نتائج تلاش

  1. چودھری مصطفی

    قبائلی طرزِ سیاست کا تدارک

    گروہ بندی کی بھی مختلف اشکال ہوتی ہیں، جن میں سے ایک طبقاتی بھی ہے۔ بادشاہ ایک دوسرے سے جنگیں بھی لڑتے تھے، مگر شادی بیاہ کیلئے بھی اپنی اولاد کیلئے دوسرے بادشاہوں کی اولاد کو منتخب کرتے تھے۔ ان کو جہاں اپنا مفاد نظر آتا ہے، اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
  2. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    آپ کی باتوں سے لگتا ہے کہ آپ خاصا مذہبی رجحان رکھتے ہیں اور شاید اس محفل کے زیادہ تر شرکاء بھی، اس لئے میری بات کو منفی انداز میں کیا گیا۔ میرے نزدیک مذہب پسندی کوئی نئ تو کوئی بہت بڑی خوبی ہے اور نئ ہی سیکولر ہونا کوئی جرم۔ اس لئے میرے خیال میں ، میں نے اس سے مہاجروں کو نیچا یا پنجابیوں کو...
  3. چودھری مصطفی

    قبائلی طرزِ سیاست کا تدارک

    گروہ بندی کی جبلت حیاتیاتی ارتقائی عمل کا ایک جزو رہا ہے، اور کسی نہ کسی طور پہ ہر معاشرہ کا حصہ۔ فرد کو اپنی بقا کیلئے گروہ کی طاقت پہ انحصار کرنا پڑتا رہا ہے۔ ہماری سیاست میں بھی علاقائی، لسانی، مذہبی اور دیگر گروہ بندیوں کا واضح اثر ہے۔ اس عنصر کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ادارے مضبوط ہوں...
  4. چودھری مصطفی

    داغ کیا ہے دیندار اس صنم کو

    کیا ہے دیندار اس صنم کو ہزاروں طوفاں اٹھا اٹھا کر لگائیں اتنی تہمتیں کہ بولا، خدا خدا کر، خدا خدا کر طبیب کہتے ہیں کچھ دوا کر، حبیب کہتے ہیں بس دعا کر رقیب کہتے ہیں التجا کر، غضب میں آیا ہوں دل لگا کر خدا کا ملنا بہت ہے آساں، بتوں کا ملنا بہت ہے مشکل یقیں نہیں گر کسی کو ہمدم، تو کوئی لائے اسے...
  5. چودھری مصطفی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    بہت معلوماتی انشااللہ اس مرتبہ چھٹیوں میں پڑھوں گا۔
  6. چودھری مصطفی

    دو مغالطے

    يخَاطِبني السَّفيهُ بِكُلِّ قُبْحٍ فأكرهُ أن أكونَ له مجيبا بے وقوف مجھے اپنی تمام تر قبیحات کے ساتھ پکارتا ہے اور میں ناپسند کرتا ہوں کہ اسے جواب دوں يزيدُ سفاهة ً فأزيدُ حلماً كعودٍ زادهُ الإحراقُ طيبا وہ اپنی بے وقوفی میں بڑھتا جاتا ہے اور میں اپنے حلم میں اس عود کی مانند جو جلنے سے مزید...
  7. چودھری مصطفی

    دو مغالطے

    حضور نہ تو پاکستان میرے والد صاحب کی میراث ہے اور نہ اسلام کہ لوگوں کو بے دخل کرتا پھروں۔ بس جب نظریات اور رویوں کا تضاد نظر آتا ہے تو اس کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ تو جناب آپ کیلئے سوال یہ ہے کہ، پہلے تارک نماز اور بعد میں حقوق غصب کرنے والے کو کیوں نکالا جائے؟ سب کو ایک ساتھ ہی کیوں نہ نکالا...
  8. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    بچپن سے مہاجر میرے ہم پیالہ اور ہم نوالہ رہے ہیں، ان کے منہ سے میں ایسی ہی باتیں سنتا رہا ہوں جیسی یہاں ایچ خان کرتے ہیں۔ اگر آپ ایم کیو ایم والے بھی ہیں تو میرے نزدیک قابلِ نفرین نہیں جب تک کہ کوئی کسی جرم میں بنفسِ نفیس شریک نہ ہو۔ اگر تمام لوگ ایک دوسرے کے رویہ کو سمجھنے کی کوشش کریں بجائے...
  9. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    میں پہلے اوپر لکھ چکا ہوں کہ یہ مذہبی حوالہ اس لحاظ سے ہے کہ مہاجر بائیں بازو کی اور پنجابی دائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دیتے ہیں۔ انفرادی طور پہ دونوں لسانی گروہوں میں ہر طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں، مذہبی بھی اور غیر مذہبی بھی۔ میرے خیال میں مہاجروں میں ایک تاثر ہے کہ ان کے وہ ایک مظلوم اقلیت...
  10. چودھری مصطفی

