نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    جی ہا ں ، بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے ۔ اُن کی تیاری کے دوران دو گھنٹے ٹہل ٹہل کر سوچنے کے علاوہ کیا بھی کیا جاسکتا ہے ۔ 😐
  2. ظہیراحمدظہیر

    ایک تازہ غزل ۔۔۔پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

    بہت خوب ، کیا اچھی غزل ہے ، عاطف بھائی! بہت اچھے! سن کے بولے وہ مدعا میرا پڑ گیا کس سے واسطہ میرا مطلع خوب ہے ! واہ! چوتھے شعر پر آئینے کے بارے میں لا المی صاحبہ کا تبصرہ غور طلب ہے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    صبح صبح نہاری کھانے میں مسئلہ یہ ہے کہ تین چار دن کے بعد پھر بھوک لگنے لگتی ہے ۔😑
  4. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    اس کی وجۂ تسمیہ غالباً یہ ہے کہ اس علاقے میں بہت ساری چیزوں کے نام میں مہران آتا ہے ۔ ہر شہر میں آپ کو مہران بیکری ، مہران ڈرائی کلینرز ، مہران آٹو شاپ ، مہران ٹیلرز، مہران جیولرز وغیرہ عام مل جائیں گے۔ انگریزوں نے اتنے سارے مہران جگہ جگہ دیکھے تو پوری وادی کا نام ہی وادیِ مہران رکھ دیا۔...
  5. ظہیراحمدظہیر

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    چند روز پہلےایک طویل تحریر ایک ذاتی پیغام میں"ڈرافٹ محفوظ کریں" کا بٹن دبا کر محفوظ کی تھی۔ لیکن اب دیکھا تو وہ غائب ہے ، کہیں نظر نہیں آرہی ۔ اس تحریر کو کس طرح بازیاب کیا جاسکتا؟ کیا "ڈرافٹ محفوظ کریں" کا فنکشن کام نہیں کررہا یا صرف ایک معینہ مدت تک کام کرتا ہے؟ براہِ کرم مدد فرمائیے۔...
  6. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    نہیں بھئی ، اس میں البنجاب بھی شامل ہے ۔ :D
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل: دل کی بستی میں لوگ تھوڑے تھے

    واہ! خوب غزل ہے ، احمد بھائی! اطمینان و غنا کی دولت تھی ایک چپل تھی، چار جوڑے تھے بہت خوب! بس مطلع توجہ طلب ہے ۔ پہلا مصرع بہت خوب ہے لیکن دوسرا مصرع ساتھ نہیں دے رہا ۔ یعنی مطلع کی گاڑی میں ایک پہیہ مرسیڈیز کا ہے تو دوسرا سہراب سائیکل کا ۔:)
  8. ظہیراحمدظہیر

    ویسے علی وقار بھائی تحقیقی میدان کے آدمی ہیں ۔ ماشاء اللّٰہ گہری اور ہمہ گیر نظر رکھتے ہیں ۔ جب...

    ویسے علی وقار بھائی تحقیقی میدان کے آدمی ہیں ۔ ماشاء اللّٰہ گہری اور ہمہ گیر نظر رکھتے ہیں ۔ جب کوئی چیز تلاش کرنی ہو تو بہت مدد بھی کرتے ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    محمداحمد بھائی ، ویسے جی تو چاہ رہا تھا کہ آپ کے آخری مراسلے سے غیر متفق ہو کر شکوک و شبہات کو...

