روشنی حسبِ ضرورت بھی نہیں مانگتے ہم
رات سے اتنی سہولت بھی نہیں مانگتے ہم
عمر بھر کوہکنی کر کے صلہ مانگتے ہیں
مفت میں تیری محبت بھی نہیں مانگتے ہم
دشمنِ شہر کو آگے نہیں بڑھنے دیتے
اور کوئی تمغۂ جرات بھی نہیں مانگتے ہم
پھر بھی وہ تخت نشیں خوفزدہ رہتا ہے
اپنے حصے کی وراثت بھی نہیں مانگتے ہم
سنگ...