نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    میر مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ۔ میر تقی میر (اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی)

    یہ غزل قریباً نو سال پہلے میں نے پوسٹ کی تھی۔ میرا خیال ہے مجلسِ ترقی ادب کا چھپا ہوا نسخہ تھا۔ وہ اب ڈھونڈنا پڑے گا کہ کہاں پڑا ہے۔ ملتا ہے تو حوالہ فراہم کرتا ہوں۔ ویسے آپ نے جو پہلے کہا تھا اس میں مصرع وزن سے گر رہا تھا۔ لباسی کرامات سے وزن سے نہیں گرتا۔ بہرحال میں بھی اپنے نسخے میں دیکھ کر...
  2. فرخ منظور

    میر مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ۔ میر تقی میر (اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی)

    لباسِ کرامات ہی درست ہے کیونکہ دیوانِ میر میں یہی درج ہے دوسرا، کراماتِ لباسی میں مصرع وزن سے خارج ہو جاتا ہے۔
  3. فرخ منظور

    مبارکباد سید عاطف علی کو سات ہزار مراسلے مبارک ہوں

    سید عاطف علی آپ کو سات ہزاری ہونے پر لاکھوں مبارک باد! خوش رہیے۔
  4. فرخ منظور

    شرح دیوانِ غالب نظم طباطبائی

    پنجند سائٹ پر مکمل دستیاب ہے۔
  5. فرخ منظور

    زیک کا اگلا سفر کہاں ہو؟

    زیک انڈیا جائیں۔
  6. فرخ منظور

    فارسی شاعری در پردہ شکایت ز تو داریم و بیاں ہیچ ۔ مرزا غالب

    در پردہ شکایت ز تو داریم و بیاں ہیچ زخمِ دلِ ما جملہ دہان است و زباں ہیچ ترجمہ: ہمیں تجھ سے درپردہ شکایت ہے جو لفظوں میں بیان نہیں ہوتی۔ ہمارے دل کا زخم پوری طرح دہن ہےیعنی منہ کی طرح کھلا ہے لیکن اس میں زبان نہیں ہے۔ یعنی زخمِ دل سے ہماری حالت کا پتا چل سکتا ہے، زخمِ دل بول کر کچھ نہیں بتا...
  7. فرخ منظور

    ہم ہیں خیالِ یار ہے ، ہم کو جہاں سے کیا!!!

    مجھے معلوم ہوتا تو پہلے ہی بتا دیتا۔
  8. فرخ منظور

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عالم ہمہ مرآتِ وجود است، عدم چیست؟ تاکار کند چشم، محیط است و کراں ہیچ (غالبؔ) یہ کائنات مکمل طور پر وجود کا آئینہ ہے، عدم کیا چیز ہے؟ (یعنی عدم نام کی کسی چیز کا کوئی وجود نہیں) جہاں تک نگاہ کام کرتی ہے زندگی یا وجود کا ایک سمندر نظر آتا ہے، جس کا کوئی ساحل نہیں۔
  9. فرخ منظور

    ہم ہیں خیالِ یار ہے ، ہم کو جہاں سے کیا!!!

    خدا آپ کو شفا دے اور شاعر کا نام لکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
  10. فرخ منظور

    ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

    کوئی مولوی ہو کہ پیر ہو، کوئی شیخ ہو کہ ہو چودھری یہ قتیلِ "غمزہء چرچلی" وہ شہیدِ "جلوہء ڈالری" (مجید لاہوری)
  11. فرخ منظور

    وکٹوریا اور عبدالکریم: ملکۂ برطانیہ اور ان کے ہندوستانی ملازم کی دوستی کی لازوال داستان

    اس فلم میں ایک دلچسپ بات جو نہیں بتائی گئی کہ ملکہ وکٹوریہ نے ہندوستان کے مغل طرز تعمیر سے بھی بہت متاثر تھیں اور لاہور سے بھائی رام سنگھ کو بلوا کر "دربار" کے نام سے برمنگھم محل میں ایک عمارت تعمیر کی گئی جو ایک مغل دربار کا نمونہ تھی۔ بھائی رام سنگھ لاہور کے آرکیٹیکچر تھے اور بہت سی عمارات...
  12. فرخ منظور

    محفل کے خاموش اوربے آباد گوشے۔۔۔!

