نتائج تلاش

  1. میم الف

    غزل: زمانے کو زمانے کی پڑی ہے ٭ عبد الرحمٰن مومن

    شاندار اشعار، مومنؔ صاحب۔ مومن خان مومنؔ سے کچھ ہی دور ہیں آپ!
  2. میم الف

    اے دوست ذرا اور قریب رگ جاں ہو - خیال امروہوی

    کیا کہنے، خیال صاحب۔ یہ اشعار آپ کے میرے دل میں پیوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے!
  3. میم الف

    چودہویں سالگرہ محفلین کو خطابات سے نوازیے!

    دو مراسلے پڑھے ہیں: وہ بچپن کی ایک بات اور اپنی طرح سے کوئی۔ اس لیے دو خطابات میری طرف سے: یاسر شاہ - علامہ یاسر شاہ راشد الخیری نمرہ - وائی اومنگ کا ستارہ مزید خطابات تازہ مراسلے پڑھنے کے بعد!
  4. میم الف

    آپ ہمارے دل میں ہیں، علامہ یاسر شاہ راشد الخیری! لیکن ہمارا دل تنگ نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے آپ نے...

    آپ ہمارے دل میں ہیں، علامہ یاسر شاہ راشد الخیری! لیکن ہمارا دل تنگ نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے آپ نے ٹائی ٹائٹ باندھی ہو۔
  5. میم الف

    تمہارا خط اگر ہوتا

    آپ کیا کہیں گے یاسر شاہ بھائی؟
  6. میم الف

    تمہارے ساتھ بیتے دن بھلانا ہے بہت مشکل---برائے اصلاح

    آپ کے مراسلے کا عنوان مجھے یوں نظر آ رہا ہے: جب پہلی دفعہ نظر سے گزرا تو لگا شاید آپ اپنے بیٹے کی شکایت کر رہے ہیں کہ بیٹے! تو کیسا نافرمان ہے کہ تیرے ساتھ دن بھلایا نہیں جا سکتا۔ پھر میں نے سوچا دن بھلانا کیا ہوا؟ دن بتانا ہو گا — شاید ٹائپنگ میں غلطی کر گئے ہیں ۔۔ بہرحال، نہیں، لگتا ہے میری...
  7. میم الف

    تمہارے ساتھ بیتے دن بھلانا ہے بہت مشکل---برائے اصلاح

    ایک بات پوچھنی ہے: جب بیت+ے لکھتے ہیں یعنی ب ی ت ے (جیسے ارشد صاحب نے پہلے مصرعے میں لکھا ہے) تو بیٹے کیوں نظر آتا ہے، ٹ کے ساتھ؟ یہ جمیل نوری نستعلیق فانٹ کا ایشو ہے یا میرے سسٹم کا؟ کیا کسی اور کو بھی یوں نظر آ رہا ہے؟
  8. میم الف

    تمہارا خط اگر ہوتا

    یہ سارا عمل تو سکرین کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ میل آ گئی ہے تو سکرین کو چھوئیں، تکیے پر رکھیں، آنکھوں سے لگائیں، روئیں، سوئیں۔۔ صرف ایک بات ہے کہ رونے سے سکرین خراب ہو سکتی ہے (اور خط بھی)
  9. میم الف

    بچوں کا جلد سے جلد کتاب سے تعارف کروانا کیوں ضروری ہے؟

    بچوں کا جلد سے جلد کتاب سے تعارف مت کروائیں۔ کیونکہ اگر بچے شرارتی ہوئے تو کاغذ پھاڑ کر بال بنا لیں گے، اور کتاب کی جِلد موٹی ہوئی تو اس کا بیٹ بنا کر چھکے چوکے ماریں گے۔ جب ہم چھوٹے تھے تو یہ ہمارا فیورٹ گیم تھا (لنچ بریک میں)
  10. میم الف

    اپنی طرح سے کوئی

    ہاہاہا۔۔ نہیں جی، یہ آخری ہے۔ اب میم الف کے نام سے ہی محفل میں شرکت کروں گا :)
  11. میم الف

    اپنی طرح سے کوئی

    بہت شکریہ عباس بھائی! ابھی میرے 50 مراسلے پورے نہیں ہوئے، اس لیے ریٹنگ نہیں دے سکتا۔ ورنہ آپ کے تبصرے کو معلوماتی قرار دیتا۔
  12. میم الف

    اپنی طرح سے کوئی

    وائی اومنگ کے ستارے اور مسوجنسٹ اشعار ۔۔ اِن دو کی سمجھ نہیں آئی۔ یہ کسے کہتے ہیں؟
  13. میم الف

    غزل: طلوعِ صبح کا پیغام آیا ٭ تابش

    یہ اسلامی غزل لکھی ہے، تابش بھائی؟ یہ شعر اچھا لگا:
  14. میم الف

    تعارف خاکسار، ناچیز،حقیر وپر تقصیر کا ادنیٰ سا تعارف

    آپ مجبوراً لکھتے ہیں۔ کیا فری لانسنگ کرتے ہیں؟ ایم اے ہی کرتے رہیں گے تو ایم فل کب کریں گے؟
  15. میم الف

    میر مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ۔ میر تقی میر (اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی)

    میرا خیال ہے اپڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے ڈاکٹر عبادت بریلوی کے مرتب کردہ کلیات میر کے نسخے میں دیکھا ہے۔ وہاں ’لباسی کرامات‘ درج ہے۔ آپ کے پاس کون سا نسخہ ہے، فرخ منظور صاحب؟
  16. میم الف

    میر مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ۔ میر تقی میر (اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی)

    بہت شکریہ۔ پھر تابش بھائی محمد تابش صدیقی کو چاہیے اپنی ایپ اپڈیٹ کر لیں :)
  17. میم الف

    میر مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ۔ میر تقی میر (اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی)

    ایک سوال ہے، — واعظ کی اب لباسِ کرامات بھی گئی اور — واعظ کی اب لباسی کرامات بھی گئی ویب پہ دونوں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ’لباسِ کرامات‘ یا ’کرامات لباسی‘ کون سا صحیح ہے؟
  18. میم الف

    وہ بچپن کی ایک بات

    جی ہاں، جب دل صاف ہو جائے۔۔ آسان بات ہے مگر مشکل بھی!
  19. میم الف

    وہ بچپن کی ایک بات

    بہت عمدہ اور مثبت تحریر ہے، یاسر بھائی! مجھے میرا ایک شعر یاد آ گیا: نا کوئی بد ہے نا کوئی نیک جیسا تو ویسا ہر ایک
  20. میم الف

    یاد نہیں!

    آداب! میں پرانا منیب ہی ہوں لیکن چونکہ username تبدیل نہیں کر سکتے، اِس لیے مجبوراً نیا اکاؤنٹ بنانا پڑا ہے۔ آیندہ ”میم الف“ کے نام سے ہی محفل میں شرکت کروں گا۔ معذرت بھی چاہتا ہوں کہ بار بار نام تبدیل کرنا مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ بس! اب یہ حتمی username ہے، جسے آیندہ تبدیل نہیں کروں گا۔ — خیر،...
Top