نتائج تلاش

  1. ز

    ن م راشد آنکھوں کے جال - ن م راشد

    جناب والا، آپ راشد کے نظموں کو اردوانے کا نہایت قابلِ قدر کام کر رہے ہیں، جس کے لیے میں ذاتی طور پر آپ کو بے حد ممنون ہوں۔ اگر کبھی فرصت ملے تو راشد کی نظم "گماں کا ممکن، جو میں ہوں تو ہے" بھی عنایت کر دیجیئے۔ مزید نوازش ہو گی۔ زیف
  2. ز

    ورڈ پریس میں اردو

    تمام دوستوں کا شکریہ۔ میں یہ ٹوٹکے آزما کر دیکھتا ہوں۔ یہی تو اردو محفل کی خوبی ہے کہ یہاں ہر فن کا جوہرِ قابل پایا جاتا ہے۔ آداب عرض ہے
  3. ز

    ورڈ پریس میں اردو

    دوستو: میں نے ورڈ پریس سی ایم ایس کو استعمال کرتے ہوئے ایک ویب سائٹ بنائی ہے، لیکن اس میں یہ مسئلہ آتا ہے کہ اگر اردو میں کوئی تحریر لکھی جائے تو درمیان میں آنے والے انگریزی الفاظ اپنی جگہ سے ادھر ادھر ہو جاتے ہیں (فیس بک میں بھی ایسا ہوتا ہے)۔ اس کی ایک مثال یہاں دیکھی جا سکتی ہے...
  4. ز

    برج الخلیفہ(دنیا کا سب سے لمبا ٹاور)

    بلند عمارت کے لیے گول ہونا ضروری نہیں ہے۔ سیئر ٹاور چوکور نما ہے۔ اسی طرح نیویارک کے آنجہانی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹاور بھی چوکور تھے۔
  5. ز

    برج الخلیفہ(دنیا کا سب سے لمبا ٹاور)

    میرے خیال سے اس عمارت کا نقشہ شکاگو کے سیئرز ٹاور سے "چوری" کیا گیا ہے۔ سیئرز ٹاور (جو کچھ عرصہ پہلے دنیا کی بلند ترین عمارت تھا) کے پہلی چند منزلیں نو ٹیوبز پر مشتمل ہیں، اس کے بعد آٹھ، پھر سات، حتیٰ کہ آخری منزل میں ایک ہی ٹیوب ہے۔ٹیوبز کے اس "بنڈل" سے عمارت کو مضبوطی حاصل ہو جاتی ہے جو تیز...
  6. ز

    آن لائن جریدے

    سر جی اگر مضمون مکمل ہو گیا ہے تو اس کا ربط عنایت ہو سکتا ہے؟
  7. ز

    معما

    حضورِ والا، یہاں نظم پیش کرنے کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ لوگ پڑھیں اور اس کی خامیوں کی طرف توجہ دلائیں۔ورنہ خالی خولی واہ وا کرنے سے تو کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ ہماری طرح مبتدی تو کیا کہ کہنہ مشق لکھاری بھی تعمیری تنقید کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ میں نے یہ سطر لکھنے سے پہلے تسلی کر لی تھی۔ ترش اور تراش...
  8. ز

    معما

    کبھی میں نظم لکھنے بیٹھتا ہوں جب رجسٹر کھول کر، پنسل ترش کر میز پر کہنی جما کر اور ابھی تاریخ ہی کاغذ پر لکھ پاتا ہوں یک دم وہ مری کرسی کے پیچھے آ دھمکتی ہے حنا آلود ہاتھوں سے مری آنکھوں کو ڈھکتی ہے تو اس کی گرم سانسوں سے مری گردن پگھلتی ہے۔۔۔ وہ مجھ سے چھین کر پنسل سبھی سطریں مکمل...
  9. ز

    نظم ۔ ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ محمداحمدؔ

    جنابِ والا: میرے ناقص خیال میں عجلت اس لیے بہتر ہے کہ اس سے پہلے نظم میں کہا گیا ہے (بلکہ یہ سطر بعد میں دہرائی بھی گئی ہے) کہ جو منازل کی چاہ دل میں لئے شتابی سے شتابی کی مناسبت سے عجلت اور جلد بازی وغیرہ زیادہ موزوں لگتے ہیں۔ لازم ہے ہم یہاں سے روانہ شتاب ہوں کہہ دو سب افسروں سے کہ...
  10. ز

    نظم ۔ ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ محمداحمدؔ

    ایک عمدہ بنیادی خیال کو لے کر بہت خوب صورتی سے آگے بڑھایا گیا ہے۔اپنی بے چارگی اور دنیا کی بے مروتی کے مضامین کو جس طرح ایک تمثیل کی شکل میں پرویا گیا ہے وہ قابلِ داد ہے۔ “اس ہیبت۔۔۔“ والی سطر پر بات ہو چکی ہے، میں بھی اپنا حصہ ڈالتا ہوں: تما م ایسے مُسافروں کے حوالے کردے کہ جو منازل کی چاہ...
  11. ز

    احمد مشتاق کہوں کس سے رات کا ماجرا نئے منظروں پہ نگاہ تھی ۔ احمد مشتاق

    بہت اعلیٰ غزل ہے۔ عنایت فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے درست فرمایا کہ فاروقی صاحب نے اپنے عہد ساز ناول کا نام اس شعر سے مستعار لیا ہے۔ فاروقی صاحب احمد مشتاق کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کا یہ دعویٰ مشہور ہے کہ احمد مشتاق فراق گورکھ پوری سے بڑے شاعر ہیں۔ اس سے فراق کے چاہنے والوں کو بڑی ٹھیس...
  12. ز

