نتائج تلاش

  1. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    ایک جاب کا اشتہار آیا۔ اس کی ایک شرط یہ بھی تھی ۔ " امید وار پنجاب یونیورسٹی گریجویٹ ہو " جواب دیا گیا۔۔۔ " اگر پنجاب یونیورسٹی کا گریجویٹ میسر نہ ہوتو کیا کراچی یونیورسٹی کے دو امیدواروں اور قائد اعظم یونیورسٹی کے پارٹ ٹائم گریجویٹ سے کام چل جائے گا؟"
  2. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    ایک رشوت خور اور کرپٹ بیوروکریٹ مر گیا، عالم برزخ میں اس کو سزا والے حصے میں بھیج دیا گیا۔اور کہا گیا کہ یہاں مختلف ہال میں جس میں چاہو جاسکتے ہو۔ اس نےدیکھا کہ دو سائن بورڈ لکھے ہیں۔ ایک "انڈیا ہال "اور دوسرا " پاکستان ہال " ۔۔ انڈیا ہال کے باہر ایک بھی آدمی نہیں ہے جبکہ پاکستان ھال کے باہر...
  3. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    ایک بار اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ کچھ خواتین ایک رشتہ کرانے والی ایجنسی کے دفتر آئیں۔ ان خواتین میں سے کچھ کو اپنے لیے، اور کچھ کو اپنوں کیلیئے رشتے چاہیں تھے۔ رشتہ لنک والوں نے ان کو کہا کہ ان کا دفتر پانچ منزلہ بلڈنگ پر مشتمل ہے۔ آپ ایسا کریں کہ ہر منزل پر جائیں۔ ہر منزل کے دروازے کے باہر ہی آپ...
  4. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    استاد شاگرد سے۔ " 8 کو آدھا کریں تو کیا بنتا ہے؟" شاگرد۔" اوپر سے نیچے آدھا کرنا ہے یا دائیں سے بائیں ؟" استاد۔" کیا مطلب؟ " شاگرد۔ " سیدھی سی بات ہے سر ! 8 کو اوپر سے نیچے کاٹ کر آدھا کریں انگریزی کا حرف ای اور 3 بنتا ہے۔ دائیں سے بائیں کاٹیں تو دو 0 ( صفر ) بنتے ہیں
  5. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    کیا آپ نے تازہ خبر سنی کہ گوجرانوالہ کی پبلک لائبریری میں آتش زنی کی وجہ سے تمام لائبریری راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ اور اس میں رکھی گئی تمام کی تمام یعنی دونوں کتابیں جل گیئں۔ لائبریری حکام کے مطابق ان میں سے ایک کتاب میں تو ابھی رنگ بھی نہیں بھرے گئے تھے۔
  6. تہذیب

    وادی کالام کی سیر میرے کیمرے سے

    سب بہت اچھی تصاویر ہیں۔ تھینکسسس فار شیئرنگ۔۔۔ پاکستان رئیلی از اے ونڈرفل پلیس۔ ویری بیوٹی فل۔ کاش میں بھی کبھی دیکھ سکوں۔
  7. تہذیب

    کچھ میری فوٹوگرافی سے۔۔۔۔۔ (مزید)

    سب بہت اچھی تصاویر ہیں۔ لگتا ہے آپ کے پاس کیمرہ بھی اچھا ہے۔۔۔ اور ذوق بھی!!
  8. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    ایک کشمیری ڈل جھیل کے کنارے کنڈی ڈالے آرام سے مچھلیاں پکڑ رہا تھا، کہ وہاں سے ایک یورپی سیاح کا گذر ہوا۔ یورپی نے کشمیری سے پوچھا کہ تم صرف مچھلیاں ہی پکڑتے ہو یا کچھ کماتے بھی ہو؟ کشمیری نے بتایا کہ وہ ایک لکڑھارا ہے، صبح جنگل سے لکڑیاں کاٹ کے شہر میں بیچ آتا ہے۔ اس کمائی سے وہ گھر والوں کی...
  9. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    ایک سرجن نے دوسرے سرجن سے پوچھا کہ سناؤ آج کا آپریشن کیسا رہا؟ " آپریشن کامیاب رہا۔ لیکن مریض بےچارہ فوت ہوگیا" دوسرے سرجن نے متانت سے جواب دیا
  10. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    " کیا تمہاری ماں گھر میں ہے؟" ایک سیلزمین نے گھر کے صدر دروازے کے ساتھ کھڑے ایک لڑکے سے پوچھا۔ " جی ، میری ماں گھر میں ہی ہے " لڑکے نے جواب دیا۔ سیلز مین نے دروازے کی گھنٹی بجائی۔ اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ سیلز مین نے کئی بار گھنٹی بجائی لیکن اندر سے کسی نے جواب نہ دیا تو ا سنے مڑ کر لڑکے سے...
  11. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    پاکستان سول سروس کے امتحان میں ماسٹرز ڈگری ہولڈر حصہ لیتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران ان سے ذہنی آزمائش والے سوال بھی پوچھ لیے جاتے ہیں۔ ایک بار انٹرویو لینے والے نے ایک امید وار سے سوال پوچھا کہ محمود غزنوی نے ہندوستان پر 17 حملے کیئے، بتائیے کہ اس کی وفات کونسے حملے کے بعد ہوئی؟ جواب آیا۔ " سر !میں...
  12. تہذیب

