شاعر اس قہر کی بات نہیں کررہا کہ جس سے ہم سب بلاتفریق گزرتے ہیں یعنی آلامِ زمانہ اور گردشِ ایام وغیرہ۔ یہاں شاعر ان خاص مصائب کی بات کررہا ہے جو محبوب اور اس کے عشق کے نتیجے میں پیدا ہوئے تھے۔ عشق بذاتِ خود عاشق پر بہت ساری کڑی شرائط عائد کرتا ہے ، بہت سارے رنج و محن بخشتا ہے ۔ پہاڑ کھودنے اور...