" اختلاف رکھنے والوں کے عقائد بھی حق سے مکمل طور پر محروم نہیں ہوتے، اگر ایسا نہ ہو تا تو یہ عقائد کبھی اپنا وجود برقرار نہ رکھ پاتے۔ اور اس بات کا تعلق اشیاؑ میں حق تعالیٰ کی قیومیت سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کافر کو کافر یعنی چھپانے والا کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ کہ اس نے اس حق پر پردہ ڈال دیا جو...