نتائج تلاش

  1. نعمان

    لینکس پر سوفٹویر کیسے انسٹال کرتے ہیں؟

    جیسادی لنکس پاکستان صرف کراچی میں ہی کام کرتی ہے اور ان کے تمام ایکٹو ممبران بھی کراچی سے ہی ہیں۔ سی ڈی پینتیس روپے؟؟؟ بھائی یہ کوئی پائریسی کا مال نہیں ہے سو روپے سے کم میں کچھ نہیں ملتا۔ اور اگر آپ نارتھ یا ناظم آباد میں رہتے ہیں تو وہ آپ سے آنے جانے کا خرچہ نہیں لیتے۔ لیکن پیکج فیصل آباد...
  2. نعمان

    آگ کی دیوار

    جیسادی شکریہ: اوبنٹو میں شاید آئی پی ٹیبلز یہاں سے چلائے جاتے ہیں: /lib/modules/2.6.12-9-386/kernel/net/ipv4/netfilter/ip_tables.ko کیا میں کہہ سکتا ہوں کہ میرے کمپیوٹر پر فائر وال انسٹال ہے؟
  3. نعمان

    لینکس پر سوفٹویر کیسے انسٹال کرتے ہیں؟

    نبیل آپ کا کہنا بھی صحیح ہے۔ بنیادی کمانڈز کی معلومات لنکس اور آزاد سوفٹویر کی آزادی کا اصل لطف اٹھانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ آپکے خیال میں ایسی معلومات کہاں سے شروع کرنا چاہئے؟ کیا ایسی کوئی انگریزی ڈاکومنٹیشن آپکی نظر میں ہے اگر ہے تو ہم اسے ترجمہ کرسکتے ہیں یا اسے بنیاد بنا کر ٹیٹوریلز یا گائیڈز...
  4. نعمان

    لینکس پر سوفٹویر کیسے انسٹال کرتے ہیں؟

    میں جیسادی کی بات سے بالکل متفق ہوں۔ میں فی الحال صرف یوبنٹو ہی استعمال کررہا ہوں اور میرے خیال میں یوبنٹو میں سافٹویر انسٹالیشن قطعا مشکل کام نہیں۔ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ لنکس مشکل ہے۔ لنکس مشکل نہیں مختلف ہے۔ گرچہ لنکس کی ڈسٹروز بہت لچک دکھا رہی ہیں اور ونڈوز جتنا صارف دوست بننے کی کوشش...
  5. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    بعض بہوؤیں اس طرح کی مغرور ہوتی ہیں کہ سسرال میں کیسا ہی اچھا کھانا اور کیسا ہی اچھا کپڑا ان کو ملے، ہمیشہ حقارت سے دیکھتی ہیں۔ ایسی باتوں سے میاں کی دل شکنی ہوتی ہے۔ اصغری اس کی تم کو بہت احتیاط چاہیے۔ سسرال کی ہر ایک چیز قابل قدر ہے اور تم کو ہمیشہ کھانا کھا کر اور کپڑے پہن کر بشاشت ظاہر کرنی...
  6. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    اب دیکھنا چاہيے کہ اتفاق کن باتوں سے پیدا ہوتا ہے۔ نہ صرف اس بات سے کہ بی بی اپنے میاں سے محبت کرے بلکہ محبت کے علاوہ اس کو میاں کا ادب کرنا بھی لازم ہے۔ بڑی نادانی ہے اگر بی بی میاں کو برابر کے درجے میں سمجھے۔ بلکہ اس زمانے میں عورتوں نے ایسا خراب دستور اختیار کیا ہے جو ادب کے بالکل خلاف ہے۔ جب...
  7. نعمان

