نتائج تلاش

  1. Rashid Ashraf

    دستاویز کا ادبی رسائل و جرائد نمبر-اک ولولہ نو کی طرح

    http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=21626 اعجاز صاحب! تصاویرکے ہمراہ خط نستعلیق میں یہ روداد آپ مندجہ بالا لنک پر پڑھ سکتے ہیں عرض کروں کہ زیر نظر مضمون کئی فورمز پر شامل کیا گیا ہے، ایک غلغلہ ہر جو ہر جانب سے بلند ہورہاہے، چہار سو فرمائشیں چلی آرہی ہیں، ڈاکٹر معین الدین عقیل صاحب...
  2. Rashid Ashraf

    دستاویز کا ادبی رسائل و جرائد نمبر-اک ولولہ نو کی طرح

    دستاویز کا ادبی رسائل و جرائد نمبر اک ولولہ نو کی طرح خیر اندیش راشد اشرف کراچی سے جناب عزیز نبیل کی زیر ادارت دستاویز(دوحہ/دہلی) کا "اردو کے اہم ادبی رسائل و جرائد نمبر۔2011 ۔2012 " شائع ہوگیا ہے ۔750 صفحات پر مشتمل سالانہ عالمی اردو ادب کے سلسلے کی اس اہم ترین کڑی کو محض ایک ادبی مجلہ...
  3. Rashid Ashraf

    ادبا اور شعرا کی تصاویر میرے کیمرے سے

    مشفق خؤاجہ کی تصویر
  4. Rashid Ashraf

    ادبا اور شعرا کی تصاویر میرے کیمرے سے

    مشفق خؤاجہ
  5. Rashid Ashraf

    تذکرہ : نامور مصنف " محی الدین نواب " کا ۔۔۔۔۔

    بہت بہت شکریہ باذوق بھائی دکن کے جریدے شگوفہ کا اپریل 2012 کا شمارہ شائع ہوا ہے، اس میں پروفیسر مجاہد حسین حسینی کا ابن صفی پر مضمون شامل ہے
  6. Rashid Ashraf

    الحمراء میں شائع ہوا ایک خط

    خاکسار کا یہ مکتوب لاہور کے جریدے الحمراء کے تازہ شمارے، اپریل 2012 میں شائع ہوا۔ احباب کے ذوق مطالعہ کی نذر یہ سوچ کر کررہا ہوں کہ اس میں ادب کے تعلق سے کئی باتیں شائد پڑھنے والے پسند کریں: محترم شاہد علی خاں صاحب، آداب الحمراء کا فروری 2012 کا شمارہ میرے کرم فرما سید معراج جامی صاحب کی...
  7. Rashid Ashraf

    کتابوں کا اتوار بازار-11 مارچ 2012

    بھائی شمشاد تاخیر سے جواب دے رہا ہوَ، آپ کا شکریہ، اسے لکھتے وقت بھی کچھ ایسی ہی کیفیت سے گزرا تھا آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں
  8. Rashid Ashraf

    میر کے تاج محل کا ملبہ یا ظفر اقبال کے ملبے کا تاج محل

    اعجاز صاحب ان دنوں آپ کے افتخار امام صدیقی صاحب ظفر اقبال صاحب کے اس مضمون (میر کا ملبہ۔۔۔) کے زیراثر ہیں، شاید وہ خاکسار کا جوابی مضمون پس منظر کے ساتھ ماہنامہ " شاعر" میں شائع کریں ۔ ۔
  9. Rashid Ashraf

    کتابوں کا اتوار بازار- 8 اپریل 2012-بیان مولانا عبدالسلام نیازی کا

    ہاشمی صاحب کاش کہ ان کتابوں کے انٹرنیٹ لنکس دستیاب ہوتے، البتہ اس کام کے کیے جانے میں کاپی رائٹس کی پاسدادی کی دشواری لاحق ہے۔ حال ہی میں میرے ایک کرم فرما دلی گئے تھے، وہاں سے 150 کتابیں لائے ہیں، انہی سے لے کر فوٹو کاپی کروائی ہے۔ یہ 2008 میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ خاکوں کی ایک اور کتاب بھی...
  10. Rashid Ashraf

