نتائج تلاش

  1. ز

    لشکری زبان: دوسری قسط

    آیا نہیں ہے لفظ یہ ہندی زباں کے بیچ پہلے ذکر آچکا ہے کہ اٹھارہویں صدی میں اردو زبان کو ہندی کہا جاتا تھا۔ دراصل اس زبان کے لیے ہندی یا ہندوی نام صدیوں سے استعمال ہوتا چلا آیا تھا۔فارسی کے مشہور شاعر خواجہ مسعود سعد سلمان (1046ء تا 1121ء) جو لاہور کے باسی تھے ، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں...
  2. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    شاہد بھائی: دیوناگری رسم الخط میں الف کے لیے پہلے تین کا ہندسہ لکھتے ہیں، پھر اس کے ساتھ ایک عمودی ڈنڈالگاتے ہیں اور آخر میں اس کے اوپر ایک افقی لکیر لگا کر قصہ تمام کردیتے ہیں۔ اگر آپ غور کریں تواس طرح کی شکل میں کھڑی، پڑی، بیٹھی، لیٹی، گھومتی تمام اشکال کی نمائندگی ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اگر...
  3. ز

    لشکری زبان: اردو زبان کا آغاز و ارتقا

    یہ مضمون انہی صفحات پر انگریزی زبان میں پیش کیا جاچکا ہے۔ لیکن دوستوں کا اصرار تھا کہ مضمون کی زبان اردو ہونی چاہیے۔ ترجمے کے لیے کافی وقت درکار تھا، کیوں کہ میرا ارادہ مضمون کو نئے سرے سے لکھنا تھا، نہ کہ حرف بہ حرف ترجمہ۔ لیکن ہوا کیا کہ کوشش کے باوجود بھی میں اصل مضمون سے بہت دور جانے میں...
  4. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    شاہد بھائی: (معافی چاہتاہوں، تھوڑی بے وقت کی راگنی ہے، لیکن کیا کریں، کچھ کام کی مصروفیات ایسی تھیں کہ یہاں آنے کا زیادہ وقت نہ مل سکا) حضور، یہ آپ نے کھڑی بولی کی نسبت سے جو باتیں کی ہیں، یقین مانیں کہ یکسر غلط ہیں! کھڑی بولی کامختصر قصہ یہ ہے کہ یہ ایک جعلی اور مصنوعی نام ہے۔ اس سے...
  5. ز

    اردو نیوز فیڈز کی تلاش

    جناب نبیل صاحب: وائس آف امریکہ اردو کی آر ایس ایس فیڈ یہاں‌دستیاب ہے: http://www.voanews.com/urdu/rss.cfm اگر قبول افتد ۔۔۔ زیف
  6. ز

    صوتی کی بورڈ

    جناب شارق اور جناب دوست صاحبان: جوابات سے نوازنے کا بہت شکریہ۔ اصل میں پہلے تو فائر وال کا مسئلہ تھا، پھر یہ ہوا کہ انسٹالیشن ہدایات میں یہ نہیں لکھا کہ کنٹرول پینل پر جا کر صوتی کی بورڈ منتخب کرنا ہے۔ خیر سفینہ جب کہ کنارے پہ آلگا غالب خدا سےکیا گلہِ جورِ ناخدا کہیئے آداب عرض ہے، زیف
  7. ز

    صوتی کی بورڈ

    دوستو: کافی دیر سے صوتی کی بورڈ انسٹال کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن کرلپ کی سائٹ والا کی بورڈ انسٹال ہو کے نہیں دے رہا۔ کیا اس سافٹ ویر میں خرابی ہے یا میرے (نئے) کمپیوٹر کا کوئی چکر ہے؟ زیف
  8. ز

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    واہ قیصرانی بھائی، واہ، کیا بات ہے آپ کی۔ ایک طرف تو آپ کتابت کو ٹائپ سمجھ بیٹھے، اور اس پہ مستزادیہ کہ سرنامے پر واضح‌طور پر 1944 لکھا ہوا ہے۔۔۔ ہم تو اس سے کوئی ڈیڑھ صدی قبل کی بات کر رہے تھے، نئیں؟‌ زیف
  9. ز

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    جناب محسن صاحب: سب سے پہلے تو میری طرف سے اردو نستعلیق فانٹ کی تیاری پرمبارکباد اورداد قبول کریں۔امیدہے کہ اس سے اس زبان کی ترقی اور اسے انٹرنیٹ پر عام کر نے میں مدد ملے گی ۔آپ اردو کا قابلِ فخرسرمایہ ہیں اس لیے اپنا خیال رکھیے گا! لیکن ایک غلطی کی اصلاح کرتا چلوں: آپ نے فرمایا ہے کہ اردو...
  10. ز

    اردو او سی آر

    شکریہ قیصرانی صاحب اطلاع فراہم کرنے کا۔ میری آج سے کوئی چھ سال قبل کراچی کے ایک صاحب (غالباً ان کا نام تنویر تھا) سے ای میل پر خط و کتابت ہوئی تھی۔ وہ مقتدرہ کے ساتھ مل کر اردو او سی آر پر کام کر رہے تھے۔ انہوں‌نے بتایا تھا کہ یہ منصوبہ ایک بندے کے بس کا روگ نہیں‌ہے اور اس کے لیے پوری ٹیم کی...
  11. ز

