نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    نازل عجب بلا کرہء خاک پر ہوئی کیوں تم نے گیسوؤں کو بڑھایا ، غضب کیا عمرِ دو روزہ میں نہ کوئی کام بن پڑا رہ رہ کے آسماں نے مٹایا، غضب کیا
  2. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    پیادہ پا میں رواں سوئے لالہ زار ہوا بہار آتے ہی سر پر جنوں سوار ہوا چمن میں جب مرے ہمراہ وہ نگار ہوا گلوں کو داغ ہوا، بلبلوں کو خار ہوا وہ خاکسار تھا میں، لاکھ آندھیاں آئیں زمیں سے خاک نہ اونچا مرا غبار ہوا پڑا خلاف " کلوا واشربوا" کے معنی میں میں بادہ خوار ہوا، شیخ روزہ دار ہوا...
  3. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    آتے ہی فصلِ گل کے جنوں ہو گیا ہمیں بدلی جو رُت، مزاج برابر بدل گیا ساقی کی بھول چوک سے، ہم رند لُٹ گئے جامِ جہاں نما سے، جو ساغر بدل گیا اب اے صبا وہ لطف نہیں جانبین میں یہ دل بدل گیا کہ وہ دلبر بدل گیا
  4. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    دل صاف ہوا، آئینہ رو نظر آیا سب کچھ نظر آیا جو ہمیں تو نظر آیا افعئ بلا یار کا گیسو، نظر آیا آنکھوں میں جگایا ہوا جادو نظر آیا گلشن میں، نہ جب ساقئ دلجو، نظر آیا سروِ لبِ جو، آہ لبِ جو نظر آیا حوروں کی طرف لاکھ ہو زاہد کی توجہ کھل جائیں گی آنکھیں جو کبھی تو نظر آیا چکرائیں گے...
  5. نوید صادق

    مبارکباد ہمیں پھر مبارک دیجیئے

    لگتا ہے آپ صرف مبارکباد کے لئے ٹارگٹس حاصل کر رہے ہیں۔
  6. نوید صادق

    کسی کے تلخ لہجے پر حلاوت ہو گئی ہم سے۔۔۔۔

    اعجاز بھائی، ہم تو بتا چکے۔ لیکن آپ کی رائے کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ دراصل یہ بھی جاننے کی دھن ہوتی ہے کہ کہیں ہم کچھ غلط سلط تو نہیں لکھ گئے۔
  7. نوید صادق

    تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

    میرا خیال ہے ایک نیا دھاگہ کھولا جائے جس کا عنوان ہو آصف شفیع Versus علامہ صاحب برادرانِ کرام!! کیا اس دھاگہ کو ایک دو صدی چلانے کا ارادہ ہے؟؟؟؟؟
  8. نوید صادق

    سید انور جاوید ہاشمی کی ایک غزل

    اک شکایت کا دفتر کھلا رہ گیا کیا بات ہے۔ مغل بھائی!! ہاشمی صاحب نے اس حادثے کے نتیجے میں ہونے والی واردات کا کیا بخوبی بیان فرمایا ہے۔ اللہ ان کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ ہو سکے تو ہاشمی صاحب کا مزید کلام بھی اپلوڈ کریں۔ میں نے آپ لوگوں کی غزلیں باقی احمد پوری کو پہنچا دی ہیں۔ اس...
  9. نوید صادق

    جالا بُنا گیا تھا پتا ہی نہیں چلا - پرویز اختر

    پرویز اختر کی شاعری میں اس کا مشاہدہ قابلِ دید ہے۔ وہ اپنے موضوعات اپنے گرد و پیش سے اٹھاتے ہیں۔ ان کے ہاں ابہام نام کو نہیں۔ ہاں شعر میں دوسری تیسری قرات میں جا کر دیگر معانی دستیاب ہوتے ہیں۔ مرحوم گفتگو میں بھی ایسے ہی تھے۔ میری ان سے دو ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ انتہائی سادہ انسان۔ ان کی باتیں...
  10. نوید صادق

    جالا بُنا گیا تھا پتا ہی نہیں چلا - پرویز اختر

    موجودہ عدالتی و حکومتی نطام پر ایک بھرپور طنز ہے۔ ہم مجرم مارتے ہیں۔جرم نہیں۔ حالانکہ اگر سببِ جرم ختم کر دیا جائے تو مجرم ہی نہ بن پائیں۔
  11. نوید صادق

    جالا بُنا گیا تھا پتا ہی نہیں چلا - پرویز اختر

    یوں تو ساری غزل ہی خوب ہے۔ لیکن یہ شعر مطلع اپنے اندر ایک جہانِ معنی سموئے ہوئے ہے۔ آج کا انسان اپنے کارہائے روزوشب میں اس قدر مصروف ہے کہ اسے اپنے گرد و پیش کی قطعا" خبر نہیں۔ روایات کے مطابق جالے کا بُنا جانا، نحوست کی علامت ہے، ویرانی کی علامت ہے۔ لیکن ہم اس پر غور کریں تو!!! شعر کو وسیع...
  12. نوید صادق

    ہم تم ہوں گے بادل ہوگا۔۔۔ مسعود ملک

    فاروق روکھڑی کا کچھ کلام برسوں پہلے میری نظر سے گزرا تھا۔مرحوم کا تعلق میانوالی سے تھا ۔ اپنی مقامی زبان میں ہی لکھتے تھے۔ مجھے ان کی یہی ایک اردو غزل نظر آئی۔ بہرحال فاروق مرحوم کی شاعری اور مسعود ملک کی گائیکی ملن کر کے زندہ رہ گئ۔
  13. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    لاکھ ہو وصل کا وعدہ، لیکن وقت پر صاف نکل جائیے گا کیا کیا عشق نے، کیوں حضرتِ دل؟ ہم نہ کہتے تھے کہ پچھتائیے گا آپ چلتے تو ہیں اٹھکھیلیوں سے کوئی آفت نہ کہیں لائیے گا
  14. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    نزع میں ہیں، نہ ادھر آئیے گا ابھی کچھ سِن نہیں، ڈر جائیے گا ساتھ چھوڑیں گے نہ سائے کی طرح ہم بھی جائیں گے، جدھر جائیے گا بے تکلف ہے، ملاقات کا لطف کبھی تکلیف نہ فرمائیے گا آپ کو غیر، بہت دیکھتے ہیں ایک دن دیکھئیے، پچھتائیے گا اے صبا، کوئی ہو، کعبہ ہو کہ دیر دل جدھر جائے، اُدھر...
  15. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    آئی اے گلعذار کیا کہنا خوب آئی بہار کیا کہنا سختئ عشق جھیل لی، اے دل واہ رے بردبار، کیا کہنا یوں تو جو گُل ہے، خوب ہے لیکن تیرا اے گل عذار ، کیا کہنا
  16. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    خدا کے واسطے، جامِ شراب لا، ساقی جگر کے داغ پہ رکھ آفتاب کا پھاہا
  17. نوید صادق

    ہم تم ہوں گے بادل ہوگا۔۔۔ مسعود ملک

    دونوں وفات پا چکے ہیں۔ یہ جو جنگ/نوائے وقت میں کبھی کبھی عائشہ مسعود ملک کالم لکھتی ہیں ۔ انہی مسعود کی زوجہ ہیں۔
Top