    گوگل کے ذریعے بھارت کی جاسوسی

    میرے خیال میں راجہ فار حریت اس خبر سے فائدہ اٹھائیں گے۔
  8. نعمان

    ویکیپیڈیا بھی پاکستان میں بلاک

    چونکہ میں بلاگ اسپاٹ جاری کرو تحریک کے گوگل گروپ کا سبسکرائبر ہوں اسلئیے مجھے یہ خبر خالد عمر کی زبانی دوپہر کو ملی اسی وقت ویکیپیڈیا کھولا تو وہ بلاک تھا۔ میں تین آئی ایس پیز استعمال کرتا ہوں۔ سائبر نیٹ ڈی ایس ایل، ملٹی نیٹ براڈبینڈ کیبل، جیریز نیٹ۔ اسی وقت دو آئی ایس پیز چیک کریں اور دونوں پر...
  9. نعمان

    ویکیپیڈیا بھی پاکستان میں بلاک

    نہیں شارق اب ہم شمعیں جلانے سے دور نکل آئیں ہیں۔ اب تو سورج ہی سوا نیزے پر آئے تو شاید اجالا ہو۔ میں نے ابھی ایک دوست کو فون کیا ہے جو لڑکوں کو ساؤتھ افریقہ بھجواتے ہیں۔ وہاں کسی گارمنٹ فیکٹری میں کپڑے جوتے سی لیں گے یا پھر جنوبی امریکہ کہ کسی ملک کو نکل لیں گے۔ یا ہوسکا تو بھارت ہی واپس چلے...
  10. نعمان

    ویکیپیڈیا بھی پاکستان میں بلاک

    پاکستان میں ویکیپیڈیا بھی بلاک ہوگیا ہے اور میں اس صورتحال سے سخت مایوس اور دلبرداشتہ ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ ان سب کاوشوں کا کیا فائدہ؟ لائبریریاں بنانے سے کیا حاصل؟ ان مباحثوں کا کیسا اثر اور کیسی ترقی۔ ہم سب اپنا وقت ضائع کررہے ہیں اور پاکستان تباہ ہوچکا ہے اب بہتر ہے کہ جو جان بچا کر بھاگ سکے...
  11. نعمان

