نظم بیادِ حاجی عبدالوہاب صاحب نوراللہ مرقدہ
ہوا وہ بزمِ جہاں سے رخصت
تھی جس کے دم سے یہاں کی زینت
جہانِ فانی سے طرفِ عقبیٰ
قفس سے یعنی بسوئے جنّت
افق پہ مہرِ مبیں نہیں ہے
شجر حجر اشک بار ہے یاں
تری جدائی میں "حاجی صاحب"
ہر ایک شے سوگوار ہے یاں
ہراک کو جانا ہے فانی جا ہے
کسی کو رہنا نہیں سدا...