نتائج تلاش

  1. م

    اس ہفتے کے مہمان شاعر

    جواب میں کوئی تشنگی نہ ہو تو اختصار طوالت سے بدرجہا بہتر ہے :grin: سیانے کہ گئے کہ آج کا کام کل پر مت چھوڑنا، پر آپ بڑے لوگ ہیں پرسوں بھی چلے گا، بلکہ دوڑے گا جی :biggrin: یہ عارضہ لمبی بات لکھنے کا مجھے بھی تھا، مگر پھر قبلہ بڑے حکیم صاحب اُستخودوس دہلوی کے خمیرہ اختصارید سے افاقہ ہوا...
  2. م

    اس ہفتے کے مہمان شاعر

    بالکل منتظر ہی بیٹھا ہوا تھا جناب محمد علم اللہ اصلاحی صاحب، اور کوئی بھی ذمہ داری کا کام ہو تو ایسے ہی کرتا ہوں، مکمل ذمہ داری سے :notworthy: شاعری کا شوق تب ہوا جب اُردو زبان اچھی لگنا شروع ہوئی، قریب قریب پانچ برس پہلے، عوامل شائد اور بھی تھے :razz: اگلا سوال داغنے کے لیے لگتا ہے کہ آپ تیار...
  3. م

    اس ہفتے کے مہمان شاعر

    جناب کاشف عمران صاحب یہاں اس فورم پر میں ادب سیکھنے آیا ہوں اور یہ عمر، ڈگریاں اور حیثیت سب ادب کی محفل سے باہر کی باتیں ہیں، ادب میں انسان کا قد بُت، عمر، حیثیت اور مرتبہ صرف ادب کی خدمت کی بنیاد پر ہوتا ہے اور ادبی دنیا میں میں طفل مکتب ہوں خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ راولپنڈی سے ہیں دُکھ ہوا یہ...
  4. م

    اس ہفتے کے مہمان شاعر

    والد صاحب بزرگوار اللہ اُنہیں صحت و سلامتی عطا کرے شاعری سے بہت نفرت کرتے ہیں، اسی لیے میں بہت چُھپ چُھپ کے یہ کام کرتا ہوں :angel: ایسا نہ ہو کہ اُنہیں میری اس حرکت سے دُکھ پہنچے، پرانے خیالات کے ہیں نا ۔ اسی لیے شخصیت پر ایک پردہ سا ڈال رکھا ہے :battingeyelashes: کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں گا یہاں،...
  5. م

    اس ہفتے کے مہمان شاعر

    اب رہا سوال شاعری کا میں سمجھتا ہوں کہ شاعری کو سادہ ہونا چاہیے، عام فہم اور میں کوشش کرتا ہوں کہ ویسا ہی لکھوں جسے، گاما، ماجا، نتھو اور پھتو پڑحھ سکیں ، سمجھ سکیں کہ میں خود بھی تو اُنہیں میں سے ایک ہوں یہ مشکل باتیں ، مشکل ترکیبیں، تاریخ سائنسی علوم اور ایسے موضوعات جو نثر میں اچھے لگتے،...
  6. م

    اس ہفتے کے مہمان شاعر

    السلام و علیکُم ورحمتہ اللہ و برکاتہ محترم جناب محمد خلیل الرحمن صاحب کا مشکور ہوں کہ اُنہوں نے اس قابل سمجھا۔ میں خود کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ یہاں کسی نام چین شخصیت کا حق بنتا ہے۔ میں ایک گمنام سا آدمی ہوں نام : اظہر م تعلق: راولپنڈی پاکستان سے مقیم : دوحہ قطر پیشہ : مزدوری ۔ کچھ بھی ہو بس...
  7. م

    کامل کہانی

    ابتدائیہ خوب ہے جی
  8. م

    ایک غزل برائے تنقید، تبصرہ اور اصلاح کے ،'' دلرُبا اور دلنشیں ہوں گے ''

    دلرُبا اور دلنشیں ہوں گے دل میں عاشق کے جو مکیں ہوں گے بزم جب جب سجے گی یاروں کی ہم جو زندہ ہوئے ، وہیں ہوں گے ہم نہ ہوں گے تو کیا نہیں ہو گا دوست دشمن سبھی یہیں ہوں گے داستاں کوئی لکھ رہو ہو گا ہم ہوئے بھی، کہیں کہیں ہوں گے جب اُٹھیں گے گماں سے کچھ پردے ڈگمگاتے وہا ں یقیں ہوں گے...
  9. م

    ایک غزل اصلاح، تبصرہ اور تنقید کے لیے پیش ہے،'' پھولوں کو جیسے مجھ سے ذرا چھین لے گئی''

    کچھ تبدیلیاں پھولوں کو جیسے ہو کے خفا چھین لے گئی خوشبو کی سُن رہا تھا، ہوا چھین لے گئی یا پھولوں کو جیسے ہو کے خفا چھین لے گئی خوشبو سے مل رہا تھا، ہوا چھین لے گئی یادیں میں چن رہا تھا، بڑی دور تھا کہیں پھر جیسے ایک آئی صداچھین لے گئی اب اور تجھ میں باقی، بچا کیا ہے زندگی...
  10. م