    محمداحمد بھائی ، ویسے جی تو چاہ رہا تھا کہ آپ کے آخری مراسلے سے غیر متفق ہو کر شکوک و شبہات کو ہوا دی جائے لیکن پھر علی وقار بھائی کا خیال آگیا کہ انہیں اور بھی بہت سی فکریں ہیں ، سو اور اضافہ کیا کرنا۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    شکر ہے کہ اونٹ گاڑی کی نسبت سے شتراچی نہیں کہا ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    تو پھر آپ ایسے دھاگے کھولتے ہی کیوں ہیں کہ جنہیں لپیٹ نہ سکیں ۔ :)
  12. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    لیکن بہت سارے لوگ تو اسے الباکستان کہتے ہیں ، نین بھائی ۔ :D
  13. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    اس ساری گفتگو نے فیض کی نظم یاد دلادی ۔ ایک زمانے میں مجھے یاد ہوا کرتی تھی ۔ اب کمپیوٹر کو یاد کروا رکھی ہے۔ اک ذرا سوچنے دو اس خیاباں میں جو اس لحظہ بیاباں بھی نہیں کون سی شاخ میں پھول آئے تھے سب سے پہلے کون بے رنگ ہوئی رنج و تعب سے پہلے اور اب سے پہلے کس گھڑی کون سے موسم میں یہاں...
  14. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    ایک طبقے کا خیال ہے کہ چودھری صاحب قادیانی تھے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    عرفان بھائی ، اس تنقیدی نشست کا مقصد ہی یہ ہے کہ کسی بھی زیرِ بحث نکتے پر شرکا اپنے اپنے نقطۂ نظر کے مطابق اظہارِ خیال کریں ۔ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے اور اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے ۔ کسی نکتے پر مختلف آرا سامنے آنے سے نہ صرف شاعر بلکہ دیگر قارئین کی سوچ اور فکر کو بھی وسعت ملتی ہے۔...
  16. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-1

    اس شعر کے توسط سے ایک نئی ضمنی بحث کا آغاز کرنا چاہتا ہوں اور اس کی ابتدا کچھ سوالات سے کرتا ہوں۔ ۔ سچا شعر کیا ہوتا ہے ؟ ۔ سچا شعر کہنے کے لیےکسی احساس اور کیفیت کا ذاتی تجربہ ضروری ہونا ضروری ہے یا مروجہ شعری روایات کی تقلید سے کام چلایا جاسکتا ہے؟ - اگرچہ غالب کہہ گئے ہیں کہ بنتی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    عتاب کے لیے تو آپ تیار ہوجائیے ۔ میں اگلے ہفتے ایک غزل اور ایک مضمون لگانے والا ہوں۔ :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    راحل بھائی ، یہ بات مجھے اچھی طرح معلوم تھی ۔ لیکن آج کل تاریخِ پاکستان سے متعلق ہر بات کو متنازع بنانے کی کوششیں نظر آتی ہیں بعض حلقوں میں ۔ یا شاید چودھری رحمت علی کے مذہب کی وجہ سے ان سے یہ کریڈٹ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہو۔ سو میں نے مناسب سمجھا کہ اس بات کی وضاحت میں کچھ حوالہ جات یہاں...
  19. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    بہت خوب ، فلک شیر بھائی! بہت اچھا لکھا ہے ۔ کیا بات سے بات نکالی ہے ! میرے خیال میں تو آپ کے اسمِ گرامی کی وجۂ تسمیہ کے بارے میں سوال یہ اٹھنا چاہیے کہ شیر فلک کی ترکیب کب اور کیسے فلک شیر میں بدل گئی ۔ جیسا کہ آپ نے اشارتاً کہا کہ برجِ اسد کے لیے شیر فلک کی ترکیب تو فارسی میں بہت قدیم...
  20. ظہیراحمدظہیر

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    احمد بھائی ، آپ کے اسی قلفی والے مراسلے کو دیکھ کر صبح اس دھاگے میں آیا تھا کہ لفظ آئینہ کے بارے میں اسی قسم کا ایک لسانی پس منظر بیان کروں گا لیکن بیچ میں کراچی آگیا ۔ :) لغات کے مطابق لفظ آئینہ دراصل آئنہ کی محرف یعنی تحریف شدہ شکل ہے ۔ اور آئنہ کا لفظ آہنہ سے نکلا تھا ۔ شروع میں لوہے کی...
Top