    پنجابی اہلِ زبان سے ایک سوال: لفظ "میزبان" کا لفظی ترجمہ درکار ہے

    شکر ہے مینوں پنجابی گھٹ گھٹ آؤندی اے۔ پر بھلا ہوؤے تساں سباں دا، ہون جے مینوں کسی پنجابی دے گھر مہمان بنن دا موقعہ ملیا تو اودے کولوں ایہہ سوال پچھ کے میں نے اس نوں پسوڑی پاء دینی ہے
  13. تہذیب

    کھیل ہی کھیل میں‌ اپنی املاء درست کریں۔

    ٹائپنگ مسٹیک۔۔۔۔ توجہ دلانے کا شکریہ
  14. تہذیب

    عمرخیام کےساتھ ساتھ

    نہیں ، میرا نہیں خیال کہ انہوں نے اس کا برا منایا ۔ انہوں نے شاید اپنے بارے میں اور اپنے الفاظ و سٹائل کے بارے میں کہا ہے کہ ان کے الفاظ اور ان کا سٹائل ان کی شخصیحت کا آئینہ دار ہے ۔ اس لیے کسی کو ان کے اس کومنٹ سے دل گرفتہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
  15. تہذیب

    عمر خیام پہاڑی کے لطیفے

    کیمسٹ کی دوکان میں ایک آدمی آیا اور پوچھا کہ ہچکیان روکنے کی کوئی دوا ہے تو دو۔ کیمسٹ کاؤنٹر کے پیچھے سے نکل کر سامنے آیا۔ پہلے تو اس نے آدمی کو دونوں ھاتھوں سے اس کے دونوں کانوں کے نیچے زور سے دبایا۔ پھر اس کو گردن کے پیچھے زور سے مکا مارا۔ وہ آدمی غصے میں آگیا۔" یہ آپ کیا کررہے ہیں؟ عجیب...
  16. تہذیب

    عمر خیام پہاڑی کے لطیفے

    عمر خیام کا “ دیسی لوکاں دیاں جوکاں “ اردو لنک کے فورم کا ایک مستقل سلسلہ ہے۔ یہ لطائف وہاں سے آتے ہیں۔۔۔۔ میں نے اردومحفل میں سب سے پہلی پوسٹ جو لکھی تھی اس میں یہی سوال کیا تھا کہ کیا کسی دوسرے فورم کا مواد یہاں لگایا جاسکتا ہے؟ جواب مثبت ملنے کی صورت میں عمرخیام جی کے جوکس ان کی مرضی سے یہاں...
  17. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    ایک تازہ تازہ فوجی لفٹین لشک لشک وردی میں کھاریاں کینٹ سے گجرات شہر اپنی کار میں جارہا تھا، کہ راستے میں اس نے دیکھا کہ اس کی یونٹ کا کمانڈر کرنل اپنی جیپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ لفٹین نے اپنی کار اس کے پاس جا روکی۔ شیشہ نیچے کیا، پوچھا۔ سر! کیا آپ کی کار خراب ہوگئ ہے؟ کرنل نے اس کو نیچے اترنے کوکہا۔...
  18. تہذیب

    عمرخیام کے مزید ظریفے

    گھنٹی بیٹری سیل سے بھی چل سکتی ہے۔ ( بقول خیام جی۔ ان کے گھر میں چند سال پیشتر بجلی کی سہولت نہ تھی لیکن دروازے پر گھنٹی تب بھی تھی) مجھے یقین ہے کہ وہ سچ ہی کہہ رہے ہوں گے کیونکہ فائر الارم کی گھنٹی بھی بیٹری سیل سے چلتی ہے۔۔۔۔۔ شکریہ
  19. تہذیب

    کھیل ہی کھیل میں‌ اپنی املاء درست کریں۔

    میں نے اکثر لوگوں کو گم سم لکھتے دیکھا ہے، میری رائے میں گم صم ہوناچاہیے۔۔ کیا خیال ہے آپ سب کا؟
  20. تہذیب

    بوجھیں تو سہی کیا لکھا ہے؟

    بہت شکریہ لیکن آپ سے درخواست کی تھی کہ اپنا تعارف تو دیں مینےاپناتعارفکسیجگہلکھتودیاتھایادنہیںرہاکہکسجگہلکھالیکنایکدوسطریںلکھیںضرورہیںمیراتعلقانڈینکشمیرسےہےاورابانگلینڈمیںرہاٰشپزیرہوں
Top