نتائج تلاش

  1. بلال

    مبارکباد خوش آمدید سارہ خان بٹیا رانی

    سارہ خان ویسے شادی کے بعد سے ماوراء بھی محفل سے غائب ہی ہو گئی ہیں۔ کوئی انہیں بھی ڈھونڈ کر لائے۔ اب تو ان کا اردو بلاگ بھی بند پڑا ہے بلکہ بلاگ کی پوسٹ تک غائب ہیں۔ سننے میں آیا ہے آج کل وہ کوئی انگریزی بلاگ چلا رہی ہیں۔ اور بھی کافی سارے محفلین غائب ہو گئے ہیں۔ شمشاد بھائی کے بقول ”پھر ان کی...
  2. بلال

    مبارکباد خوش آمدید سارہ خان بٹیا رانی

    سارہ خان آپ کو ٹھیک یاد پڑتا ہے، آپ ہی مجھے محفل پر لائی تھیں۔ واقعی آپ کی یاداشت قائم ہے۔ :) ویسے آپ کا مجھے محفل پر لانا پتہ نہیں محفل کے لئے اچھا ثابت ہوا ہے یا نہیں لیکن میرے لئے تو بہت ہی زبردست ہوا ہے۔ اس کے لئے میں آپ نہایت ہی شکر گزار ہوں۔
  3. بلال

    مبارکباد خوش آمدید سارہ خان بٹیا رانی

    السلام علیکم سارہ خان میری طرف سے بھی خوش آمدید۔۔۔ آپ کو محفل پر واپس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اور وہ لوگ لوٹ آئے جنہوں نے ہمیں محفل میں چلنا سیکھایا، پھر اس محفل نے ہمارے لئے کئی راستے کھولے اور ہم بھی کچھ کرنے کے قابل ہوئے۔ خوش آمدید، خوش آمدید، خوش آمدید یوں تو میں نے کوئی بڑے تیر نہیں مارے...
  4. بلال

    جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

    فائر فاکس کے نئے ورژن 9.0.1 پر جمیل نوری نستعلیق کچھ مسئلے کر رہا ہے۔ اب پتہ نہیں اسے فائر فاکس کی نالائقی کہنا چاہئے یا جمیل نوری نستعلیق کی کمزوری۔ خیر جو بھی ہے سوچا جمیل نوری نستعلیق کی ٹیم کو اطلاع کر دی جائے۔ باقی یہ مسئلہ میرے پاس ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ایک دوست اس بارے میں فیس بک وغیرہ...
  5. بلال

    ایک تحریر ”موجودہ دور میں اردو زبان“ کا جواب

    بہت خوب الف نظامی بھائی۔ آپ کو جلد ہی سی ڈی کا امیج مل جائے گا۔ ویسے خالی سی ڈی تقسیم کرنا بھی بہتر رہے گا لیکن تقسیم اس انداز میں کی جائے کہ لوگوں میں سی ڈی کا مواد دیکھنے کی خواہش بھی پیدا ہو اور ساتھ ساتھ لوگ سمجھیں کہ بڑے کام کی چیز ان کے ہاتھ لگی ہے۔ باقی امیج میں تاخیر کا اس لئے کہہ رہا...
  6. بلال

    ایک تحریر ”موجودہ دور میں اردو زبان“ کا جواب

    اگر آپ کی مراد مجھ سے یہ پوچھنا ہے تو میں جلد ہی آپ کو اس بارے میں اطلاع کرتا ہوں۔ لاہور میں کچھ لوگوں سے ہم نے بات کی تو کچھ نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ اس لئے ساری ورکشاپس نزدیک نزدیک ہوئیں تو ہمارے لئے کافی آسانی رہے گی۔ باقی ہم معلومات، سی ڈیز اور تجرباتی ورکشاپس پر کام کر رہے ہیں، جیسے ہی یہ...
  7. بلال

    ایک تحریر ”موجودہ دور میں اردو زبان“ کا جواب

    نبیل بھائی، آپ کا یہ آئیڈیا میرے ذہن میں ہے اور اس کام کے لئے ایک چھوٹی سی ٹیم بھی تیار کر لی ہے۔ کام میں تاخیر کی اس لئے ہوئی کہ اکیلی جان اور سیاپے ہزار خیر مذاق کے علاوہ اصل بات یہ ہے کہ پہلے ہمارا ارادہ جامعیات کا تھا لیکن کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ جامعیات سے پہلے سکول اور کالجوں میں ورکشاپ...
  8. بلال

    ایک تحریر ”موجودہ دور میں اردو زبان“ کا جواب

    تمام دوستوں کا میری تحریر پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
  9. بلال

    ایک تحریر ”موجودہ دور میں اردو زبان“ کا جواب

    جی بالکل میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ ویسے آپ اس بارے میں علیحدہ سے دھاگہ شروع کریں۔ وہاں پھر اس پر بات کرتے ہیں اور پیغام کو مزید بہتر کرتے اور ایک گروہ بناتے ہیں جو یہ کام کرے۔۔۔ اس گروہ میں ان شاء اللہ ہم بھی شامل ہوں گے۔ باقی مزید باتیں ادھر ہی کرتے ہیں۔ بالکل اچھا خیال ہے۔ اس سلسلہ کی...
  10. بلال

    ایک تحریر ”موجودہ دور میں اردو زبان“ کا جواب

    الف نظامی بھائی میں ایکسپریس تو کیا اور بھی کافی ساروں کو ای میل، فیکس اور فون تک کر چکا ہوں اور ایک دفعہ نہیں بلکہ کئی دفعہ، لیکن یہ لوگ سیدھے منہ بات نہیں کرتے۔ ای میل اور فیکس وغیرہ کا جواب تک نہیں دیتے۔ ویسے زیادہ تر ای میل ڈیلیوری فیل ہو جاتی ہے، شاید ان کے ان باکس بھرے پڑے ہیں۔ خیر آپ کی...
  11. بلال

