نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    عریاں ہیں ان کہی کے تقاضے نگاہ میں ۔۔۔۔ قاضی حبیب الرحمٰن

    غزل عریاں ہیں ان کہی کے تقاضے نگاہ میں کن منزلوں کا درد چمکتا ہے راہ میں اک سیلِ زندگی ہے کہ تھمتا نہیں کہیں دیکھو تو کوئی اُس نگہِ بے پناہ میں عکسِ بدن سے یوں ہوئی گلنار ہر نگاہ تمئیز اٹھ گئ ہے سپید و سیاہ میں پھلتی نہیں جو شاخِ تماشا پھر اس سے کیا رقصاں ہو لاکھ رنگِ نمو، ہر...
  2. نوید صادق

    تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا ۔۔۔۔ ظفر اقبال

    حمدیہ تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا مجھ کو مجھ سے بچا، اے خدا، اے خدا کب سے بھٹکا ہوا دشتِ خواہش میں ہوں مجھ کو رستہ بتا ، اے خدا، اے خدا کوئی دوبارہ ملنے کی توفیق دے میں ہوں خود سے جدا، اے خدا، اے خدا اپنے افلاک سے میرے ادراک سے تو ہے سب سے بڑا، اے خدا، اے خدا رنگِ خوابِ ہنر...
  3. نوید صادق

    پھر وہی ضد کہ ہر اک بات بتانے لگ جائیں ۔۔۔۔۔ نوید صادق

    بیاض آن لائن نہیں ہے۔ میں خالد صاحب سے بات کر کے دیکھوں گا لیکن ابھی نہیں۔ فی الحال طرحی غزلوں والا سیکشن ہی اٹھایا کریں گے۔ افسانہ کا سیکشن میں سمت میں جلد ہی مضبوط کروا دونگا۔ آپ کو افسانےملا کریں گے انشاء اللہ۔
  4. نوید صادق

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    فرخ بھائی! یہ غزل آپ نے کہاں سے اٹھائی ہے۔ میرے پاس مجلسِ ترقئ ادب کی نئی(کمپوزنگ والا ایڈیشن) شائع کردہ " مہتابِ داغ" ہے۔ اس میں تو مجھے یہ غزل نہیں ملی۔ مقطع تو ویسے ہی بہت مشہور ہے۔
  5. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    بھائی۔ عنوان تو ایڈٹ نہیں ہو رہا۔ کیا کروں۔ وارث صاحب کہاں ہیں آپ؟؟
  6. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    دبستانِ بیاض کے مشاعرے میں قافیہ پابند نہیں کیا جاتا۔ شاعر دئے گئے مصرعہ میں سے خود قافیے کا انتخاب کرتا ہے۔ (جس میں جتنا دم ہوتا ہے وہ اسی حساب سے قافیہ اٹھاتا ہے)۔
  7. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    کبھی دوسروں کو بتائے بغیر بھی سیکھ لیا کرو۔ اعلان کرنا ضروری ہے کیا؟؟
  8. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    ابھی اور بھی غزلیں ہیں۔ ٹائپ نہیں کر پا رہا۔ آہستہ آہستہ کروں گا، کچھ طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ خالد صاحب نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ سے وہ مجھے ان کی سافٹ کاپی دے دیا کریں گے۔اس میں میرے لئے آسانی رہے گی۔
  9. نوید صادق

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    موزوں وہیں وہ خوب ہے جو سنتے جہاں کی ہے؟؟؟؟؟
  10. نوید صادق

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    خوبصورت انتخاب ہے بھائی! آپ کا کلاسیکس کاروز افزوں مطالعہ اشارے دے رہا ہے کہ آپ کوئی گُل کھلانے والے ہیں۔
  11. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    شاہد رضا غزل رہینِ دشتِ مقدر درختِ صحرا ہوں کہاں سے آئیں گے پتھر درختِ صحرا ہوں میں تیرے قرب میں رہ کر مہکتا جھونکا تھا میں تیرے دل سے اتر کر درختِ صحرا ہوں عجیب خواب نے منظر مجھے دکھائے ہیں میں اس جہاں میں سراسر درختِ صحرا ہوں تو مجھ سے باندھے ہوئے ہے ہزار امیدیں اے خوش گمان...
  12. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    نوید صادق غزل خراب و خوار مثالِ درختِ صحرا ہوں میں پائمالِ سرِ راہِ سختِ صحرا ہوں مجھے بھی اپنی طرف کھینچتے ہیں آئینے مگر میں سب سے گریزاں کہ بختِ صحرا ہوں تو کیا یہ لوگ مجھے بھول جائیں گے یکسر تو کیا میں صرف بگولہ ہوں، لختِ صحرا ہوں تو میرے ساتھ کہاں چل سکے گا عہدِ نَو کہ تو...
  13. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    سعداللہ شاہ غزل مثالِ ذرہء بے مایہ لختِ صحرا ہوں اسی سبب سے شہِ تاج و تختِ صحرا ہوں میں بازگشت ہوں شاید کسی بگولے کی بھٹک رہا ہوں کہ صوتِ کرختِ صحرا ہوں صدا جرس کی، کبھی نقشِ پائے ناقہ ہے تلاش میں ہوں کسی کی، میں بختِ صحرا ہوں مری دعا میں طلب ہے کسی سمندر کی "نظر ہے ابرِ کرم...
  14. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    بشیر رزمی غزل مجھے خبر ہے کہ میں کون اور کیسا ہوں مگر میں اپنی طرف ڈرتے ڈرتے چلتا ہوں اگر وہ چاہے تو میں پھول پھل بھی سکتا ہوں "نظر ہے ابرِ کرم پر، درختِ صحرا ہوں" اسی کی ٹوہ میں پھرتا ہوں گھر کے اندر ہی غزل نہ جانے رکھ کے بھول بیٹھا ہوں زمانہ مجھ سے شناسا دکھائی دیتا ہے میں...
  15. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    خالد احمد غزل وہ نم نمو، میں زمینِ کرختِ صحرا ہوں کہوں تو کیا کہ ہم آہنگِ بختِ صحرا ہوں امڈ پڑے ہیں بیاباں، اجاڑ آنکھوں میں میں اپنی ذات میں اب ایک لختِ صحرا ہوں وہ ساتھ چھوڑ تو دے میری ہم نصیبی کا یہ مسئلہ ہے کہ میں ساز و رختِ صحرا ہوں اجڑ گیا مرا صحرا غبار کر کے مجھے سنور رہا...
  16. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    خواجہ محمد زکریا غزل غضب کی دھوپ ہے میں جس میں روز جلتا ہوں "نظر ہے ابرِ کرم پر درختِ صحرا ہوں" ادھر سے ابر اٹھے باغ و راغ پر برسے میں مر رہا ہوں، اک اک بوند کو ترستا ہوں نہ میری سوچ ہے اپنی، نہ چال ہے اپنی تو سچ ہی کہتی ہے دنیا کہ بے سر و پا ہوں بغیر تجربہ کیسے سمجھ سکے گا کوئی...
  17. نوید صادق

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء

    طرحی مشاعرہ ۔۔۔ دبستانِ بیاض۔۔۔ نومبر 2008ء مصرع طرح " نظر ہے ابرِ کرم پر درختِ صحرا ہوں"" (علامہ اقبال)
  18. نوید صادق

    پھر وہی ضد کہ ہر اک بات بتانے لگ جائیں ۔۔۔۔۔ نوید صادق

    بھیا! میں نے اسی لئے آپ کے سوال کا جواب نہ دیا تھا کہ وقت کے ساتھ خود ہی سمجھ جائیں گے۔
Top