    میں جاننا چاہتا ہوں

    بالکُل اُس پر منحصر ہے کہ قبول کرے یا متبادل ڈھونڈ نکالے، اصلاح کا مقصد یہی ہے
  11. م

    ایک غزل اصلاح، تبصرہ اور تنقید کے لیے پیش ہے،'' پھولوں کو جیسے مجھ سے ذرا چھین لے گئی''

    پھولوں کو جیسے مجھ سے ذرا چھین لے گئی خوشبو سے مل رہا تھا، ہوا چھین لے گئی جانے کہاں نکل گیا، یادوں کو چنتے میں پھر دور سے اک آئی صداچھین لے گئی اب اور تجھ میں باقی، بچا کیا ہے زندگی میری بقا تھی جس میں، قضا چھین لے گئی اُلفت کی باگ ڈور رہی میرے ہاتھ میں چھوٹی سی ہو گئی تھی خطا چھین...
  12. م

    ایک ہلکی پھلکی سی غزل، اصلاح، تنقید و تبصرہ کے لیے،'' اُس سے ملنا کمال ہو جائے''

    محترم اُستاد لفظ ال ف نہیں ہے ا لف ہی ہے جیسا کہ محترم شوکت پرویز صاحب نے فرمایا ہے۔ میں اُن کا شکر گزار ہوں یوں دیکھ لیجیے غزل کو اُس سے ملنا کمال ہو جائے روئے سادہ، گلال ہو جائے دیکھ لے جو اُسے الف گھوڑا کیسی دُلکی سی چال ہو جائے آگے اب جو بھی ہو، سو ہو لیکن تھوڑا بہتر یہ حال ہو...
  13. م

    ایک غزل برائے اصلاح، تنقید و تبصرہ کے ،'' بنانے والے، ترا ہے کمال اپنی جگہ ''

    بنانے والے، ترا ہے کمال اپنی جگہ ادائیں اُس کی جدا ہیں، جمال، اپنی جگہ میں پوچھتا تھا محبت اُسے بھی ہے کہ نہیں بھٹک رہا ہے مگر وہ سوال اپنی جگہ مرا وہ ہے تو نہیں، ہو تو پھر بھی سکتا ہے حقیقتوں سے پرے یہ خیال اپنی جگہ بدل گیا میں تو تقدیر کیسے بدلو ں گا؟ مرے نصیب میں لکھے وبال اپنی...
  14. م

    ایک نظم، تتلی،، اصلاح، تبصرے اور رہنُمائی کی غرض سے

    تتلی میں ننھی معصوم سی تتلی مجھ کو اپنے گھر جانا ہے رستے میں اک دیو ہے بیٹھا پاس آنے پر جو پھٹ جائے کوئی ہو جنگل میں ایسا خاکی، نیلا،پیلا، کالا ساتھ میں میرے گھر تک جائے
  15. م

    ایک غزل برائے اصلاح، تبصرہ اور تنقید پیش ہے ،'' ہمسفر راستے کی دھول تو ہو''

    مطلع اگر یوں ہو تو کیسا رہے گا ہمسفر راستے کی دھول تو ہو سر پہ سایہ فگن ببول تو ہو کیونکہ کچھ حضرات کو سایہ افگن پر اعتراض ہے کہ یہ لفظ سایہ فگن ہے افگن نہیں محترم اُستاد الف عین صاحب
  16. م

    ایک غزل برائے اصلاح، تبصرہ اور تنقید پیش ہے ،'' ہمسفر راستے کی دھول تو ہو''

    ہمسفر راستے کی دھول تو ہو سایہ افگن کہیں ببول تو ہو اس میں حجت کی بات کوئی نہیں سر بھی پٹکوں، دعا قبول تو ہو یہ نہ ہو راستے میں مل جائے میرے ہاتھوں میں ایک پھول تو ہو ہجر میں مُبتلا کیا اُس نے اور کچھ نا کرے، ملول تو ہو پیار میں امتناع لازم ہے بے اصولی کا اک اصول تو ہو دے، ہواوں کے دوش...
  17. م

    ایک غزل برائے اصلاح، تبصرہ اور تنقید پیش ہے ،'' ہمسفر راستے کی دھول تو ہو''

    ہمسفر راستے کی دھول تو ہو سایہ افگن کہیں ببول تو ہو اس میں حجت کی بات کوئی نہیں سر بھی پٹکوں، دعا قبول تو ہو یہ نہ ہو راستے میں مل جائے اپنے ہاتھوں میں ایک پھول تو ہو ہجر میں مُبتلا کیا اُس نے اور کچھ نا کرے، ملول تو ہو پیار میں امتناع لازم ہے بے اصولی کا اک اصول تو ہو دے، ہواوں کے دوش...
Top