مولانا شبلی نعمانی نے اردواور فارسی زبان وادب بشمول سوانح نگاری، شاعری، تحقیق و تنقید اور مقالات کے ذریعے بلند مقام حاصل کیا اورجوعلمی سرمایہ چھوڑا اس سے تا حال عوام و خواص فیض یاب ہورہے ہیں ۔ان کے علمی ذخیرے میں عباسی خلیفہ مامون الرشید کی سوانح عمری’’المامون‘‘ (۱۸۸۸)،امام بو احنیفہ کی سیرت کے...