نتائج تلاش

  1. بلال

    نئی محفل فورم پر خوش آمدید

    بہت خوب جناب۔۔۔ تمام دوستوں کو نئی اور اُجلی اُجلی جگہ مبارک ہو اور منتظمین خاص طور پر نبیل بھائی اور سعود بھائی کو اس میجر اپڈیٹ پر مبارک ہو۔ اردو کو آپ جیسے محنتی لوگوں کی سخت ضرورت ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ جیسے لوگوں کو سلام پیش کر سکوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین...
  2. بلال

    قرآن کا پہلا اردو سرچ انجن

    arshadmm صاحب کیا آپ نے اس سرچ قرآن نامی سافٹ ویئر کو استعمال کیا ہے؟ ویسے اس سافٹ ویئر نے میرے کمپیوٹر کی تو مت مار دی تھی اور اس سے پہلے جو سافٹ ویئر بنے ہیں وہ اس سے کئی گناہ اچھے ہیں۔ ویسے میں نے اس پر ایک تحریر لکھ رکھی ہے۔ روز اس تحریر کو پڑھتا ہوں لیکن ابھی تک بلاگ پر اور محفل پر پوسٹ...
  3. بلال

    کیا اعلٰی تعلیم لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ہے؟

    میرے خیال میں اگر ٹھیک طرح پڑھا جائے تو بندہ 22-23 سال کی عمر تک ایم۔اے کر جاتا ہے۔ اس عمر میں شادی ہو جائے تو میرے خیال میں یہ تاخیر نہیں۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں لڑکیاں عام طور پر گریجوایشن تک پہنچتی ہیں اور پھر اس سے کم تعداد ایم-اے کرتی ہے۔ اس طرح تعلیم کے فوراً بعد شادی کر...
  4. بلال

    بی بی سی اردو کی سائٹ پر نئے فونٹ کا استعمال

    کیا اس فانٹ میں ”ہ“ تھوڑی عجیب نہیں لگ رہی۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے جہاں بھی ”ہ“ لگی ہے وہاں پر ایک ”دندانہ“ زیادہ ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں دیگر نسخ طرز کے فانٹس میں ایسا نہیں۔ مزید بی بی سی اردو کا یہ فانٹ کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس کا لائسنس کیا کہتا ہے؟ اس کے علاوہ بات تو موضوع سے ہٹ کے ہے...
  5. بلال

    آئی فون میں اردو

    لیکن میرے ایک دوست کے پاس اینڈرائیڈ والا موبائل ہے لیکن اس پر اردو پڑھنے اور لکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ اس نے ملٹی لینگوئج قسم کی کوئی اپلیکیشن انسٹال کی ہوئی ہے جس سے وہ بآسانی اردو لکھتا بھی ہے۔ مجھے اس کی مکمل تفصیل تو معلوم نہیں لیکن میں کوشش کرتا ہوں کہ اس سے تفصیل پتہ کر کے یہاں شیئر کر سکوں۔
  6. بلال

    کاربن کریڈٹ ماحول کا تحفظ بھی کاروبار بھی

    معلومات دینے کا بہت بہت شکریہ۔ ویسے پنجابی کا محاورہ ہے ”چوپڑی اُتوں دو دو“ یعنی ایک تو گھی والی روٹی اوپر سے دو دو۔ درخت لگاؤ، ماحول بہتر کرو اور اوپر سے مالی فوائد بھی لو۔ کیا آپ اس معاملے میں مزید وضاحت کر سکتے ہیں کہ اس مالی فائدے کے لئے کیا کام کرنا پڑتا ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ کس سے رابطہ...
  7. بلال

    کاربن کریڈٹ ماحول کا تحفظ بھی کاروبار بھی

    بہت خوب زبردست تحریر ہے۔ کیا آپ اس پر تھوڑی سی روشنی ڈالیں گے کہ یہ کاربن کریڈٹ بس زبانی یا کاغذی ضرب و تقسیم ہے یا اس سے کوئی مالی فائدہ وغیرہ بھی حاصل ہوتا ہے؟ یہ میں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ آپ نے لکھا کہ ”پاکستان کے کسان اور زمیندار پودوں کو وسیع مقدار کو لگا کر کاربن کریڈٹ حاصل کر سکتے ہیں۔“...
  8. بلال

    تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

    شاکر بھائی کے اس مراسلے پر لکھے گئے دیگر مراسلے بھی ادھر ہی منتقل کر دیں۔ اور پھر میرا یہ مراسلہ ختم کر دیں۔
  9. بلال

    سی آئی اے 30 برس سے ڈینگی بخار کوبطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے

    جی آپ نے سو فیصد درست کہا۔ ایک گھر میں سے ایک بھی چلا گیا تو اس گھر کے لئے تو یہ ڈینگی ایٹم بم سے کم نہیں۔ میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ڈینگی بہت خطرناک ہے لیکن ہمارے ہاں احتیاطی تدابیر سے زیادہ اس کا خوف پھیلا دیا گیا ہے جبکہ خوف کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر (زبانی+عملی) کرنی خوف پھیلانے سے زیادہ...
  10. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    دراصل مجھے پشتو، سرائیکی، سندھی اور بلوچی زبان کا تھوڑا بھی علم نہیں اس لئے مجھے یہ نہیں پتہ چل رہا تھا کہ ان کے حروفِ تہجی کتنے ہیں اور ان کی یونیکوڈ ویلیوز کیا کیا ہیں اس لئے سوچا کہ پہلے جو ان زبانوں کے فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ ہیں ان سے استفادہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ مجھے علم نہیں کہ ان زبانوں...
  11. بلال

    تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

    واہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ بہت خوب ب ب ب ب ب ب زبردست ت ت ت ت ت ت میں تو یہاں بس یہ دیکھنے آیا تھا کہ اتنا پرانا دھاگہ آج کس نے زندہ کر دیا لیکن پڑھ کر مزہ آیا کہ یہ صرف زندہ ہی نہیں ہوا بلکہ اس نے اب صدیوں زندہ رہنے کا بندوبست کر لیا ہے۔ سعود ابن سعید بھائی واقعی زبردست انسان ہیں۔ ہم تو ان کے تعاون...
  12. بلال

    سی آئی اے 30 برس سے ڈینگی بخار کوبطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے

    چلیں مان لیتے ہیں کہ یہ سب ٹھیک ہے لیکن جو اتنے سالوں سے کچھ ڈاکٹرز کی رپوٹیں آ رہی ہیں کہ ڈینگی آنے والا ہے اس کے حفاظتی اقدامات کر لیے جائیں اور پھر پچھلے سال کے ڈینگی سے ہم نے آئندہ کے لئے کیا اقدامات کیے؟ اس سب کو امت اخبار کس کھاتے میں لکھتا ہے؟ مان لیا کہ امریکہ نے یہ سب کیا ہے۔ اجی وہ تو...
  13. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    ہا ہا ہا ہا۔۔۔ ویسے آپ کو یہ نہیں کہنا پڑے گا کیونکہ میں شادی سے پہلے ہی ایسی روٹین بنا رہا ہوں کہ آپ سب یہ کہیں گے کہ وہ شادی سے پہلے کا بگوڑا ہے۔ :rollingonthefloor: ویسے اگر محفل پر آنے کا چلہ کاٹنے سے شادی ہو جاتی ہے تو پھر کیا میں چلہ کی تیاری شروع کروں؟؟؟ :biggrin:
  14. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    وہ کیا ہے کہ شمشاد بھائی، وہ ہ ہ ہ ہ، میں ں ں ں ں، وہ یہ نا کہ میں۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑا مصروف تھا۔ اور اور اور اور محفل پر کبھی کبھی آتا ہوں لیکن بس پڑھا اور پھر پتلی گلی سے نکل گیا۔
  15. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    محترم میں نے پاک اردو انسٹالر میں بہت ساری تبدیلیاں کر رکھی ہیں اور مزید کرنے کی کوشش میں ہوں۔ ہندوستان اور دیگر چند ممالک سے دوستوں کی فرمائش پر پاک اردو عربک انسٹالربھی تیار کر دیا ہے جس میں اردو کی سپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ عربی کی مکمل سپورٹ بھی شامل ہے یعنی عربی کی نان یونیکوڈ سپورٹ بھی شامل...
  16. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    میری یہ کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ اور مزید شکریہ کہ آپ نے پاک اردو انسٹالر کو اس قابل سمجھا کہ اسے اردو ویب فانٹ سرور (مع اردو لاگ + القلم) کے فانٹ سرورز پر رکھنے کا مشورہ دیا۔
  17. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    سب سے پہلے تو تاخیر سے جواب دینے کی معذرت چاہتا ہوں۔ آپ تمام دوستوں کا میری یہ کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
  18. بلال

    اردو سیارہ ورکشاپ

    شکریہ سعود بھائی۔ ویسے فی الحال تو اردو سیارہ چل رہا ہے۔ امید اور دعا یہی ہے کہ یہ اسی طرح چلتا رہے گا۔
  19. بلال

    اردو سیارہ ورکشاپ

    سعود بھائی کیا آپ اردو سیارہ کے متعلق تھوڑے بہت اندازے سے بتا سکتے ہیں کہ اس کی بحالی میں کتنا وقت لگے گا؟
  20. بلال

    جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

    محترم میں نے ابھی چیک کیا ہے تو پتہ چلا ہے کہ جمیل نوری نستعلیق کے پرانے ورژن اور علوی نستعلیق میں یہ الفاظ واقعی غلط ہیں۔ جبکہ جمیل نوری نستعلیق کے آخری ورژن میں یہ الفاظ ٹھیک ہیں۔ آپ اردو ویب فائٹ سرور سےجمیل نوری نستعلیق کا آخری ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس کے علاوہ پاک اردو انسٹالر میں بھی جمیل...
Top