علی بھائی ، تنقیدی ادب میں شعر یا کلام کو قاری کے نقطۂ نظر سے دیکھا اور پرکھا جاتا ہے۔ نتیجتاً کلام کی درجہ بندی بھی اسی زاویے سے کی جاتی ہے اور اس درجہ بندی میں ابلاغ کا بنیادی دخل ہوتا ہے۔ سو قاری کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ شاعر اپنے کسی شعر کو سچا کہہ رہا ہے یا نہیں۔ شاعر اپنے شعر کے...