہت شاندار لغت ہے، اس میں اسٹار ڈکشنری سے زیادہ اچھی سہولیات ہیں اور دیکھنے اور استعمال...
  14. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    15 سال بعد پاکستان کے پاس آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست دینے کا سنہری موقع ہے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ بھی سڈنی کے گراؤنڈ ہی میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ ویسے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ فتح کو بھی عرصہ گزر چکا ہے، آسٹریلیا گزشتہ 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو مسلسل شکستیں دے چکا ہے۔
  15. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    تیسرے دن کے کھیل کا اختتام ۔ آسٹریلیا: 286 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ - کل برتری: 80 رنز - مائیکل ہسی 73 ، پیٹر سڈل 10 رنز کے ساتھ میدان میں موجود پاکستان نے آسٹریلوی اوپنرز کی سنچری شراکت کے باوجود اچھی بالنگ کی خصوصا کنیریا اور عمر گل نے جنہوں نے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں لیں۔ بلاشبہ اس وقت میچ میں...
  16. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    ایک اننگ کے فرق سے جیتنا تو مشکل ہے۔ آسٹریلیا کو اب کافی زیادہ وقت مل چکا ہے اور اسے یہ اندازہ بھی ہو چکا ہے کہ پاکستان بھرپور کوشش کر کے بھی ایک دن کھیل سکتا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔ اب انہیں دوسری اننگ کھیلنے کے لیے دو دن ملے ہیں، پچ بھی بیٹنگ کےلیے پہلے سے زیادہ سازگار ہو گئی ہے اس لیے اب...
  17. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    دوسرے روز کے کھیل کا اختتام: پاکستان 331 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ۔ مصباح اور کامران اکمل کو ذمہ داری دکھانی چاہیے تھی کہ وہ دن میں مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دیتے۔ پاکستان کو کل کم از کم کھانے کے وقفے تک کھیلنا چاہیے تھا تاکہ آسٹریلیا پر 300 سے اوپر کی برتری حاصل کرتے۔ بہرحال جو ہوا سو ہوا۔ اب کل...
  18. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    اصل میں رکی پونٹنگ کی یہ عادت بن گئی ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی ہے۔ انہیں شاید اپنی ٹیم پر حد سے زیادہ اعتماد ہے کہ موسم چاہے کیسا ہو، پچ چاہے کیسی ہو ان کے بیٹسمین کارکردگی دکھائیں گے۔ کرک انفو کے مطابق 2005ء سے اب تک رکی نے تمام 23 میچوں میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ہے۔ یہی حد درجہ...
  19. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    سڈنی ٹیسٹ - پہلے دن کا خاتمہ آسٹریلیا - 127 آل آؤٹ پاکستان - 14 رنز بغیر کسی نقصان کے پہلے محمد سمیع اور آصف کی تباہ کن بالنگ کی بدولت پاکستان مضبوط پوزیشن میں۔ رکی پونٹنگ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تنقید کا نشانہ
  20. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    آج صبح پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا، غالبا ساڑھے چار بجے بوقت پاکستان
Top