نتائج تلاش

  1. نبیل

    چندریان 3: انڈیا چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا

    انڈیا کی جانب سے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری خلائی جہاز کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔ چندریان تھری نے بدھ کی شام تقریباً چھ بجے چاند کے جنوبی حصے پر لینڈنگ کی۔ اس کے نتیجے میں انڈیا چاند کے اس حصے پر خلائی جہاز اتارنے والا پہلا اور امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد سافٹ لینڈنگ...
  2. نبیل

    بچوں کے ساتھ انگلستان منتقل ہونے سے پہلے یہ وی لاگ ضرور سُنیے!

    فورم پر زمرہ جات کو سمیٹنےاور اظہار خیال کے امکانات کو قدرے ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں انشاءاللہ جلد ہی کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ لیکن اس سے بھی سب کو مطمئن کرنے کا وعدہ نہیں کر سکتا۔
  3. نبیل

    بچوں کے ساتھ انگلستان منتقل ہونے سے پہلے یہ وی لاگ ضرور سُنیے!

    سخت موڈریشن کی ضرورت اسی لیے پڑتی ہے کہ موڈریشن سے بچنے کے لیے غیر متعلقہ زمرہ جات میں پوسٹ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ لڑی کو زیرادارت زمرہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ آئندہ میں ایسی صورتحال میں لڑی حذف کرنے پر مجبور ہوں گا۔ اس کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔
  4. نبیل

    امریکی میجر لیگ کرکٹ

    دنیا میں کرکٹ کی کئی مقبول لیگز موجود ہیں۔ اب امریکہ میں بھی میجر لیگ کرکٹ کا آغاز ہوا ہے۔ اور اس میں کئی صف اول کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ اچھی خبر ہے اور ان کی خواہش ضرور ہوگی کہ کرکٹ کو فروغ ملے اور امریکہ جیسی بڑی مارکیٹ میں بھی اس کو اپنا مقام ملے۔ ماضی میں پہلے...
  5. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    جواب میں تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں۔ذاتی ملاقاتوں کا احوال فورم پر شئیر کرنے کا کبھی خیال نہیں آیا۔ :) آپ کے ساتھ ملاقات بھی یادگار رہی تھی۔ :) جو دوست مجھے پہلی مرتبہ ملتے ہیں وہ دیکھ کر حیران ضرور ہوتے ہیں کہ یہ ہیں نبیل بھائی۔ ان کا یہ تاثر یاد کرکے ضرور مسکراتا ہوں۔ :)
  6. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    اے آئی کے میدا ن میں اردو ابھی بہت پیچھے ہے۔ اس کو دوسری زبانوں کے مقابلے پر لانے کے لیے جن وسائل کی ضرورت ہے وہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں۔ ایسا فی الوقت بڑی آئی ٹی کمپنیاں یا ریسرچ کے ادارے ہی کر سکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی اور دوسرے لارج لینگویج ماڈل انٹرنیٹ پر عام دستیاب ڈیٹا پر ٹرین ہوئے...
  7. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    میں انشاءاللہ جلد ہی اس سلسلے میں معلومات شئیر کروں گا۔ اس بارے میں کچھ باتیں پہلے عرض کر چکا ہوں۔ زیادہ تر موجودہ زمرہ جات آرکائیو یا مرج کر دیے جائیں گے۔ اور زمرہ جات کی ترتیب اس طرح رکھنے کی کوشش کی جائے گی کہ یہ محفل فورم کے ویژن سے بہتر مطابقت رکھیں اور ان کی نظامت بھی سہل رہے۔ سعود سے...
  8. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    محفل فورم کا طریقہ استعمال دوسری فورمز سے مختلف نہیں ہے۔ بلکہ میرے خیال میں یہاں اردو لکھنا اور پڑھنا آسان بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے دوسرے پروگرامز میں تصویری متن تیار کرکے اسے اپلوڈ کرنے کا رواج رہا ہے جو کہ کئی گنا دشوار ہے۔اگر محفل فورم کا استعمال ہماری توقع کے اعتبار سے کم رہا ہے تو اس کی ایک...
  9. نبیل

    زین فورو کا اردو ترجمہ

    میرے خیال میں زینفورو کی سائٹ پر ہی ریلیز کرنا بہتر رہے گا۔ میں نے ابھی تک تمام ایڈآن زینفورو کی سائٹ پر ہی شئیر کیے ہیں۔ دراصل اردو ترجمہ سعود نے تیار کیا ہے اور تھیم سعادت نے تیار کی ہے۔ اسی لیے پوچھ رہا تھا کہ کیا وہ خود سے اسے شئیر کریں گے یا پھر میں ہی اسے زینفورو کی سائٹ پر فراہم کر دوں؟
  10. نبیل

