نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    ہا ہا ہاہا ہا! ہنسادیا اس بات نے! :D الزام مدیران تک جاپہنچا ہے اور یہ لوگ بات بات پر معطل کردیتے ہیں ۔ آپ تو مائی بشیراں کی آئی ڈی بناکر دوبارہ آجائیں گی ۔ میں کیا کروں گا۔ اتنی ساری غزلیں میری شائع ہونے سے رہ جائیں گی۔ سو میں تو اب چپ کرکے کھسکتا ہوں یہاں سے۔:censored:
  2. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    ہا ہا ہا ہا اہاہا ماہا ہ! کبھی کبھی جھوٹ بھی بول لیا کریں قبلہ!ہم بڈھوں کے سارے راز ہی فاش کرکے دم لیں گے آپ۔:grin:
  3. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    بالکل چل سکتا ہے ، علی بھائی ۔ ایک مفہوم کو ادا کرنے کے لیے ایک سے زیادہ الفاظ کا میسر ہونا عام بات ہے ۔ اب یہ شاعر کی اپنی صوابدید پر ہے کہ وہ کس لفظ کا انتخاب کرتا ہے۔ اس انتخاب کےپسِ پردہ جو عوامل کارفرما ہوتے ہیں ان میں لفظ کی connotation، صوتی تاثر ، شعرکے دیگر الفاظ سے مطابقت ، التزامِ...
  4. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    آپ تو یقیناً بہتر متبادل وضع کرلیں گے ۔ علی وقار کی تشریح پڑھتے ہی ایک مصرع فوراً وارد ہوگیا تھا ۔ ریحان بھائی ، کوئی تجویز دینا مقصود نہیں بس یوں سمجھ لیجیے کہ خوبصورت مصرعِ ثانی پر ایک برجستہ گرہ لگ گئی ہے مجھ سے۔ :) پیکرِ گِل کو ہواؤں میں بکھر جانے دے زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے
  5. ظہیراحمدظہیر

    تماشائی

    خامہ انگشت بدنداں ہے اسے کیا لکھیے ناطقہ سربگریباں ہے اسے کیا کہیے راحیل فاروق کا تقریباً جامع تبصرہ سب باتوں کا احاطہ کرلیتا ہے ۔ نین بھائی ، میرے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ یہی باتیں ہیں ۔ مجھے اپنی ذہنی صحت پیاری ہے اور جائز و ناجائز کی قوتِ تمیز عزیز ہے ۔ بے حس ہونا منظور نہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    نوازش، شکریہ ، بہت مہربانی! بہت ممنون ہوں ، سیما آپا ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    بہت شکریہ، نین بھائی ! پرانی غزل ہے ۔پرانا کاٹھ کباڑ کھنگال رہا تھا تو نظر آگئی۔ شرمندگی ہوئی کہ لوگوں کا شکریہ تک ادا نہیں کیا ۔ شاعری بھی کیا فضول کام ہے ۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    جی نہیں ۔ صرف تین جنم نمٹے ۔ چار ڈبے بالکل خالی نکلے ہیں ۔ :D:D:D
  9. ظہیراحمدظہیر

    بھوک ڈھل نہیں سکتی۔۔۔

    منشی پریم چند اردو افسانہ نگاری میں بہت بڑا نام ہے ۔ یہ اور ان کی قبیل کے دیگر افسانہ نگار وہ ادیب ہیں کہ جن کی تحریروں سے آنے والی کئی نسلوں نے زبان و بیان سیکھا ، اظہارکے اسلوب سیکھے ۔ یہ لوگ اپنی ذات میں اسکول تھے۔ کفن ہی کو لے لیجیے ۔ میں نے شاید لڑکپن میں پڑھا ہوگا۔ لیکن بھولتا نہیں۔ اس...
  10. ظہیراحمدظہیر

    بھوک ڈھل نہیں سکتی۔۔۔

    اچھی تحریر ہے ، نین بھائی ۔ مختصر اور پر اثر! ذوالقرنین ، آپ نے لکھنے کی ابتدا سنجیدہ نثر سے کی یا فکاہیہ ؟ یعنی نقطۂ آغاز کیا تھا اور اب جہاں ہیں وہاں تک کیسے پہنچے۔ چونکہ آپ نے ایک اور دھاگے میں نقد و نظر کی حوصلہ افزائی کی ہے اس لیے یہ کہنے کی جرات کروں گا کہ یہ تحریر مزید خوبصورت...
  11. ظہیراحمدظہیر

    زرد پتے از قلم ایس ایس ساگر

    قیمتی باتیں مفت میں تو نہیں ملیں گی ناں ، ذوالقرنین۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی کسی تازہ تحریر کی صورت میں پیشگی دام ادا کریں۔ قلم جنبانی فرمائیے ، حضرت! :) مزاح برطرف، آج کے ادیب کے مسائل کم و بیش وہی ہیں جو ہمیشہ سے دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں یعنی حساس لوگوں کے رہے ہیں ۔ دو تین نئے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    ریحان ، مطلع کے مصرع اول میں مجھے دو مسئلے نظر آرہے ہیں۔ اول: مصرع ثانی کی روشنی میں اگر شب سے مراد زندگی لی جائے تو یہ کہنا کہ شب کو ( سحر کی امید میں ) یونہی مت جانے دے ، مصرع ثانی کے متضاد ہے۔ مصرع ثانی کی مطابقت سے تو یوں کہنا چاہیے کہ شب کو یونہی جانے دے یعنی زندگی کو یونہی گزرنے دے۔...
  13. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    علی بھائی، شعر کا مدعا تو مصرعِ ثانی کی مدد سے خاصی حد تک سمجھ میں آگیا تھا لیکن پہلے مصرع کی زبان اس مدعا کا ساتھ نہیں دے رہی۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    صابرہ امین ، بھئی میں تو مذاق کررہا تھا ۔ آپ کی وضاحت بھی بالکل سمجھ میں آگئی تھی ۔ یہ الگ بات کہ اس وضاحت کی سرے سے کوئی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ آپ نے مراسلہ بھی خوش مذاقی اور خوش طبعی سے لکھا تھا ۔ یہ چھوٹی موٹی جھڑپیں تو چلتی رہتی ہیں ۔ ادبی مجلسوں میں یہ نوک جھونک نہ ہو...
  15. ظہیراحمدظہیر

    زرد پتے از قلم ایس ایس ساگر

    اس کی کئی وجوہات ہیں ، نین بھائی۔ ایک تو یہ کہ تفصیلی اور تجزیاتی تبصرے لکھنے کے لیے وقت کی کمی اکثر درپیش ہوتی ہے۔ دوسرے یہ کہ اب عموماً نثر میں سے اختصار غائب ہوتا جارہا ہے ۔ سوئم یہ کہ شاعری پر لکھنا نسبتاً آسان لگتا ہے۔ :D ویسے بات آپ کی بالکل صحیح ہے ۔ نثر پر تنقید کی سخت ضرورت ہے ۔...
Top