یہ اس زمانے کے لائقِ احترام اور عالی مرتبت بزرگانِ کرام تھے، جب بڑے سے بڑے عالم کو ”مولوی“ کہاجاتا تھا یا پھر زیادہ سے زیادہ ان کے نام کے ساتھ ”مولانا مولوی“ لکھا جاتا تھا۔ اس دور میں شاید زبدۃ العلماء، عمدۃ المفسرین، قدوۃ الصالحین، رأس الاتقیاء، شیخ القرآن والحدیث، امام العصر اور شیخ الاسلام...