    زین فورو کا اردو ترجمہ

    زین فورو کا اردو ترجمہ اور اردو تھیم فراہم کرنے میں کوئی خاص رکاوٹ نہیں ہے۔ زیک ، سعادت آپ کا کیا خیال ہے؟
  11. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    میں اس سلسلے میں کچھ تحقیق کرکے علیحدہ سے مضمون پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آن لائن فورمز میں بالعموم اور اردو محفل فورم میں بالخصوص اے آئی کا استعمال شروع ہوگا۔ اور اگر کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر آنے والی لاگت کم ہوتی رہی تو ہو سکتا ہے کہ ایسا مستقبل قریب میں ہی ہو سکے۔ یہ ممکن ہو جائے گا کہ خودکار...
  12. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    اوپر میرے فراہم کردوہ رابط میں اس کا تفصیلی جواب موجود ہے۔ :) میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ اردو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اس کا مقام ملے ۔ بدقسمتی سے آئی ٹی کی ہر پیشرفت میں اردو کی باری سب سے آخر میں آتی ہے۔ اردو محفل فورم کے قیام سے قبل اردو فورمز موجود ضرور تھیں لیکن وہ محض رومن یا تصویری...
  13. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    شاید کچھ غلط فہمی معلوم ہو رہی ہے۔ یہ خوف آپ کا خود سے طاری کیا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ جی بالکل حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھی کاوشوں کی تعریف کروں۔ آپ کے خیال میں کونسا ایسا کارنامہ ہے جس کی تعریف کی جانی چاہیے؟
  14. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    :confused: حیران آئینہ واہ ہیں ہم یا رب کس سے دوچار ہیں ہم آپ نے تو آتے ہی کلاس لے لی ہے۔ :( سنجیدہ شاید ہوگیا ہوں، لیکن خوفناک ہرگز نہیں۔ آپ کو ایسا کیا نظر آیا ہے؟
  15. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    السلام علیکم، محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کی مناسبت سے محفلین کے ساتھ گفتگو کا موقع بھی ہے۔ کافی عرصہ قبل فورم انتظامیہ کی جانب سے آسک می اینی تھنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اسی طرز پر یہاں بھی سوالات کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں فورم کی عمومی نظامت کے علاوہ آپ مجھ سے اور سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں،...
  16. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ اردو محفل فورم کی اٹھارہویں سالگرہ کے موقعے پر۔

    بہت شکریہ ذوالقرنین۔ محفل فورم کے ارتقاء کا ہر مرحلہ سبق آموز اور دلچسپ ثابت ہوا ہے۔ :) تکنیکی اعتبار سے محفل فورم کے سیٹ اپ اور ہر اپگریڈ اور مائیگریشن بلا شبہ ایک تکنیکی معرکہ رہا ہے۔کمیونٹی منیجمنٹ کے نکتہ نظر سے بھی کئی دلچسپ واقعات پیش آئے ہیں ۔
  17. نبیل

    جواب ارسال کریں :)

    یہ درست طریقہ نہیں ہے۔ آپ مختلف آئی ڈی اختیار کرنا چاہیں تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔
  18. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ چیٹ جی پی ٹی سے مبارکباد دیں۔

    یہ لیجیے چیٹ جی پی ٹی نے نقش فریادی کے سٹائل میں اردو محفل کے لیے غالب کے اشعار پیش کیے ہیں: شعور، تجلی ہے کس کی محفلِ اردو کا سیاحی ہے دلکش، ہر بیانِ محبت کا غزل کے ہر پنکھ سے، ہوتی ہے روشنی پھیلا یہ جوشِ زبان ہے، لہرے ہے موجِ دیوانگی کا :notworthy:
  19. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ چیٹ جی پی ٹی سے مبارکباد دیں۔

    اس مرتبہ چیٹ جی پی ٹی کی شراکت دیکھ کرتو معلوم ہوتا کہ اگلی سالگرہ پر اے آئی باٹس ہی فورم کی سالگرہ منا رہی ہوں گی۔ :oops: اے آئی کے تخلیق کردہ مواد کو دیکھ کر فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ اس سے اردو کمپیوٹنگ کے نئے افق دریافت ہوں گے یا یہ اس کے حتمی زوال کا باعث بنے گا۔ :confused:
  20. نبیل

    جواب ارسال کریں :)

    میں شاید پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ یہ آئی ڈی پہلے سے موجود ہے۔
Top