    دو مغالطے

    "اس چھوکرے کی داڑھی لٹک گئی ہے، اس میں سفید بال آگئے ہیں، وہ انہی گلیوں میں وضو کے قطرے ٹپکاتا ہوا مسجد آتا جاتا ہے" !! مجھے اجازت دیجئے کہ اس کا ایک اور نظر سے جائزہ پیش کروں۔ جیسا کہ دوسرے لوگ کہہ چکے ہیں، ہر گھر میں ایسی ہی کہانی ہے، میرے دادا کی زمین ان کے چچا نے ہتھیا لی تھی۔ اگر قابض شخص...
  11. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ پاکستانی ہیں۔ پاکستان کے ہر شہری کا پاکستان پہ یکساں حق ہے۔ ویسے یہ کہتا چلوں کہ ہجرت کی جتنی تکلیف پنجابیوں نے دیکھی وہ اس سے بدرجہا زیادہ تھی جو اردو بولنے والوں نے دیکھی، پنجاب کی ہجرت انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت ہے، تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجئے۔ میرا مقصد یہاں...
  12. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    پاکستان کی طرف جن لوگوں نے ہجرت کی ان میں اردو بولنے والے ایک اقلیت تھے۔ سب سے بڑی ہجرت مشرقی پنجاب سے ہوئی، اردو بولنے والوں کی نسبت مشرقی پنجاب سے آنے والوں کی تعداد چار گنا زیادہ تھی۔ سب سے زیادہ خون بھی پنجابیوں کا بہا، ہجرت کے دوران۔ پنجاب کی آبادی آزادی کے چند ہفتوں کے دوران تقسیم ہو گئی...
  13. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    بصد احترام میں آپ لوگوں کی اس بات سے اتفاق نہیں رکھتا کہ پاکستان نظریہ کا نام ہے، یہ ایک جغرافیائی حقیقت ہے۔ اس میں انسان بستے ہیں جو معاشی، ثقافتی ، سماجی اور جغرافیائی ضرورتوں سے جڑے ہیں۔ نظریہ بھی مخصوص سماجی حالات میں تشکیل پاتا ہے۔ مہاجروں کے ساتھ زیادتی کی کافی بات ہوتی ہے مگر کیا...
  14. چودھری مصطفی

    ن م راشد حَسَن کوزہ گر (٣) ۔ ن م راشد

    سبو و جام پر ترا بدن، ترا ہی رنگ، تری نازکی برس پڑی وہ کیمیا گری ترے جمال کی برس پڑی میں سیل نور اندروں سے دھل گیا مرے دروں کی خلق یوں گلی گلی نکل پڑی جیسے صبح کی اذاں سنائی دی تمام کوزے بنتے بنتے تو ہی بن کے رہ گئے نشاط اس وصال رہ گزر کی ناگہاں مجھے نکل گئی!
  15. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    جناب میں نے پہلے مراسلے میں یہی کہا تھا کہ شروع میں پنجابی اور مہاجر دونوں دائیں بازو کی جماعتوں کے طرفدار تھے کیونکہ دونوں گروہوں کو پاکستان کے قیام سے معاشی اور سماجی فائدہ حاصل ہوئے، مگر جب حکومت میں بیوروکریسی کا کردار کم اور فوج کا بڑھا، جس میں مہاجروں کی نمائندگی کم تھی تو وہ بائیں بازو کی...
  16. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    میرا خیال ہے کہ تقسیم ختم کرنے کی جانب ایک قدم یہ بھی ہے کہ وہ تمام جھوٹا پروپیگنڈا جو فرقہ بند جماعتوں نے پھیلا رکھا ہے اس پہ بات کی جائے۔ مذہب پسندی اور سیکولرزم کی بات اس حوالے سے ہے کہ پنجابی دائیں بازو کی اور مہاجر بائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دیتے رہے ہیں۔
  17. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    خاصی مضحکہ خیز بات ہے۔ مہاجروں کے کیا احسان ہیں؟ ہم ایک ایک کر کے ان پر بات کر سکتے ہیں۔ اس کے بر خلاف پاکستان کے ان پہ بہت احسان ہیں، ان کی زبان کو علاقائی زبانوں پہ ترجیح دی، اس کے وجہ سے مہاجر اب بھی ایسی اقلیت ہیں جو معاشی اور تعلیمی طور پہ باقیوں سے بہتر ہے۔ اس کی نسبت وہ لوگ جو انڈیا میں...
  18. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    بیوروکریسی کا ایک بڑا حصہ معاشی مہاجروں پر مشتمل تھا، ایران، افغانستان، وسط ایشیا وغیرہ سے لوگ آ کر فوج، بیوروکریسی اور دربار میں نوکریاں حاصل کرتے تھے۔ غالب کے آبا و اجداد کی مثال لے لیں۔ بہادر شاہ ظفر بھی مغل تھا۔
  19. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    یہ تفریق میں نے پیدا نہیں کی، بلکہ موجود ہے، میرا ماننا ہے کہ ہر تحریک اور نظریہ ، کسی نہ کسی جبلی خواہش کی ترجمانی کرتا ہے۔ موجودہ سیاسی منظر نامہ کی مجھے یہی سمجھ آئی۔ اگر دوسروں کا خیال کچھ اور ہے تو میں ضرور اس کو سمجھنا چاہوں گا، اگر مکالمہ منطقی ہو اور سطحی جذباتیت سے مبرا۔
  20. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    تقسیم سے پہلے مسلمان ، معاشی طور پہ پسماندہ تر تھے۔ تقسیم کے بعدمغربی پنجاب کے متمول، متعلم اور حاکم طبقے کی مشرقی پنجاب ہجرت کر جانے سے، پنجابی مسلمانوں کو فائدہ ہوا اور انہوں نے ہندو اور سکھوں کی جگہ لی۔ گو کہ پنجاب پاکستان بنانے کی دوڑ میں دیر سے شامل ہوا مگر تقسیم کے بعد نظریہ تقسیم پہ قائم...
Top