نتائج تلاش

  1. چودھری مصطفی

    دشمن

    یہ درست ہے کہ انسان اپنی حیاتیاتی ضرورتوں سے جیتے جی آزاد نہیں ہو سکتا۔ میری مراد یہاں اس آزادی سے ہے جو انسان کو اپنی راہ فکر و عمل متعین کرنے کیلئے چاہئے۔ اس لئے اس آزادی کی خواہش کو ایک بنیادی قدر اور حق مانا گیا ہے۔ میرے رائے میں وہ لوگ جن کو ہمہ وقت حقارت، اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑتا...
  2. چودھری مصطفی

    احمد جاوید صاحب کی داستانِ حیات

    احمد جاوید صاحب کا طرزِ بیان اور سمجھانے کا انداز بہت پیارا ہے۔
  3. چودھری مصطفی

    دشمن

    میرے خیال میں خواہشات کی تکمیل سکون آور ہوتی ہے اور نا آسودگی، بے سکونی پیدا کرتی ہے۔ البتہ اگر خواہشات متضاد ہوں اور بیک وقت قابل حصول نہ ہوں تو منتشر المزاجی کا سبب بن سکتی ہیں، جیسے کہ کسی خواہش کی حصول کیلئے صحت کی قربانی دینی پڑے مگر صحت کی بھی خواہش ہو۔ انسان کی کچھ بنیادی خواہشات ہیں...
  4. چودھری مصطفی

    دشمن

    کیا برائی کی بنیاد خواہش اور اچھائی کی خواہشات سے مبرا ہونا ہے؟ کیا واقعی خواہشات کو ختم کرنے سکون آور ہے؟ میرے خیال میں ایسا نہیں ہے۔
  5. چودھری مصطفی

    تاوان از آصف رضا بلوچ

    آغاز تو بہت اچھا تھا مگر جس طرح مار پیٹ کا جواز مہیا کیا گیا، کچھ ٹھیک نہیں لگا۔
  6. چودھری مصطفی

    برقِ خرمن

    ہاجراں نے بجھے چولھے سے راکھ اکٹھی کی اور نل تلے جمع برتنوں کا ڈھیر مانجھنے بیٹھ گئی۔ اتنے میں کرامو کمرے سے سسکتا ہوا نکلا اور ہاجراں کے گلے میں پڑا دوپٹہ کھینچنے لگا۔ جب ہاجراں ٹس سے مس نہ ہوئی تو کرامو مٹھی بھر راکھ اٹھاکر زمین پر ملنے لگاتا اور پھر اسی کو چاٹنے لگا۔ ہاجراں نے کرامو کو اٹھا...
  7. چودھری مصطفی

    غالب غم دنیا سے گر پائی بھی فرصت

    غمِ دنیا سے گر پائی بھی فرصت سر اٹھانے کی فلک کا دیکھنا تقریب تیرے یاد آنے کی کھلے گا کس طرح مضموں مرے مکتوب کا یا رب قسم کھائی ہے اس کافر نے کاغذ کے جلانے کی لپٹنا پرنیاں میں شعلۂ آتش کا آساں ہے ولے مشکل ہے حکمت دل میں سوزِ غم چھپانے کی انہیں منظور اپنے زخمیوں کا دیکھ آنا تھا اٹھے تھے...
  8. چودھری مصطفی

    باوفا کوئی کوئی ہوتا ہے

    آخری تین شعر تو بہت زبردست ہیں۔ مقطع میں اگر درد آشنا ہو تو کیسا رہے گا؟
  9. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    جن احباب نے میری تحریر کو نفرت پر مبنی گرمانا ہے وہ راحیل فاروق صاحب کا یہ مراسلہ پڑھ لیں، انہوں نے بہتر طور پہ اس کو بیان کیا ہے۔ اگر اس میں کوئی بات خلاف حقیقت یا جائزے کی غلطی پاتے ہیں تو اس کی نشاندھی کر دیں۔ میں کم از کم اپنے تئیں یہ ضرور سمجھتا ہوں کہ منطقی بات کو قبول کرنے اور اس کی...
  10. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    میری نیت اور نظر میں اس میں کو نفرت پھیلانے والی بات نہیں ہے، عشروں سے یہ سیاسی رویہ موجود ہے، اس پہ بات ہی نہ کرنے سے ابتک تو کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
  11. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    زیادہ تر اصحاب کے جواب ایسے تھے کہ اگر منفی ریسپانس پہ بھی اکتفا کیا جاتا تو کافی تھا، موضوع پہ اس سے زیادہ کچھ دخل نہیں تھا ان جوابات کا۔ بہرحال آپ نے حسن و اخلاق کو جو بھگو بھگو کے مارا ہے اس سے قطع نظر، میں صرف انسانوں کی تقسیم کے حوالے سے نقطہ پہ بات کروں گا۔ انسانوں کی تقسیم کے کئی زاویے...
  12. چودھری مصطفی

    ہر حرف ہے سرمستی، ہر بات ہے رندانہ ۔ امیر خسرو

    وکی پیڈیا پہ امیر خسرو کے بارے میں جو آرٹیکل ہے اس میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ان سے منسوب غیر فارسی کلام بعد میں لکھ کے ان سے منسوب کیا گیا ہے اور حوالہ یوسف سعید کی کتاب کا دیا گیا ہے۔ کچھ صاحبان علم اس پہ روشنی ڈالیں گے؟
  13. چودھری مصطفی

    مومن اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا - حکیم مومن خان مومن

    یہی سوچ رہا تھا کہ اسی ایک شعر میں قافیہ کیوں نہیں۔
  14. چودھری مصطفی

    فارسی شاعری زحالِ مسکیں مکن تغافل دُرائے نیناں بنائے بتیاں ۔ امیر خسرو

    اففففف اس غزل نی تو میرا کلیجہ چیر کے رکھ دیا ہے۔
  15. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    میرے بچپن کے ایک بڑے پیارے مہاجر دوست ہیں جو روز مجھے وٹس ایپ پہ پنجاب کے ہر ضلع میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ بھیجتے رہتے ہیں، مجھے اب ان باتوں کی عادت ہو گئی ہے۔
  16. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    میرے خیال میں کوٹہ سسٹم کا اصولی طور پہ غلط نہیں، اس کے درست نفاذ میں مسئلے ضرور ہو سکتے ہیں۔ پسماندہ گروہوں کو ایک منصفانہ میدان مہیا کرنے کیلئے یہ کسی نہ کسی طور پہ بہت سے ملکوں میں رائج ہے جیسے انڈیا، جنوبی افریقہ، برازیل، ملائشیا وغیرہ میرے بچے ایک پرائیویٹ سکول میں غیر ملکی اساتذہ کے زیر...
  17. چودھری مصطفی

    بھگت سنگھ کا قرض

    شیئر کرنے کا شکریہ بہت معلوماتی
  18. چودھری مصطفی

    قبائلی طرزِ سیاست کا تدارک

    فوجی حکومت کے تجربات ہم کر چکے ہیں، مگر خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔ عموماً ابتدائی دور فوجی حکومت کا بہتر ہوتا ہے، کیونکہ حکومت کا حجم چھوٹا ہوتا ہے، مگر وقت کے ساتھ وہ بھی حکومت کے حجم میں اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں۔ فوج بذاتِ خود ایک قبائلی رویہ اپنا لیتی ہے، اور کچھ اس قسم کی سوچ سرایت کر...
Top