احسن عزیز رحمۃ اللہ علیہ کے قلم سے۔۔۔
بچے تھے!
اور چھپن چھپائی کھیل رہے تھے
بہنیں تھیں!
اور ندیا سے ڈھوتی تھیں پانی
اماں کھانا پکا رہی تھیں
باپ اور بھائی مسجد سے لوٹے ہی تھے کہ ۔۔۔
اتنے میں گونجا اک کڑکا
بجلی چمکی شعلہ بھڑکا
دور کہیں اسکرین پہ بیٹھا
بربطِ قیصر کا سازندہ
جنگِ صلیب کا اک کارندہ...