    محبت ہے کیا چیز ۔۔۔

    میرا دوست مَیل گبنز بول رہا تھا۔ میل گبنز دل کا ڈاکٹر ہے، اور بعض اوقات اسی وجہ سے اسے بولنے کا حق مل جاتا ہے۔ ہم چاروں اس کے باورچی خانے کی میز پر بیٹھے ہوئے جِن پی رہے تھے۔ سِنک کے پیچھے بڑی کھڑکی سے آتی ہوئی دھوپ سے کمرا روشن تھا۔ کمرے میں میل اور میرے علاوہ اس کی دوسری بیوی ٹیریسا ۔۔۔ ہم...
  13. ز

    مجید امجد غزل- اپنے دل کی کھوج میں کھو گئے کیا کیا لوگ - مجید امجد

    بہت بہت شکریہ۔ دوہے کی زمین میں کامیاب غزل لکھی ہے مجید امجد نے۔ البتہ اس شعر میں شاید کوئی غلطی رہ گئی ہے۔ میری کلیاتِ مجید امجد تو نذرِ نقلِ مکانی ہو گئی، اس لیے تصدیق نہیں کر سکتا، لیکن قیاس کہتا ہے کہ “بج گئی کیا کیا بانسری ۔۔۔“ ہو گا۔ از راہِ کرم دیکھ لیجیئے گا تا کہ اگر کوئی گوگل...
  14. ز

    جان گربریک اور استاد فتح علی خان راگا 1

    بہت اعلیٰ۔ استاد فتح علی کی آواز جادو کی طرح سر پر چڑھتی ہے۔
  15. ز

    زبانِ اردو اور غلط العوام / غلط العام کی بیجا بحثیں

    جناب شہزاد صاحب: آپ کی بات بالکل بجا ہے کہ اردو زبان پر عربی کا اثر نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو کا کبھی عربی بولنے والوں سے براہِ راست رابطہ ہی نہیں رہا۔ محمد بن قاسم اور ان کے چند ساتھیوں نے کچھ عرصہ سندھ پر حکومت ضرور کی (اسی لیے آپ کو سندھی زبان میں عربی کے بہت سے الفاظ مل...
  16. ز

    دکنی محاورات مع تشریح - تبصرے و تجاویز

    پاشا بھائی، بہت بہت شکریہ کہ آپ نے وقت نکال کر یہ پوسٹ لکھی۔تاہم آپ کی اس بات سے حیرت ہوئی: حضور عالی مقام ! آپ اہل علم ہیں۔ اختلاف کا اظہار ضرور کیجئے مگر مہذب دائرے میں رہتے ہوئے ارے پاشا صاحب، اگر کسی بات سے اختلاف کا اظہار تہذیب کا دامن چھوڑنے کے مترادف ہے تو خاکسار ضرور اس جرم کا...
  17. ز

    زبانِ اردو اور غلط العوام / غلط العام کی بیجا بحثیں

    بات یہ ہے دوستو کہ “کلام الملوک ملوک الکلام“ یعنی جو بادشاہ کی زبان، وہ زبانوں کی بادشاہ۔ جب عربوں کا راج تھا تو یورپ تک کی زبانوں نے عربی سے فخر کے ساتھ الفاظ قبول کیے۔ جب فارسی والوں کا طوطی بولتا تھا تو ہندوستان بھر کی زبانیں دوڑ دوڑ کر فارسی اپناتی تھیں۔ اب انگریزی کا سکہ چلتا ہے، تو یار لوگ...
  18. ز

    دکنی محاورات مع تشریح - تبصرے و تجاویز

    اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات اور کیا ہو گی۔ گویا زبان نہ ہوئی چوں چوں کا مربہ ہو گیا! کوئی فاضل مصنف سے پوچھے کہ جو محاورے انہوں نے لکھے ہیں ان میں تلگو ، کنڑی، تمل، مراٹھی، ترکی، عبرانی اور پشتو کے کتنے الفاظ ہیں اور ان محاوروں میں برتی جانے والی زبان کی روشنی میں بتائیے کہ دکنی نے گرامر کے کون...
  19. ز

    کلیسا ۔ ۔ ۔ ریمنڈ کارور کے افسانے کا ترجمہ (حصہ اول و دوم)

    بہت شکریہ ابو شامل صاحب کہ آپ نے افسانے پر توجہ دی۔ میں نے یہ ترجمہ ایک اردو رسالے میں چھپنے کے لیے بھیجا تو مدیر نے افسانے کے بارے میں یہ لکھ کر بھیجا ہے: آپ نے واقعی ایک عظیم کہانی دریافت کی ہے۔ ۔۔۔ اعلٰی ادب ہرکسی کے لیے نہیں ہوتا، لہٰذا ہر کس و ناکس پراپنا ’بھید‘ کھولتا بھی نہیں۔ یہ...
  20. ز

    پیغام

    آپ کی ژرف نگاہی کی داد نہ دینا ناانصافی ہو گی۔ بہت عمدہ مشورہ دیا ہے آپ نے۔ ویسے نظم کی پسندیدگی کا شکریہ۔ زیف
Top