اللَّهُمّ صَلٌ علَےَ مُحمَّدْ و علَےَ آل مُحمَّدْ كما صَلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ ۔
اللَّهُمّ بارك علَےَ مُحمَّدْ و علَےَ آل مُحمَّدْ كما باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ ۔
خاوند عدالت میں جج سے : میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہوں
جج : مگر کیوں
شوہر : اس نے پچھلے ایک سال سے میرے ساتھ بات ہی نہیں کی
جج : ایک بار پھر سوچ لو ایسی بیویاں قسمت والوں کو ہی ملتی ہیں
ٹی ٹوینٹی ہارنے کے بعد
آفریدی کی امی نے اس سے کہا:بیٹا بازار سے دہی لا دو
آفریدی نے سوچا باہر نکلوں گا تو لوگ ماریں گے اس لیے وہ برقع پہن کے نکلا…
بازار پہنچا ہی تھا کہ ایک عورت نے اس سے پوچھا
“تم آفریدی ہو نا؟”
آفریدی نے گھبرا کر کہا نہیں تو..
اس عورت نے کہا:”ڈرو مت میں حفیظ ہوں”
ہاسٹل میں رہنے والے ایک دوست نے دوسرے سے پوچھا:
”کیا بات ہے، تم بہت پریشان ہو؟“
دوسرے نے جواب دیا:
”کیابتاؤں یار،میں نےگھروالوں کوخط لکھاتھاکہ ٹیبل لیمپ خریدنےکےلیے500 روپے بھیج دیں، انھوں نے ٹیبل لیمپ بھیج دیا۔“
ایک دوست: (دوسرے پر رعب ڈالتے ہوئے) اگر میں صبح اپنی کار میں بیٹھ کر اپنی زمین دیکھنے نکلوں تو شام تک پوری زمین نہیں دیکھ پاتا۔
دوسرا: چچ چچ! بہت عرصہ پہلے ہمارے پاس بھی ایک ایسی ہی کھٹارا کار تھی
ایک شخص خیالات میں گم چلا جا رہا تھا‘ ایسے میں ایک گدھے نے اسے دولتّی رسید کر دی‘ اس نے گدھے کو دو تین لاتیں رسید کیں اور بولا
”کیا میں تجھ سے کم ہوں؟ “
تھپڑ مارنے پر شوہر نےناراض بیوی کو کہا کہ انسان اسے مارتا ہے جس سے وہ پیار کرتا ہے۔
جواب میں بیوی نے دو تھپڑ مارے اور بولی آپ کیا سمجھتے ہیں کہ میں آپ سے پیار نہیں کرتی۔
ایک دفعہ ایک چوہدری ریل کا سفر کررہا تھا۔ ڈبے میں اس کا ایک ہمسفر بنگالی بابو تھا۔ چوہدری ہٹا کٹا، اور لمبا تڑنگا۔۔۔بنگالی دبلا پتلا، بنگالی نے اپنا صندوق اٹھا کر اوپر والی سیٹ رکھنے کوشش کررہا تھا، اس سے اٹھ نہیں رہا تھا۔ چوہدری اپنی جگہ سے اٹھا اور آرام سے صندوق اٹھا کر اوپر والی سیٹ پر رکھ...
بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟
شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی
بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مرنے کے بعد میری یاد میں تاج محل بنواؤ گے۔
شوہر: میری جان میں نے تو پلاٹ خرید بھی لیا ہے۔ اب تمہاری طرف سے ہی دیر ہے۔