    پپو یار تنگ نہ کر!
  13. فرخ منظور

    thread دھاگے

    جیسے آپ مہتم کر سکتے اسی طرح دوسروں کو بھی چھوٹی موٹی غلطیوں کی اجازت دے دیں۔ :)
  14. فرخ منظور

    اردو تاریخ نگاری میں جذبات کی آمیزش

    شعروں میں اب جہاد ہے، روزہ نماز ہے اُردو غزل میں جتنے تھے کُفّار مر گئے اخبار ہو رہی ہے غزل کی زبان اب اپنے شہید آٹھ ، اُدھر چار مر گئے مصرعوں کو ہم نے، نعرۂ تکبِیر کر دِیا گِیتوں کے پُختہ کار گُلوکار مر گئے (بشیر بدرؔ)
  15. فرخ منظور

    مصحفی ہے مئے گُل گوں کی تیرے یہ گلابی ہاتھ میں ۔ مصحفی

    ہے مئے گُل گوں کی تیرے یہ گلابی ہاتھ میں یا دلِ پُر خوں ہے میرا، اے شرابی! ہاتھ میں دیکھنے کو جلوہ تیرے حسن کا شب آسماں ماہ سے رکھتا ہے روشن ماہتابی ہاتھ میں جو نکل آیا وہ گُل گھر سے بوقتِ نیمروز مہرِ تاباں لے کے دوڑا آفتابی ہاتھ میں آستیں اس نے جو کہنی تک چڑھائی وقتِ صبح آ رہی سارے بدن کی بے...
  16. فرخ منظور

    بے نشاں ہونے سے پہلے ۔ عبدالاحد ساز

    بے نشاں ہونے سے پہلے زندگی اک دور تک سنگیت تھی اب شور ہے ہاں مگر اس شور کے بکھراؤ میں بے محابا صوت کے ٹکراؤ میں شاید ابھی اندوختہ کچھ زیر و بم ہوں آؤ ہم تم کوئی زیر و بم تلاشیں کوئی پیچ و خم تراشیں اور اس ترتیب کاری کی شعوری کوششوں کو لا شعوری نغمگی کی آخری مٹتی ہوئی سی گونج سے انگیز...
  17. فرخ منظور

    آواز کے موتی (گلوکار محمد رفیع کی موت پر) ۔ عبدالاحد ساز

    گلوکار محمد رفیع کی موت پر آواز کے موتی شعر کے جادوگر، سنگیت کے ساحر مصرعوں اور دھنوں کے خالی سیپوں کے کشکول اٹھائے افسردہ مغموم کھڑے ہیں سونی آنکھوں میں ٹوٹی امید لیے آواز کے ان نورس قطروں کی جو خالی سیپوں میں امرت بن کر ٹپکیں اور اظہار، گہر بن جائے لفظ کی بندش، تال کی سنگت، رقص کے...
  18. فرخ منظور

    نانی اماں کی وفات پر ۔ عبدالاحد ساز

    نانی اماں کی وفات پر آج بچپن کو دفن کر آئے موہنی جھریاں سبک آنکھیں مہرباں شفقتوں سے پُر چہرہ تھپکیاں دیتے ہاتھ، نرم آغوش چاہتیں، دیکھ بھال، پیار دلار سارے کنبے کی فکر سب کا خیال رابطے، رشتے داریاں، ناطے خاطریں، وضع داریاں، مہماں مرتبے، حیثیت، حساب نساب نظم و ترتیب، گھر کے اخراجات موت، میت،...
Top