نتائج تلاش

  1. ز

    رئیس امروہوی جہاں معبود ٹھہرايا گيا ہوں ۔ رئیس امروہوی

    بہت شکریہ جناب کہ آپ نے یہ عمدہ غزل عنایت فرمائی۔ یہ زمین غالبا شاد عظیم آبادی کی ہے: تمناؤں میں الجھایا گیاہوں کھلونے دے کر بہلایا گیا ہوں دل مضطر سے پوچھ اے رونق بزم میں خود آیا نہیں لایا گیاہوں لحد میں کیوں نہ جاؤں منہ چھپائے بھری محفل سے اٹھوایا گیا ہوں ہوں اس کوچے کے ہر...
  2. ز

    کلیسا ۔ ۔ ۔ ریمنڈ کارور کے افسانے کا ترجمہ (حصہ اول و دوم)

    ترجمے کی پسندیدگی کا شکریہ۔ آپ نے اچھا مشورہ دیا ہے۔ چوں کہ یہ لفظ بہ لفظ ترجمہ ہے اس لیے شاید گوگل کے کسی کام آ سکے۔ زیف
  3. ز

    کلیسا ۔ ۔ ۔ ریمنڈ کارور کے افسانے کا ترجمہ (حصہ اول و دوم)

    ایک پیغام میں زیادہ سے زیادہ الفاظ کی حد مقرر ہے، اس لیے افسانے کو دو حصوں میں تقسیم کرنا پڑا۔ دوسرا حصہ یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?32505-کلیسا-۔-۔-۔-ریمنڈ-کارور-کے-افسانے-کا-ترجمہ-(حصہ-دوم)
  4. ز

    کلیسا ۔ ۔ ۔ ریمنڈ کارور کے افسانے کا ترجمہ (حصہ اول و دوم)

    کلیسا ۔ ۔ ۔ ریمنڈ کارور کے افسانے کا ترجمہ (حصہ دوم) اس نے اپنے منھ سے دھواں خارج ہونے دیا۔ “میں جانتا ہوں کہ سینکڑوں مزدور پچاس یا سو سال کام کر کے ایک کلیسا تعمیر کرتے ہیں،” اس نے کہا۔ “ظاہر ہے میں نے ابھی ابھی اس آدمی کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ایک ہی خاندان کی کئی نسلیں ایک...
  5. ز

    کلیسا ۔ ۔ ۔ ریمنڈ کارور کے افسانے کا ترجمہ (حصہ اول و دوم)

    مشہور امریکی مصنف ریمنڈ کارور کے مشہور ترین افسانے ’کیتھیڈرل‘ کا ترجمہ پیشِ خدمت ہے۔ یہ افسانہ امریکی ادب کے شاہکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ - - - - - - - - - - - - - - یہ نابینا شخص، جو میری بیوی کا پرانا دوست تھا، ہمارے گھر میں رات گزارنے آ رہا تھا۔ اس کی بیوی فوت ہو گئی تھی، اس لیے وہ...
  6. ز

    زندگی کو اڑان میں رکھنا - سید حباب ترمذی

    بہت عمدہ غزل ہے۔ مختصر بحر کی غزلوں میں نہ جانے کیا بات ہوتی ہے کہ دل پر اثر کرتی ہیں۔ یہ الگ بات کہ ایک شعر کی سمجھ نہیں آ سکی: چند انسانیت کے گملے بھی اپنی کوٹھی کے لان میں رکھنا انسانیت کے گملے؟؟؟ البتہ “لان“ سے مانسہرہ کے ایک شاعر کا شعر یاد آ گیا (جن کا نام ذہن سے محو ہو گیا ہے)...
  7. ز

    پیغام

    نظم کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔ زیف
  8. ز

    پیغام

    بڑے جتنوں سے چمٹی سے پکڑ کر حرف کے جگ مگ نگینے سادہ کاغذ کی انگوٹھی میں جڑے ہیں فاعلاتن فاعلن فعلن کا سرکش اونٹ مشکل سے سدھایا ہے علامت، استعارہ، پیکر و تشبیہ کی چولیں بٹھائی ہیں یہی تعویذ اب الفاظ کی بوتل میں رکھ کر وقت کے ساگر کی لہروں کے حوالے کر رہا ہوں دور دیسوں کے سہانے...
  9. ز

    اک چادرِ بوسیدہ میں دوش پہ رکھتا ہوں ۔ آفتاب اقبال شمیم

    جنابِ عالی، بہت شکریہ کہ آپ نے یہ اعلیٰ غزل عنایت کی۔ خاک سار نے پچھلے سال آفتاب صاحب کا انٹرویو کیا تھا، جس میں انہوں نے یہ غزل بھی سنائی تھی۔ درجِ ذیل ربط میں 22:40 پر یہ غزل سنی جا سکتی ہے: http://bit.ly/aftab_iqbal_shameem
  10. ز

