اندھیری رات کا راج تھا۔ تھوڑی دیر بعد فجر کی اذانیں بلند ہونے والی تھیں۔ ہر طرف ہو کا عالم تھا… ماحول پر سکون، سحر زدہ تھا۔ شب زندہ دار اپنی ہی دھن میں مگن محبوب حقیقی کو منانے کے لئے سجدہ ریزیاں، آہ و زاریاں، دلفگاریاں اور دلداریاں اپنائے ہوئے تھے… جبکہ ساکنان ارض نیند کی وادی میں سرگرداں میٹھے...