    ایک تحریر ”موجودہ دور میں اردو زبان“ کا جواب

    سن 2010 میں جاکر حکومت (اور) لوگوں نے ونڈوز وسٹا اور سیون میں موجود اردو لکھنے کی سپورٹ اور فونٹس کی وجہ سے اردو بلاگز میں زیادہ دلچسپی دکھانی شروع کی۔ اسے سے پہلے کوئی بھی اردو ویب سائٹ دیکھنے کے لیے اس پر موجود فونٹ کو ڈاونلوڈ کرنا پڑتا تھا۔ بی بی سی اردو پہلی مقبول اردو ویب سائٹ بنی۔ حضرت...
  12. بلال

    ایک تحریر ”موجودہ دور میں اردو زبان“ کا جواب

    بسم اللہ الرحمن الرحیم موجودہ دور میں اردو زبان – جواب یہ کچھ دن پہلے لکھا اور چند خدشات کی وجہ سے شائع نہیں کیا تھا۔ دراصل یہ سب ایک تحریر”موجودہ دور میں اردو زبان“ کے جواب میں لکھا تھا۔ میں کچھ دن انتظار کرتا رہا کہ شاید کسی کی اُس تحریر پر نظر پڑھ جائے اور کوئی بات کرے اور پھر یونہی ہوا۔...
  13. بلال

    بیسٹ اردو بلاگر کا اعزاز

    جی بالکل سی ڈی مسجد کے باہر کھڑے ہو کر بھی تقسیم کی جا سکتی ہے لیکن صرف بلاگ ایوارڈ کی انتظامیہ کو ہی نہ دیکھیں بلکہ اصل بات یہ تھی کہ اس تقریب میں ٹیکنالوجی کے مامے چاچے کافی تعداد میں آئے ہوئے تھے۔ اس لئے سوچا گیا کہ اردو کمپیوٹنگ کو اس تقریب میں متعارف کروانا بہتر رہے گا۔ بے شک وہ لوگ اردو کی...
  14. بلال

    بیسٹ اردو بلاگر کا اعزاز

    باقی ججوں اور اس بلاگ ایوارڈ کا معیار کیا تھا اس کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ انہیں اس بات کی تمیز تک نہیں کہ بلاگ اور دیگر ویب سائیٹ میں کیا فرق ہے۔ یار لوگ کئی ویب سائیٹوں کی نامزدگی پر شور مچا رہے تھے کہ یار یہ بلاگ تو نہیں بلکہ دیگر قسم کی ویب سائیٹ ہے۔ تو ساتھ ساتھ دل کو تسلی بھی دے...
  15. بلال

    بیسٹ اردو بلاگر کا اعزاز

    محترم میں ایوارڈز کا کھیل شروع ہونے سے پہلے بھی اور اب بھی یہی کہتا ہوں کہ ہمارا مقصد کوئی ایوارڈ حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ صرف باقیوں کو یہ دکھانا تھا کہ اردو بلاگران بھی اس دنیا میں موجود ہیں۔ باقی مجھے خود پہلے بھی کئی اختلافات تھے اور اب بھی ہیں لیکن اس کھیل کی وجہ سے کافی لوگوں کو پہلی دفعہ...
  16. بلال

    بیسٹ اردو بلاگر کا اعزاز

    وارث بھائی اگر ووٹوں کی بات ہے تو میں نے اپنے زمرہ میں اپنے ”حریف“ سے کئی گناہ زیادہ ووٹ اور تبصرے حاصل کیے تھے۔ میرے 146 ووٹ اور 68 تبصرے تھے جبکہ دوسری طرف والے کے 38ووٹ اور 19 تبصرے تھے۔ اگر میرے ووٹ جعلی ہونے کا خدشہ بھی ہو تو جن لوگوں نے تبصرے کیے ہیں وہ یہیں انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور اکثر...
  17. بلال

    بیسٹ اردو بلاگر کا اعزاز

    فی الحال انہوں نے مکمل نتائج کی کوئی فہرست جاری نہیں کی۔ باقی ان کے فیس بک صفحہ کے مطابق آج ہی فہرست یہاں پر شائع کی جائے گی۔ مزید بتاتا چلوں کہ جج صاحبان نے درج ذیل بنیادوں پر بہترین بلاگ کا فیصلہ کیا ہے۔ Relevance to Pakistan (measured by the number of links) Creativity in design and...
  18. بلال

    بیسٹ اردو بلاگر کا اعزاز

    شمشاد بھائی اردو کے لئے دو زمرہ جات تھے۔ ایک ”بہترین اردو بلاگر“ اور دوسرا ”بلاگ میں اردو زبان کا بہتر استعمال“ بہترین اردو بلاگر میں شامل تھے۔ محمد اسد (کرک نامہ)، ابو شامل، فرحان دانش، محمد عبدالقدوس (پاک ڈاٹ نیٹ فورم کے سرورق کے ساتھ)، عامر عزیز راجپوت، عمران اقبال، عدنان شاہد، محمد تنویر...
  19. بلال

    android سسٹم پر اردو کی تنصیب کا طریقہ کار

    چلیں جب بھی موقع ملے اور ہو سکے تو اس فانٹ کا سکرین شاٹ ضرور دکھائیے گا۔
  20. بلال

    android سسٹم پر اردو کی تنصیب کا طریقہ کار

    اس موضوع پر تحقیق کا نتیجہ شروع ہو چکا ہے۔ پہلی تحریر اردو اور اینڈرائڈ موبائل
Top