    آزادی اظہار کا مذاق

    ہا ہا ہا دے ڈئیر ٹو اسپیک آؤٹ ابھی حال ہی میں میرے بلاگ پر ایک تبصرہ یہ آیا تھا جس میں مجھ سے یہ پوچھا گیا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حادثے میں یہودی کیوں ہلاک نہیں ہوئے تھے۔ دے ڈےئیر ٹو اسپیک آؤٹ شاید جامعت الدعوہ نے رائے ونڈ سے چھاپی تھی۔
  12. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    دسواں باب دسواں باب: بیاہی ہوئی لڑکیوں کے لیے عمدہ نصیحت اصغری کے نام شادی ہوجانے کے بعد دور اندیش خان نے جو خط لکھا، وہ دیکھنے لائق ہے۔ اتفاق سے ہم کو اس کی نقل ہاتھ آگئی تھی۔ وہ خط یہ ہے:۔ آرام دل و جانم برخوردار اصغری خانم سلمہا اللہ تعالی۔ دعا اور اشتیاق دیدہ بوسی کے بعد واضح ہو کہ...
  13. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    غرض اصغری کی ماں تک یہ بات پہنچ گئی اور وہ بھی سوچ کر اپنے ارادے سے باز رہیں۔ دل میں کہنے لگیں "دینے کے سو ڈھب ہیں دوسری جگہ سمجھ لوں گی۔" الغرض روز مقررہ کو ساعت نیک میں نکاح ہوگیا۔ مبارک سلامت ہونے لگی۔ خیر اندیش خاں ایسا منتظم آدمی تھا کہ اکیلے نے نہایت خوبی کے ساتھ بہن کا بیاہ کردیا۔...
  14. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    محمد عاقل نے جو اصغری کی اس قدر تعریف کی تو بات پکی ہوگئی۔ غرض دونوں سمدھیانے کی صلاح سے یہ امر قرار پایا کہ بقر عید کے اگلے دن اصل خیر سے نکاح ہو۔ اصغری کا باپ دور اندیش خان پہاڑ پر نوکر تھا۔ اس کو خط گیا۔ خط پہنچتے ہی خاں صاحب کی باچھیں کھل گئیں۔ اصغری کو سب بچوں میں بہت چاہتا تھا۔ فورا رخصت...
  15. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    نواں باب نواں باب: اصغری کا بیاہ اور اس کا مختصر حال یہ لڑکی اپنی ماں کے گھر ایسی تھی جیسے گلاب کا پھول یا آدمی کے جسم میں آنکھ۔ ہر ایک طرح کا ہنر، ہر ایک طرح کا طور سلیقہ اسے حاصل تھا۔ دانائی، ہوشیاری، ادب، قاعدہ، مروت، نیک دلی، ملنساری، خداترسی، حیا، لحاظ سب صفتیں خدا نے اصغری کو عنایت کی...
  16. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    اکبری کو جہیز میں جو کپڑے ملے تھے، ان کا حال سنئیے۔ جب تک ساس کے ساتھ رہیں، ساس دسویں دن نکال کر دھوپ دے کرتی تھیں۔ شروع برسات میں الگ ہوکر رہیں۔ کپڑوں کا صندوق جس کوٹھڑی میں جس طرح رکھا گیا تھا، تمام برسات گزر گئی، اس کو دیکھنا نصیب نہ ہوا۔ وہیں اسی طرح رکھا رہا۔ جاڑے کی آمد میں دولائی کی ضرورت...
  17. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    غرض بات گئی گزری ہوئی۔ محمد عاقل سے جو آج ایسی باتیں ہوئیں، لونگوں پر مزاج دار کا اعتقاد جم گیا۔ اگلے دن زلفن کو بھیج حجن کو بلایا اور آج مزاج دار بیٹی بنیں اور حجن کو ماں بنایا۔ رات کے وقت محمد عاقل سے پھر حجن کا ذکر آیا۔ محمد عاقل نے کہا "دیکھو، ہوشیار رہنا۔ اس بھیس میں کٹنیاں اور ٹھگنیاں بہت...
  18. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    دو لونگیں، اس کے ساتھ دو ورق کی حکایت دلچسپ۔ مزاج دار دل و جان سے معتقد ہوگئیں۔ حجن تو لونگیں دے کر رخصت ہوئی۔ مزاج دار بہو نے غسل کر، کپڑے بدل، خوشبو لگائی ایک لونگ بسم اللہ کرکے اپنی چوٹی میں باندھی اور میاں کے پلنگ کی چادر اور تکیوں کے غلاف بدل، ایک لونگ کسی تکیے میں رکھ دی۔ محمد عاقل جو گھر...
  19. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    اس کے بعد ادھر ادھر کی باتیں ہوا کیں۔ چلتے ہوئے حجن نے ایک بٹوا نکالا، اس میں کپڑے اور کاغذ کی کئی تہوں میں تھوڑی سی لونگیں تھیں۔ ان میں سے دو لونگیں حجن نے مزاج دار کو دیں اور کہا کہ دنیا میں ملاقات اور محبت اس واسطے ہوا کرتی ہے کہ ایک دوسرے کو فائدہ ہو۔ یہ دو لونگیں میں تم کو دیتی ہوں۔ ایک کو...
  20. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    اگلے دن حجن پھر آموجو د ہوئی اور ایک ریشمی ازاربند لیتی آئی۔ مزاج دار دور سے حجن کو آتے دیکھ کر خوش ہوگئی اور پوچھا "یہ ازار بند کیا ہے؟" حجن نے کہا "بکاؤ ہے۔" مزاج دار نے پوچھا "کتنے کا ہے؟" حجن نے کہا "چار آنے کا۔ محلے میں ایک بیگم رہتی ہیں، اب غریب ہوگئی ہیں۔ اسباب بیچ بیچ کر گزر...
Top