    دکن سے ایک مہمان کی کراچی آمد

    اعجاز صاحب تصحیح کے لیے آپ کا شکریہ
  11. Rashid Ashraf

    دکن سے ایک مہمان کی کراچی آمد

    بھائی شمشاد علوی صاحب کا مضمون آپ کو ای میل کردیا ہے
  12. Rashid Ashraf

    راجہ مہدی علی خاں پر پہلا تحقیقی مقالہ

    تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ لاہور کے معروف ادبی پرچے الحمراء کے تازہ شمارے اپریل 2012 میں مقدر صاحب کا راجہ مہری علی خاں پر مضمون شائع ہوا ہے، پرچہ آج ہی لاہور سے کراچی پہنچا ہے
  13. Rashid Ashraf

    کتابوں کا اتوار بازار- 8 اپریل 2012-بیان مولانا عبدالسلام نیازی کا

    30 جون 1966 مولانا نیازی کی تاریخ وفات خلیق انجم صاحب کی خاکوں پر مشتمل کتاب "مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا" میں موجود مولانا نیازی کے خاکے سے اخذ کی گئی ہے اور صد فیصد درست ہے۔ جوش، شاہد دہلوی اور اخلاق دہلوی میں سے کسی نے ان کی تاریخ وفات اپنے مضامین (خؤدنوشت) میں درج نہیں کی۔
  14. Rashid Ashraf

    دکن سے ایک مہمان کی کراچی آمد

    بہت شکریہ تمام احباب کا ۔ ۔ ۔ شمشاد صاحب!ٓ انور علوی صاحب کا مکمل مضمون میرے پاس موجود ہے، اسکین کرکے بھیج سکتا ہوں، آپ مجھے ذاتی صفحے پر اپنا ای میل پتہ دے دیجیے
  15. Rashid Ashraf

    دکن سے ایک مہمان کی کراچی آمد

    جامی صاحب کے بعد جناب انور احمد علوی نے ایک مکتوب بہ انداز غالب سنایا۔ایک منتخب حصہ ملاحظہ ہو: ’’ بھائی علوی! تم بھی لڑکوں کی سی باتیں کرتے ہو کہ خط میرا تمہارے کسی ہم نام کے ہاتھ جا پڑا۔ بھائی!ایسے فلیٹوں میں کیوں رہتے ہو جہاں پر دو انور علوی ہوں۔ اب میری سنو! کیا ہوا، پچھلے دنوں آم کھا کر...
  16. Rashid Ashraf

    دکن سے ایک مہمان کی کراچی آمد

    دکن سے ایک مہمان کی کراچی آمد ایک نشست کا احوال اپریل 2012 کی 15 تاریخ کی صبح دس بجے سید معراج جامی صاحب کے گھر پر موجود ’خاتون‘ و حضرات نے نظام آباد دکن سے آئے ہوئے بزرگ صحافی جناب فرید تبسم خاں کو خوش آمدید کہا۔ فرید صاحب روزنامہ مارننگ ٹائمز سے وابستہ ہیں۔شرکاء کی موجودگی ایک ادبی...
  17. Rashid Ashraf

    کتابوں کا اتوار بازار- 8 اپریل 2012-بیان مولانا عبدالسلام نیازی کا

    بزم خوش نفساں میرے پاس نہیں ہے اجڑا دیار میں موجود تذکرے کے آخر میں دلی کے فسادات کے دوران ایک سکھ کا ذکر ہے کہ "کرپان لے کر مولانا پر لپکا تھا، مولانا نے ڈانٹ پلائی، اس پر ایسی دہشت طاری ہوئی کہ کرپان ہاتھ سے گر پڑیاور وہ سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ گیا۔"
  18. Rashid Ashraf

    راجہ مہدی علی خاں پر پہلا تحقیقی مقالہ

    کل کی محفل میں حاضرین کی فرمائش پر فرید تبسم خاں صاحب نے حیدرآبادی لہجے میں ایک شاعر کا کلام سنایا اور شرکاء جھوم جھوم اٹھے۔ حیدرآبادی شیروانی ان پر خوب بھلی لگ رہی تھی۔
  19. Rashid Ashraf

    راجہ مہدی علی خاں پر پہلا تحقیقی مقالہ

    راجہ مہدی علی خاں کو کسی جاننے والے نے ذیا بطیس کی شکایت ہونے پر پانی میں چونا ملا کر پینے کا مشورہ دیا تھا، خاں صاحب نے اس پر عمل کیا، نتیجتا ان کے گردے ناکارہ ہوگئے اور اسی کے سبب کم عمری میں انتقال کرگئے۔
Top