دِلّی میں اردو کا جشن
دِلّی میں موسم سرما کی سرمئی شام میں شعر و ادب کی محفل نے وہ سماں باندھا کہ لوگوں کی زبان پر مجاز لکھنوی کا یہ شعر از خود آگیا
اس محفل کیف ومستی میں اس انجمن عرفانی میں
سب جام بکف بیٹھے ہی رہے ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے
یہ بزم شعروسخن ’جشن بہار‘ کی پانچویں پیشکش تھی...