    اردو او سی آر

    دوستو: سنا تھا کہ مقتدرہ قومی زبان اردو او سی آر پر کام کر رہا ہے۔ کیا کسی کو معلوم ہے کہ اس منصوبے کا کیا بنا؟‌ جواب کے لیے پیشگی شکریہ، زیف
  12. ز

    پاکستانی ٹرک امریکہ میں

    محب صاحب: گوگل وڈیو کا لنک بھیجنے کا بہت شکریہ۔ میلبرن کی گلیوں‌میں‌اس البیلی ٹرام کا خرام کیا نظارہ ہو گا! اور ہاں، اس کے ایک طرف کچھ اور بھی لکھا ہوا تھا، پیار زندگی ہے اور لو از لایف! کیا بات ہے۔ آداب عرض‌ہے، زیف
  13. ز

    پاکستانی ٹرک امریکہ میں

    قیصرانی اور محب صاحبان: مضمون کی پسندیدگی کا شکریہ۔ میں نے اس ٹرک کی کافی تصاویر بنائی تھیں اور میںسوچ رہا تھا کہ ان کا ایک سلائیڈ شوبنا کر انٹرنیٹ پر دے دیا جائے۔ پی ایچ ڈی والی بات تو بہت دلچسپ ہے۔ موضوع تو یقیناًاتنا وسیع ہے کہ اس پر بہت’پرمغز‘ مقالہ لکھا جا سکتا ہے۔ جہاں تک فائدے...
  14. ز

    پاکستانی ٹرک امریکہ میں

    پاکستانی ٹرک امریکہ میں واشنگٹن ڈی سی کی مرکزی شاہراہ نیشل مال پر چالیسواں سالانہ لوک میلہ شروع ہو گیا ہے۔ہر سال گرمیوں میں بپاکیے جانے والے اس میلے کا اہتمام امریکہ کا مشہورثقافتی اور فنی ادارہ سمتھ سونیون کرتا ہے۔ اس برس کے میلے کا بنیادی موضوع کینیڈا کے البرٹا صوبے کی لوک زندگی کے مختلف...
  15. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    شاہد بھائی: میں نے کھڑی بولی کے حوالے سے ایک زبردست بات کا پتا چلایا ہے۔ میں‌ضرور شیر کروں گا (اور وہ بھی اردو میں، کس واسطے کہ تجربے سے ثابت کیا ہے کہ انگریزی کوئی نہیں‌پڑھتا۔ :cry: ) بس ادھر ذرا امتحانات کی گھنگور گھٹا سر پر تلی کھڑی ہے۔ ذرا یہ ابرِ‌گراں بار کھل جائے تو پھر بات ہو گی۔...
  16. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    جناب قیصرانی صاحب: آپ کی بات (کس پر یقین کیا جائے) اس وقت وزن رکھتی جب تفسیر صاحب اور اس خاکسار نے ایک ایک جملے میں کوئی دعویٰ کیا ہوتا، یعنی کچھ ایسے: تفسیر: اردو لشکری زبان ہے، لشکریوں کے اختلاط سے وجود میں آئی ہے۔ زیف: اردو لشکری زبان نہیں ہے، بلکہ دہلی شہر کو اردو کہا جاتا تھا، جس...
  17. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    عزیز دوستو: میرا خیال تھا کہ میں نے اپنے مضامین میں ایک بڑا اہم نکتہ اٹھایا ہے کہ اردو زبان کے نام کا لشکر سے تعلق نہیں ہے بلکہ چونکہ دہلی شہر کو اردو کہا جاتا تھا اس لیے وہاں بولی جانے والی زبان کا نام اردو پڑ گیا۔ لیکن حیرت ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں تو ہو رہی ہیں لیکن موضوعِ زیرِ بحث کی...
  18. ز

    تاریخِ اردو - تفسیر کی زبانی۔ تبصرے

    جناب تفسیر صاحب: آپ کا مضمون شوق سے دیکھا۔ تاہم بصد معذرت کہوں گا کہ اس میں اس قدر تاریخی، لسانی اور حقائق کے اغلاط ہیں کہ ان پر ایک الگ مضمون لکھا جا سکتا ہے۔ چند تسامحات کی طرف دوستوں نے اشارہ کیا ہے، کچھ کی میں‌اصلاح کرتا چلوں: - برج شا -- برج بھاشا - سوراسینی -- شورسینی - ترکیش --...
  19. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    کل رات میں جیو ٹی وی کا پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ (ذرا اردو پروگرام کا نام ملاحظہ ہو!) دیکھ رہا تھا جس کا موضوع پاکستان کی ثقافت تھا۔ پروگرام کے شرکا میں کئی ’بھاری بھرکم‘ شخصیات موجود تھیں: وفاقی وزیر براے ثقافت، خالد حسن بٹ (بانی نیشنل کونسل آف آرٹس)، جمال شاہ، دشکا سید (تاریخ دان) ثمینہ پیرزادہ،...
Top