    اردو مونو ٹایپ کی بورڈ

    بہت بہت شکریہ جناب۔ بلکہ نوازش کرم شکریہ مہربانی۔ زیف
  11. ز

    اردو مونو ٹایپ کی بورڈ

    لطیفہ: ایک آدمی کنویں میں گر گیا۔ گرتے گرتے اس کے ہاتھ میں چند جڑیں آ گئیں۔ اس نے آسمان کی طرف منھ اٹھایا اور پکارا “کوئی ہے، جو مجھے یہاں سے نکالے، ارے کوئی ہے؟؟؟؟“ اتنے میں آسمان کا پردہ چاک ہوا، نور کا جھپاکا ہوا اور آواز آئی: “اے میرے بندے، جڑیں چھوڑ دے، میں تجھے بچاؤں گا۔“ اس آدمی نے...
  12. ز

    چین سے وہ بھی تو ظالم نہ رہا میرے بعد ۔ فاتح الدین بشیر

    واہ جی واہ، کیا بات ہے جناب فاتح صاحب۔ ماشااللہ خوب مرصع غزل ہے۔ مبارک زیف
  13. ز

    اردو مونو ٹایپ کی بورڈ

    دوستو: میرے پاس 64 بٹ کمپیوٹر ہے جس میں ونڈوز 7 انسٹالڈ ہے۔ مسلہ یہ ہے کہ مجھے مونوٹایپ کی بورڈ کی ضرورت ہے لیکن کرولپ والا تختہ اس کمپیوٹر پر نہیں چلتا۔ اگر کہیں مونوٹایپ کی بورڈ ہے تو اس کا ربط عطا فرمایں، عین نوازش ہو گی۔ زیف
  14. ز

    شیفتہ کاسفرنامہ حج

    بہت بہت شکریہ شمشاد صاحب یہ سفرنامہ عنایت فرمانے کا۔ واقعی اس دور کے حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات کا آج سے کوئی مقابلہ نہیں۔ میرے پاس ایک کتاب ہے One Thousand Roads to Mecca: Ten Centuries of Travelers Writing about the Muslim Pilgrimage جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اس کتاب میں مختلف ادوار میں...
  15. ز

    کیا محسوس کیا تھا تم نے میرے یار درختو ۔۔۔۔۔ عمران شناور

    مجید امجد بھی کچھ ایسی ہی بات کہہ گئے ہیں: اس جلتی دھوپ میں یہ گھنے سایہ دار پیڑ میں اپنی زندگی انہیں دے دوں جو بن پڑے
  16. ز

    کراچی اور اسپرانتو

    بہت عمدہ تحریر ہے جس میں طنز کے ساتھ ساتھ مزاح کا تڑکا بھی موجود ہے۔ پڑھنے کے بعد لبوں کو ایک ہلکی سی مسکراہٹ اور ذہن کو سوچنے کے لیے بہت کچھ مل جاتا ہے، جو عمدہ طنز کی نشانی ہے۔ مبارک باد قبول فرمائیں۔ زیف
  17. ز

    دیوان میر حسن ڈاؤنلؤد کریں ۔

    بہت بہت شکریہ فرخ صاحب۔ میر انیس کے دادا ہونے کے علاوہ میر حسن کی ایک اور وجہ شہرت بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ میر صاحب اردو کی اعلیٰ ترین مثنوی ’سحرالبیان‘ کے خالق ہیں۔ یہ مثنوی اس قدر مشہور ہوئی کہ اس نے میر حسن کی بقیہ شاعری، بشمول غزل، کو بالکل دبا کر رکھ دیا۔البتہ دیوان پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے...
  18. ز

    سلیم کوثر نظم - سندیسہ - سلیم کوثر

    جناب آسی صاحب: بعض ادیب لکھنے لکھانے پر تمام تر توانائیاں مرکوز کر دیتے ہیں اور اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے۔ آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس طرف بھی دھیان دیجیئے۔ میری دعا ہے کہ آپ جلد از جلد روبہ صحت ہو کر تادیر روشنیاں بکھیرتے رہیں۔ جناب محمد احمد صاحب: کیا یہ ممکن ہے کہ آپ کسی طرح یہ...
  19. ز

    غزل - جب سمندر میں ہوا تیز ہوئی

    بہت زبردست غزل ہے، فصحیح صاحب۔ داد حاضر ہے۔ زمین واقعی بہت اچھوتی اور دل کش ہے۔ درجِ ذیل اشعار خاص طور پر پسند آئے: زیف
  20. ز

    بہروپیا

    باقی باتوں کے جواب آپ حضرات نے خود دے دیے ہیں۔ میں صرف ’برا منانا‘ کے متعلق عرض کرتا چلوں کہ میرے پاس نظم کی حتمی شکل میں یہ سطر کچھ یوں ہے لیکن مری بات کا مت برا ماننا میں اگر یہ کہوں میں نے دراصل نظم کا ابتدائی ورژن نقل کر کے یہاں چسپاں کر دیا تھا، جس میں یہ غلطی موجود تھی۔ آپ کی...
Top